29/01/2026
15 شعبان المعظم 2025 گلدستہ عزا کے 4 مہکتے ہوئے پھول جو ولادت امام زمانہ عج کی محفل میں مدح سرائی کی نجانے کس منزل پر پہنچے کہ زمین کے سفر سے آسمان کے ملکوتی مسافر ہو گئے ۔
ابھی اس محفل میں پڑھی گئ آخری منقبت کی بازگشت فضاوں میں مکمل تحلیل بھی ہو نہ پائی تھی کہ اگلی محفل کے لیے جنت سے بلاوا آ گیا ۔۔
نجانے ولادت امام زمان عج کے موقع پر فراق امام عج میں کس ٹوٹے ہوئے دل سے العجل پکارا کہ وصال کے لیے چن لیے گئے ۔
وہ صدیوں کی مسافت
جسے طے کرتے کرتے عاشقوں کی زندگی خاک ہو جایا کرتی ہے ، لمحوں میں مکمل ہوئی اور شہادت کے عظیم ترین انعام کے ساتھ سید الشہدا ابا عبداللہ الحسین ع سے براہ راست داد وصول کرتے ہوئے اپنے تمام احباب کو شہرت کے میدان میں پیچھے چھوڑ گئے ۔۔
تخیل کہتا ہے کہ یہ شہدائے شعبان اپنی ڈوبتی ہوئی سانسوں کو کچھ دیر سنبھال کر جب موت سے ٹکرائے ہونگے تو ایک بار یا صاحب الزمان عج ضرور پکارا ہو گا ۔۔
مولا عج دیکھیے ! ہم آپ کا انتظار کرتے کرتے اپنی جان سے ہار گئے ۔
مولا عج ہم آپ کے فراق کی سانسیں مزید اپنے سینے میں کھینچ نہ پائے ۔
مولا عج آپ کے جشن کی محفل سے نکل کر واپس اپنی دنیا میں جانا اب ہمیں گوارا نہیں !
*RELEASING SOON!*
Only On | https://youtube.com/
Title | FIRAAQ
Reciter and Composed | Ahmed Raza Nasiri
Poetry | Banda e Khuda
Audio | RWDS
Video | SRS
Creatives | Shuja Gfx