Dr. Shahab Alam Khan

Dr. Shahab Alam Khan Resident Paediatrician 👨‍⚕️

🌙 ماہِ مقدس رمضان میں خصوصی اپیل برائے عطیات 🌙محترم دوستوں اور اہلِ خیر حضرات!یہ بابرکت مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ...
18/02/2026

🌙 ماہِ مقدس رمضان میں خصوصی اپیل برائے عطیات 🌙
محترم دوستوں اور اہلِ خیر حضرات!
یہ بابرکت مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ آئیے اس رمضان ان معصوم بچوں کی مدد کریں جو فرنٹیئر فاؤنڈیشن سوات میں رجسٹرڈ ہیں اور تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر جیسے امراض میں مبتلا ہیں۔
3500 سے زائد مریض باقاعدہ خون کی فراہمی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔ آپ کی زکوٰۃ، صدقات اور عطیات ان کے لیے نئی زندگی کی امید بن سکتے ہیں۔
💉 آپ عطیہ براہِ راست فرنٹیئر فاؤنڈیشن کو دے سکتے ہیں یا میرے ذریعے بھی بھیج سکتے ہیں۔
🔹 EasyPaisa: 03480966056
🔹 نام: شہاب عالم خان
🔹 بینک اکاؤنٹ (Allied Bank Limited - ABL):
03620010083655890019
نام: شہاب عالم خان
📍 پتہ: مخالف سیدو پولیس اسٹیشن، سیدو شریف سوات
آئیں اس رمضان کسی کی زندگی بچانے کا ذریعہ بنیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کے مال میں برکت عطا فرمائے اور اس نیکی کو آپ کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین 🤲
#زکوٰۃ #صدقہ #عطیہ #سوات

17/01/2026

Please take some time to read it. JazakAllah.”

پاکستان میں جب کوئی طالب علم امتحان یا انٹری ٹیسٹ میں ناکام ہوتا ہے تو معاشرہ فوراً اس کی حوصلہ شکنی شروع کر دیتا ہے۔ لو...
27/10/2025

پاکستان میں جب کوئی طالب علم امتحان یا انٹری ٹیسٹ میں ناکام ہوتا ہے تو معاشرہ فوراً اس کی حوصلہ شکنی شروع کر دیتا ہے۔ لوگ طعنے دیتے ہیں، مذاق اُڑاتے ہیں، اور والدین بھی مایوس ہو کر فاصلہ اختیار کر لیتے ہیں۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ایک امتحان زندگی کے سفر کا صرف ایک صفحہ ہے، پوری کتاب نہیں۔ یہ کسی انسان کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرتا۔

جو چیز آپ چاہتے ہیں وہ ہمیشہ فوراً نہیں ملتی، شاید وہ کسی بہتر موقع کی تیاری ہو۔ اس لیے غصہ یا مایوسی کے بجائے، طالب علم کا حوصلہ بڑھائیں، اس سے پرسکون انداز میں بات کریں اور سمجھائیں کہ کامیابی ایک دن کی نہیں بلکہ مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔ اگر ہم اپنے بچوں کو اس وقت سہارا نہ دیں تو ان کا اعتماد ختم ہو جاتا ہے اور ایک قابل ذہن ضائع ہو جاتا ہے۔

اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر وہی بچہ پاس ہو جائے تو پھر لوگ خوش ہونے کے بجائے بہانے بنانے لگتے ہیں — کوئی کہتا ہے قسمت اچھی تھی، کوئی کہتا ہے ٹیسٹ آسان تھا، کوئی کہتا ہے سفارش لگ گئی۔ عجیب قوم ہیں ہم! جب بچہ ناکام ہو تو الزام، اور جب کامیاب ہو تو شک۔

ہمیں یہ رویہ بدلنے کی ضرورت ہے۔ ہر بچے کو اُس کی محنت کا احترام دینا چاہیے، چاہے وہ کامیاب ہو یا ناکام۔ کیونکہ اصل کامیابی صرف نمبر یا نتیجہ نہیں، بلکہ کوشش، ہمت اور صبر میں ہے۔

07/09/2025

بونیر میں آنے والے ہولناک سیلاب نے کئی قیمتی جانیں لے لیں، بہت سے لوگ شہید ہوگئے اور بے شمار خاندان اپنے روزگار سے محروم ہو گئے۔ اس مشکل وقت میں اصل خدمت کرنے والے وہ ہیں جو متاثرین کو صرف چندہ دینے کے بجائے ان کے چھوٹے کاروبار دوبارہ شروع کرنے کے لیے مدد کر رہے ہیں۔

یہی حقیقی ہمدردی ہے کہ کسی کو محتاج رکھنے کے بجائے اسے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا حوصلہ دیا جائے۔ جیسا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

"اوپر والا ہاتھ (دینے والا) نیچے والے ہاتھ (لینے والے) سے بہتر ہے۔" (صحیح بخاری)

اللہ ان تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور متاثرہ خاندانوں کو صبر و حوصلہ دے۔ ہمیں بھی چاہیے کہ ہم سب اسی سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں، تاکہ یہ آزمائش ایک نئی زندگی اور امید کا ذریعہ بن سکے۔

06/09/2025

🌸 Alhamdulillah 🌸
A proud moment for our whole family — after years of hard work and dedication, Now Dr. Luthfur Rehman 🎓✨

Your success is our happiness, your achievement is our pride. May Allah bless you with more heights of success and endless barakah. 🤲❤️

Now Dr. Luthfur Rehman — Our Pride! 🏅🌟

Alhamdulillah Cleared my IMM Theory! Thank you all for your prayers 💖"
03/09/2025

Alhamdulillah Cleared my IMM Theory! Thank you all for your prayers 💖"

زندگی بچانے کی عاجزانہ اپیلڈاکٹر عائشہ، ٹرینی میڈیسن، سیدو ٹیچنگ اسپتال سوات، کو گریڈ 3 بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔علا...
06/08/2025

زندگی بچانے کی عاجزانہ اپیل
ڈاکٹر عائشہ، ٹرینی میڈیسن، سیدو ٹیچنگ اسپتال سوات، کو گریڈ 3 بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
علاج میں کیمو تھراپی، امیونو تھراپی (پیمبرالیزومب)، سرجری اور ریڈیوتھراپی شامل ہے۔
امیونو تھراپی کی فی ڈوز لاگت 5 لاکھ روپے ہے، کل 17 ڈوز دی جائیں گی۔
کیمو تھراپی کی فی ڈوز لاگت 15-20 ہزار روپے ہے، کل 12 سیشنز درکار ہیں۔
سرجری، ریڈیوتھراپی اور فالو اپ کی بھی بھاری لاگت ہے۔
ضروری ٹیسٹ: BRCA1/2 ٹیسٹ (2.5 لاکھ) اور PET اسکین (1.5 لاکھ)۔
مکمل علاج کا تخمینہ 1 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
آپ کی مدد ڈاکٹر عائشہ کی زندگی بچا سکتی ہے۔
براہ کرم عطیہ دیں:

ایزی پیسہ/جاز کیش: 03098757426 (Ayesha/Aisha Sohail)
بینک: HBL، اکاؤنٹ ٹائٹل: AYESHA SOHAIL
اکاؤنٹ نمبر: 58477000015955
IBAN: PK63HABB0058477000015955
برانچ: سیدو شریف، سوات

اللہ آپ کو اس کار خیر کا بہترین اجر دے۔ آمین۔

آج ہماری او پی ڈی میں ایک معصوم سا نومولود تیز بخار اور ناف کے انفیکشن کے ساتھ آیا، ماں باپ نے لاعلمی میں اس کی ناف پر س...
16/07/2025

آج ہماری او پی ڈی میں ایک معصوم سا نومولود تیز بخار اور ناف کے انفیکشن کے ساتھ آیا، ماں باپ نے لاعلمی میں اس کی ناف پر سرمہ لگایا — وہی سرمہ جو ہمارے بڑوں کے زمانے کا ٹوٹکہ تھا، مگر آج اس کے نتیجے میں اس ننھی جان کو تکلیف، بخار، اور خطرناک انفیکشن کا سامنا ہے۔ خدارا! اپنی محبت کو لاعلمی کی شکل نہ دیں، دیسی علاج کے نام پر ان نازک جانوں کے ساتھ تجربہ نہ کریں۔ ناف قدرتی طور پر خود خشک ہو جاتی ہے، اسے کسی دوا، سرمہ یا چیز کی ضرورت نہیں۔ صرف ایک غلطی، ایک پرانی رسم، ایک انجان عمل — کسی معصوم کی زندگی چھین سکتا ہے۔ خدارا ماں باپ بن کر ہوش سے کام لیں، محبت کے ساتھ علم بھی ضروری ہے۔

Address

Swat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Shahab Alam Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr. Shahab Alam Khan:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category