Muddasir Bhatti's Diabetic Club

Muddasir Bhatti's Diabetic Club Muddasir Hussain Bhatti's
شوگر اور اس کی پیچیدگی کی آگاہی کے لیے مستند پلیٹ فارم،

پوسٹ نمبر216 “آنکھیں میری , باقی ان کا "ڈاکٹر مدثر حسین بھٹی جھاٹلہ۔بلڈ پریشر  کے لئیے زود اثر قہوہ (تر گرم )خون کا دباؤ...
11/01/2026

پوسٹ نمبر216

“آنکھیں میری , باقی ان کا "

ڈاکٹر مدثر حسین بھٹی جھاٹلہ۔

بلڈ پریشر کے لئیے زود اثر قہوہ (تر گرم )
خون کا دباؤ عام طور پر سردیوں میں بڑھتا اور گرمیوں میں کم رہتا ہے۔وجہ اس کی یہ ہے کی درجہ حرارت میں کمی سے سردی خشکی کی زیادتی ہو جاتی ہے۔ خون کی نالیاں عارضی طور پر تنگ ہو جاتی ہیں ۔تنگ رگوں اور شریانوں کے ذریعے خون کو زبردستی پہنچانے کے لئے زیادہ دباؤ کی ضرورت ہوتی ہے ۔اس لئے بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔
زیرہ سفید 5 گرام
الائچی سبز 3 عدد
سونف 5 گرام
دو کپ پانی میں ابال دیں ۔جب ایک کپ رہ جائے تو ٹھنڈا کر کے پئیں ۔دن میں دو بار پیا جاسکتا ہے ۔
خون کے دباؤ کو کم کرتا ہے ۔پیشاب آور ہے ۔گبھراہٹ بے چینی اور سینے کی جلن میں بھی مفید ہے ۔
بشکریہ ! زیدی صاحب
Me WhatsApp
03015297137

پوسٹ نمبر215“آنکھیں میری , باقی ان کا "ڈاکٹر مدثر حسین بھٹی جھاٹلہ۔۔۔مغز بادام 10 گرام رات کو بھگو کر ۔مغذ چلغوزہ 5 گرام...
08/01/2026

پوسٹ نمبر215

“آنکھیں میری , باقی ان کا "

ڈاکٹر مدثر حسین بھٹی جھاٹلہ۔

۔۔مغز بادام 10 گرام رات کو بھگو کر
۔مغذ چلغوزہ 5 گرام
۔شہد دو چمچہ
۔دودھ ایک گلاس
۔بادام اور چلغوزہ کو پیس کر باریک کرے ۔
۔شہد ملا لیں اور نیم گرم دودھ سے لیں
۔۔روزانہ ناشتہ سے پہلے لیں
۔۔سوئی ہو ئی طاقتیں نمودار ہو نا شروع ہو جاے گی
بشکریہ ! آمیں صاحب
Me WhatsApp
03015297137

پوسٹ نمبر 214 آنکھیں میری , باقی ان کا "ڈاکٹر مدثر حسین بھٹی جھاٹلہ۔خشک کھانسی سینے کی کھڑ کھڑ اور سانس کی نالی کی الرجی...
01/01/2026

پوسٹ نمبر 214

آنکھیں میری , باقی ان کا "

ڈاکٹر مدثر حسین بھٹی جھاٹلہ۔

خشک کھانسی سینے کی کھڑ کھڑ اور سانس کی نالی کی الرجی کے لئیے موثر ترین
تین عدد منقہ
چھ عدد کالی مرچ
رات کو سوتے وقت ملا کر کھائیں ۔
بعد میں ادرک اور سونف کا قہوہ شہد ڈال کر پئیں
بشکریہ ! زیدی صاحب
Me WhatsApp
03015297137

پوسٹ نمبر 213 آنکھیں میری , باقی ان کا "ڈاکٹر مدثر حسین بھٹی جھاٹلہ۔بچوں کا بستر پر پیشاب کر دینا ۔۔کا لی ہڑ ھیر بر یان ...
01/01/2026

پوسٹ نمبر 213

آنکھیں میری , باقی ان کا "

ڈاکٹر مدثر حسین بھٹی جھاٹلہ۔

بچوں کا بستر پر پیشاب کر دینا
۔۔کا لی ہڑ ھیر بر یان ۔اس کا مطلب گھی میں بھون لیں جلنے نہ پا ے
۔۔پستہ ۔
۔۔ہم وزن پیس لیں
۔۔چنے بر ابر گو لیاں یا درمیانہ کیپسول بھر لیں ۔ایک گولی صبح شام
۔بڑے دو گولیاں صبح شام
ہمر اہ پانی
بشکریہ !امین صاحب
Me WhatsApp
03015297137

26/12/2025

پوسٹ نمبر 212

آنکھیں میری , باقی ان کا "

ڈاکٹر مدثر حسین بھٹی جھاٹلہ۔

برائے یورک ایسڈ
تخم حرمل 10گرام
، منقہ 20 گرام
، پودینہ خشک 10 گرام
حرمل اور پودینہ کو سفوف بنا کر منقہ کی مدد سے کالے چنے کے برابر گولیاں بنا لیں ۔ دن میں تین بار دو دو گولیاں کھائیں ۔
یورک ایسڈ میں انتہائی مفید ہیں ۔اس کے علاوہ گلے کی خراش کیرا نزلہ زکام میں موثر ہیں
بشکریہ ! زیدی صاحب
Me WhatsApp
03015297137

پوسٹ نمبر  211  “آنکھیں میری , باقی ان کا "ڈاکٹر مدثر حسین بھٹی جھاٹلہ۔ موسم کا درجہ حرارت جسم پر اور اس کی کارکردگی پر ...
25/12/2025

پوسٹ نمبر 211

“آنکھیں میری , باقی ان کا "

ڈاکٹر مدثر حسین بھٹی جھاٹلہ۔

موسم کا درجہ حرارت جسم پر اور اس کی کارکردگی پر اپنے اثرات دکھاتا ہے ۔سردیوں میں ٹمپریچر کے گرنے کے ساتھ ہی بدہضمی اور کھٹے ڈاکار وغیرہ کی علامات زیادہ سامنے آتی ہیں ۔ ایک تو وجہ پانی کا کم پینا ہوتا ہے ے ۔دوسرا ورزش کا نہ ہونا ۔جسم کو گرم کرنا ، گرم رکھنا بہت ضروری ہے۔معدہ کو اپنے افعال پورے کرنے کے لئیے بھی مناسب حرارت کی ضرورت ہوتی ہے ۔سردی خشکی جسم میں بڑھ جانے سے بھوک کی کمی ، خون کا گاڑھا پن جس سے پھر جلدی امراض سامنے آتے ہیں ، کھانا دیر سے ہضم ہوتا ہیں
۔تیزپات 50 گرام
۔ پودینہ خشک 50 گرام ،
۔ اجوائن دیسی 50 گرام
دارچینی۔ 25 گرام
۔ ہم وزن سفوف بنالیں۔ آدھا چمچ صبح شام کھانے کے بعد۔ ان شاءاللہ گیس قبض بدہضمی میں مفید ثابت ہوگا ۔جسم کی حرارت گرنے نہی دے گا ۔
بشکریہ ! زیدی صاحب
Me WhatsApp
03015297137

آنکھیں میری , باقی ان کا "ڈاکٹر مدثر حسین بھٹی جھاٹلہ۔پوسٹ نمبر210ایک چائے کا چمچ دیسی گھی یا گھر کا بنا تازہ مکھن کا رو...
24/12/2025

آنکھیں میری , باقی ان کا "

ڈاکٹر مدثر حسین بھٹی جھاٹلہ۔

پوسٹ نمبر210

ایک چائے کا چمچ دیسی گھی یا گھر کا بنا تازہ مکھن کا روزانہ استعمال دل کی نالیوں میں موجود کیلشیم کو نکال کر ہڈیوں اور دانتوں میں لےجاتا ہے اور اس طرح دل کی نالیوں کی صفائی میں مدد دیتا یے ۔ ایک چائے کے چمچ سے زیادہ استعمال نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ دیسی گھی اور مکھن میں قدرتی طور پر میناکوئنون پایا جاتا ہے جو دل کی نالیوں میں کیلشیم کو جمع نہیں ہونے دیتا ۔
بشکریہ ! ڈاکٹر سید جاوید سبزواری ۔
کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ۔
لاہور ۔
Me WhatsApp
03015297137

آنکھیں میری , باقی ان کا "ڈاکٹر مدثر حسین بھٹی جھاٹلہ۔پوسٹ نمبر201سرد موسم کا مقابلہ کیسے کریںموسمِ سرما کو عام طور پر س...
20/12/2025

آنکھیں میری , باقی ان کا "

ڈاکٹر مدثر حسین بھٹی جھاٹلہ۔

پوسٹ نمبر201

سرد موسم کا مقابلہ کیسے کریں
موسمِ سرما کو عام طور پر سردیاں، جاڑا اور پالا بھی کہا جاتا ہے۔ اس موسم میں سورج کی شعاعیں زمین پر سیدھے زاویے سے نہیں پڑتیں بلکہ ترچھی پڑتی ہیں، جس کی وجہ سے حرارت کم ہو جاتی ہے اور موسم سرد ہو جاتا ہے۔ جب شمالی نصف کرہ میں موسمِ سرما ہوتا ہے تو اسی وقت جنوبی نصف کرہ میں موسمِ گرما ہوتا ہے، کیونکہ دونوں نصف کرے سورج کے مقابل مختلف زاویوں پر ہوتے ہیں۔
سردی کے موسم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ کھانے پینے پہننے اور اوڑھنے کے لحاظ سے بہترین موسم ہے۔گلابی سردیوں کا موسم بہت رومان پرور ہوتا ہے اس میں سورج کی شدت اور آگ کی گرمی بھی مزہ دینے لگتی ہے لطف دینے لگتی ہیں
سردیوں میں راتیں لمبی اور فضا پُرسکون ہوتی ہے۔ یہ خاموشی شاعر کو خود سے بات کرنے، یادوں میں اترنے اور لفظ تراشنے کا موقع دیتی ہے۔
اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں
اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں
سردیوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ اس سے بخیروخوبی صحت مندانہ انداز میں گزر جانے کا اہتمام کرنا چاہیے کہ کہیں یہ موسم کم قوت مدافعت کے حامل انسان خاص کر بچوں اور بزرگ افراد کے لیے زحمت کا سامان ہی نہ بن جائے ۔
موسم سرما کے شروع ہوتے ہی کھانے پینے اور رہن سہن کے روزمرہ کے معمولات میں مختلف تبدیلیاں وقوع پذیر ہوتی ہے سرد موسم کی وجہ سے پیاس کم لگتی ہے اور ہم پانی کم پیتے ہیں جس کی وجہ سے جلد پر خشکی کے اثرات نمایاں ہونے لگتے ہیں لہذا پانی پیتے رہنا چاہیے دن میں چھ سے آٹھ گلاس پانی پینا بہت ضروری ہے جلد کو خشکی سے بچانے کے لئے بہت زیادہ گرم پانی سے نہیں نہانا چاہیے نہانے کے بعد جلد پر نمی کے لئے سرسوں کا تیل یا کولڈ کریم ضرور لگانی چاہیے ۔
موسم سرما میں سردی لگنے کی مختلف اسباب اور وجوہات ہو سکتی ہے بعض افراد سردی زیادہ محسوس کرتے ہیں جس کی ایک وجہ گوشت کم کھانا بھی ہے کیونکہ گوشت جسم میں خون پیدا کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے اور گوشت کا مناسب استعمال نہ کرنے سے آئرن کی کمی ہوجاتی ہے قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے اور سردی لگنے کا امکان رہتا ہے ۔
جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کے لیے یہ موسم بہت پریشانی کا باعث بنتا ہے جسمانی ورزش اور گرم خوراک جیسے یخنی سوپ وغیرہ بہت مفید رہتی ہے ۔
موسمی سرما میں اکثر بچوں اور بزرگ افراد جن کے مثانے کمزور ہوتے ہیں بار بار پیشاب آنے کی قائد بھی پیدا ہوتی ہے بچوں کا بستر پر پیشاب نکل جانا بھی عام ہے ایسے افراد کے لیے اخروٹ اور السی اور تل سفید کے لڈو بہت مفید غذا ہیں ۔اس مقصد کے لیے معجون فلاسفہ بھی ایک لاجواب دوا ہے۔
نزلہ زکام اور سانس کے مختلف بیماریوں سے بچنے کے لئے سر ,،چہرہ، ناک، کان اور منہ کو کسی گرم کپڑے سے اچھی طرح ڈھانپ کر باہر نکلے ہاتھوں کو اچھی طرح دھونا اور صفائی کا اچھے سے خیال رکھنا بھی نزلہ زکام جیسے متعدی امراض سے محفوظ رکھنے کے لئے بہت ضروری ہے ۔رات کو لونگ اور دارچینی کو پانی میں ایک ابال دے کر پینا نزلہ اور زکام کے لیے مفید ہے۔
گلے کی خراش بھی اس موسم کی اہم بیماری ہے جس سے ہر عمر کے افراد متاثر ہوتے ہیں گرم ماحول سے سرد ماحول میں جانے سے بھی گلے کی خراش کی شکایت ہو جاتی ہے اس مقصد کے لیے رات کو نیم گرم پانی اور نمک کے غرارے کرنا بہت سی ادویات سے بچاتا ہے ۔ساتھ میں ادرک اور سونف کا قہوہ شہد ڈال کر پینا بہت مفید ہے۔
توانائی سے بھرپور خوراک ہی سردی سے حفاظت کر تی ہے ایسی تمام غذائیں جو کیلوریز اور حرارت سے لبریز ہوتی ہے موسم سرما میں بہت مفید ہوتی ہے موسم سرما میں خشک میوہ جات ڈرائی فروٹ سوپ یخنی شہد کا استعمال نہ صرف صحت کو بحال اور قائم رکھتا ہے بلکہ کئی ایک جسمانی عوارض سے چھٹکارا بھی دلاتا ہے ڈرائی فروٹ میں چلغوزہ ،پستہ، بادام ،اخروٹ ، خشک خوبانی ،خشک انجیر ،کشمش ،کا جو اور ملوک وغیرہ شامل ہیں خشک میوہ جات زیادہ تر مفید اور غیر مضر چکنائی کے حامل ہوتے ہیں ان میں غیر سیر شدہ چکنائی ہوتی ہے مغزیات سے حاصل ہونے والی چکنائی کی اضافی مقدار خون کو بہتر کرتی ہے جسم کو طاقت و توانائی مہیا کرنے کا قدرتی ذریعہ ہے جسم کو تری مہیا کرکے خشکی کا خاتمہ کرتے ہیں دماغ کو قوت فراہم کرتے ہیں۔
چند کھجوروں کو دودھ میں پکا کر استعمال کرنا بھی قوت و توانائی کا قدرتی ذریعہ ہے لیکن یہ صرف صبح کو استعمال کرنا چاہیے ۔
سردی کی شدت سے بچاؤ میں شہد بھی کمال فوائد رکھتا ہے یہ نہ صرف قوت مدافعت میں اضافے کا قدرتی ذریعہ ہے بلکہ تریاق کی خصوصیات بھی رکھتا ہے جسم سے زہریلے مادوں کا تنقیہ کرتا ہے بدن کی حرارت میں اضافہ کرکے اسے سردی سے محفوظ کرتا ہے۔
دودھ میں کچا انڈا ملا کر پینا بھی توانائی کے حصول کا فوری اور قدرتی ذریعہ ہے۔
اس طرح دیسی گھی کا مناسب مقدار میں استعمال بھی بدن کو قوت و توانائی پہنچانے کے لئے بہترین قدرتی غذا ہے ورزش اور کسرت کرنے سے اس کے مضر اثرات سے بچا جا سکتا ہے ۔
پرندوں کا گوشت بہترین اور ہر طرح کے نقصان سے محفوظ ہوتا ہے مرغی ،بٹیر، تیتر، کبوتر ،فاختہ ،مرغابی اور چڑیا کا گوشت استعمال کیا جاسکتا ہے پرندوں کے گوشت میں حرارت و توانائی قدرے زیادہ پائی جاتی ہے اس طرح سردی سے بچاؤ کے لیے پرندوں کا گوشت ایک ہتھیار ثابت ہو سکتے ہیں ۔
مچھلی کا مناسب استعمال بھی بدنی قوتوں اور صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ یہ کیلشیم اور فاسفورس کا قدرتی اور بہترین ماخذ ہے ۔
ہمارے کچن میں استعمال ہونے والے مصالحہ جات بھی نہ صرف لذت و ذائقہ کا سبب بنتے ہیں بلکہ حرارت و توانائی کا باعث بھی ثابت ہوتے ہیں ۔دارچینی، زیرہ سفید ،پودینہ ،مرچ سیاہ ،سرخ مرچ، الائچی کلاں ،تیزپات ،جائفل، جلوتری اور ہلدی عام طور پر مختلف کھانوں میں استعمال ہوتے ہیں ۔ان سب کا مناسب استعال اس موسم میں بہت مفید ہے۔
سردیوں کا بہترین مقوی ناشتہ
مغز بادام دس عدد
کاجو دس عدد
پستہ دس عدد
اخروٹ دو عدد
میٹھی کشمش 20 عدد
اچھی طرح چبا کر کھائیں۔ ساتھ میں دودھ یا چائے پی سکتے ہیں قوت مدافعت بڑھا کر جسمانی اور جنسی قوت میں اضافہ کرتا ہے سردی کے امراض سے بچاتا ہے ۔
خالق کائنات نے تمام تر مخلوقات انسان کی بھلائی اور استعمال کے لیے پیدا کی ہے لہذا ہم فطری راستے کو اپنا نہ صرف اپنی صحت و تندرستی قائم رکھ سکتے ہیں بلکہ اپنے لیے لاتعداد آسانیوں کا حصول بھی ممکن بنا سکتے ہیں ۔
ان احتیاطی تدابیر کو اپنا کر سردی کی مختلف بیماریوں سے حتی الامکان خود کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے اور أپ موسم سرما کی سرد ہواؤں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اس موسم کے لمحات یاد گار بنا سکتے ہیں۔
*جوڑوں کے درد اور جسمانی کمزوری دور کرنے والا حیرت انگیز ٹانک,,*
خشخاش۔ ایک چمچ
پھل مکھانے ایک چمچ
دودھ ایک پاو
ایک چمچ دیسی گھی میں خشخاش کو ہلکی آنچ پر ذرا براؤن کریں۔اور اس میں پھل مکھانے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں دودھ ڈال کر ابال دیں۔چینی حسب ذائقہ ڈال کر گرم گرم نوش کریں۔ساتھ میں دو ٹیبلٹس,,"حب اذاراقی عنبری" کی کھائیں۔
کیلشیم کی کمی کو دور کرتا ہے۔جوڑوں کے درد میں مفید ہے۔اعصابی کھچاو اور طبعیت کے اضطراب کو ختم کرتا ہے۔مفرح ہے۔
بچوں کو ٹھنڈ لگ جانے میں
سہاگہ بریاں اور کشتہ قرن الائیل شہد میں مکس کر کے چٹائیں ۔
بشکریہ ! زیدی صاحب
Me WhatsApp
03015297137

شکریہ تلہ گنگ ٹائمز۔۔
18/12/2025

شکریہ تلہ گنگ ٹائمز۔۔

آنکھیں میری , باقی ان کا "ڈاکٹر مدثر حسین بھٹی جھاٹلہ۔پوسٹ نمبر209بلغمی کھانسی (اعصابی)یہ اعصابی تحریک کا مرض ہے ۔خون می...
15/12/2025

آنکھیں میری , باقی ان کا "

ڈاکٹر مدثر حسین بھٹی جھاٹلہ۔

پوسٹ نمبر209

بلغمی کھانسی (اعصابی)
یہ اعصابی تحریک کا مرض ہے ۔خون میں بلغمی رطوبات بڑھ جاتی ہیں یہ خون جب پھیپھڑوں میں پہنچتا ہے تو پھیپھڑوں کو اپنی غذا پوری نہیں ملتی اور نہ ہی یہاں تازہ آکسیجن جذب ہونے کا عمل درست رہ سکتا ہے ۔ خون میں ان فاضل رطوبات کے آنے سے جسم ٹھنڈا اجابت غیر ہضم شدہ ، پیشاب سفید اور مقدار میں زیادہ آتا ہے ۔اور یہ فاسد رطوبات پھیپھڑوں پر بوجھ بنتی ہیں ۔جسے وہ اٹھا اٹھا کر باہر پھینکنے کی کوشش کرتا ہے اس کوشش کانام ہی کھانسی ہے اور سفید جھاگ نما بلغم اخراج پاتی ہے ۔اور شدت کی صورت میں سر درد اور کھانستے کھانستے قے ہو جاتی ہے ۔

٭اسباب ٭
سرد اشیاء کا بکثرت استعمال اور سرد آب و ہوا

علاج ۔ کاکڑا نگھی ، تخم پیاز اور دارچینی برابر وزن بنا کر آدھا آدھا چائے کا چمچ دن میں دو سے تین بار کھانا ہے ۔
قہوہ ۔ لونگ دارچینی ،گل بنفشہ اور منقہ کا پئیں ۔

خشک کھانسی (عضلاتی ، سوداوی )
اس کھانسی میں پھیپھڑوں کے عضلات متاثر ہوتے ہیں جس میں خشکی کا غلبہ ہوتا ہے بلغم غلیظ ہونے کی وجہ سے اس کا اخراج مشکل ہو جاتا ہے کھانسنے سے چہرہ سرخ ہو جاتا ہے اور قارورہ بھی سرخ ہوتا ہے پیٹ میں ریاح اور قبض کی شدت ہو جاتی ہے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے
اسباب
سرد خشک اشیاء کا بکثرت استعمال سرد خشک موسم
عالاج۔
اسطوخدوس 3 گرام
برگ بانسہ 3 گرام
سونف 3 گرام
ادرک 3 گرام
تین کپ پانی میں ڈال کر پلائیں ۔ دو کپ رہ جانے پر شہد ڈال کر صبح شام میں پی لیں ۔

بشکریہ ! زیدی صاحب
Me WhatsApp
03015297137

13/12/2025

آنکھیں میری , باقی ان کا "

ڈاکٹر مدثر حسین بھٹی جھاٹلہ۔

پوسٹ نمبر207

دماغی خشکی کے لیے دماغی ٹانک
۔نیند کی کمی
۔نظر کی کمی
۔یادداشت کی کمی
۔دماغی طاقت کی کمی
۔جسم کے اندرخشکی
۔جسم میں صالح رطوبات کی کمی
۔ایک چمچی گندم
۔۱/۲ چمچی سونف
۔ایک چمچی خشخاش
۔چاروں مغذ ایک چمچی
ان سب کو رات ایک سے ادھا گلاس پانی میں بھگو دے
۔صبح بادام چھلکے اتار لیں
اور باقی سب کو خوب گھوٹ لیں اب ایک پاو دودھ ڈال کر دوبارہ گھوٹیں اور اب اس کو پھون چھان لیں
۔اب ایک چمچی دیسی گھی میں ایک الاچی خورد کو بروان کرے باقی تیار شدہ دودھ اس میں ڈال دے نیم گرم اس کو صبح نہار منہ پی لیں
۔21 دن لگاتا اور اس کے بعد ہفتہ میں ایک دو بار لیں۔۔نوٹ ۔۔
۔دماغی کام کرنے والوں کے لیے اکسیر سے کم نہیں
۔۔اساتذہ کرام ۔پروفیسرز ۔وکلا ۔طالب علم ۔کمپیوٹر اور موباہل چلانے والے ان سب کے یہ دماغی ٹانک ہے
بشکریہ استاد محترم امین صاحب
Me WhatsApp
03015297137

آنکھیں میری , باقی ان کا "ڈاکٹر مدثر حسین بھٹی جھاٹلہ۔پوسٹ نمبر 207سردیوں کے لیے پروٹین سے بھرپور  "ملٹی پاور لڈو "Home ...
12/12/2025

آنکھیں میری , باقی ان کا "

ڈاکٹر مدثر حسین بھٹی جھاٹلہ۔

پوسٹ نمبر 207

سردیوں کے لیے پروٹین سے بھرپور "ملٹی پاور لڈو "
Home made
یہ لڈو السی، بھنے چنے، مغز چہار، اخروٹ، پمپکن سیڈز، بادام، کھوپرا، کشمش، تل، گڑ اور گائے کے دیسی گھی سے تیار ہوتے ہیں۔ یہ تمام اجزاء ایسی خالص غذائیں ہیں جو جسم میں فوری توانائی، پروٹین حرارت، مضبوط اعصاب اور مسلز کی طاقت فراہم کرتی ہیں۔

1) السی (Flax Seeds)
السی اومیگا 3 فیٹی ایسڈز، فائبر اور سوزش کم کرنے والے اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ دل کے لیے فائدہ مند، قبض ختم کرنے والی اور جوڑوں کے درد میں آرام دینے والی بہترین خوراک ہے۔
2) بھنے ہوئے چنے
چنے پودوں سے حاصل ہونے والا پروٹین، فائبر اور آئرن مہیا کرتے ہیں۔ یہ معدے کو مضبوط کرتے ہیں، کمزوری دور کرتے ہیں اور مسلز بننے میں مدد دیتے ہیں۔ پیشاب کو کنٹرول کرتے ہیں
3) مغز چہار (چار مغز)
تربوز، خربوزہ، کدو اور کھیرا کے بیج مجموعی طور پر دماغ، اعصاب اور ہاضمے کے لیے نہایت مقوی ہیں۔ یہ ذہنی تھکاوٹ کم کرتے اور جسم کو دیرپا توانائی دیتے ہیں۔
4) اخروٹ
اخروٹ دماغی طاقت، اعصاب کی مضبوطی، دل کی صحت، جلد اور ہڈیوں کے لیے بہترین ہے۔ سردیوں میں اخروٹ جسم کو گرمی اور مضبوطی فراہم کرتا ہے۔
5) پمپکن سیڈز (کدو کے بیج)
ان میں زِنک، میگنیشیم اور پروٹین وافر ہوتے ہیں۔ یہ ہارمون بیلنس، اعصاب کی مضبوطی اور مسلز ریکوری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
6) بادام
بادام اصل میں سردیوں کا ٹانک ہیں۔ یہ دماغ، نظر، ہڈیوں، اعصاب اور دل کے لیے بہت مفید ہیں۔ تھکاوٹ دور کرتے ہیں۔ کڑل پڑنے نہی دیتے
7) کھوپرا
ناریل جسم کو فوری توانائی دیتا ہے، ہاضمہ بہتر کرتا ہے اور کمزوری ختم کرتا ہے۔ اس میں صحت مند چکنائی بھی موجود ہے۔
😎 کشمش
کشمش خون بنانے، کمزوری دور کرنے، قبض بہتر کرنے اور جلدی توانائی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ دل کی صحت کے لیے بھی بہترین ہے۔
9) سفید تل
تل کیلشیم اور آئرن سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ ہڈیوں کو مضبوط کرتے ہیں، جسم کو گرم رکھتے ہیں اور جلد کو صحت مند بناتے ہیں۔ بستر پر پیشاب کرنے والے بچوں میں انتہائی مفید ہے ۔
10) گڑ
گڑ قدرتی مٹھاس ہے جو خون بناتا، توانائی بڑھاتا اور جسم سے زہریلے مادے خارج کرتا ہے۔ سردیوں میں خاص طور پر خون کی کمی اور کمزوری کا بہترین علاج ہے۔
11) گائے کا دیسی گھی
دیسی گھی جسم کو طاقت دیتا ہے، ہارمونز کو متوازن کرتا ہے، ہاضمہ بہتر کرتا ہے اور ٹھنڈ کے اثرات سے بچاتا ہے۔ یہ توانائی کا خزانہ ہے اور جوڑوں کے لیے بھی مفید ہے۔
مجموعی فائدہ
پروٹین کی کمی نہی ہونے دیتے ۔
• جسم میں فوری توانائی پیدا کرتے ہیں
• سردی سے بچاؤ اور حرارت فراہم کرتے ہیں
• اعصاب، دماغ اور دل کی قوت بڑھاتے ہیں
• مرد و خواتین دونوں کے لیے مسلز اسٹرنتھ میں بہترین ہیں
• بچوں، کمزور افراد اور ورزش کرنے والوں کے لیے بہت مفید
• خون کی کمی دور کرتے ہیں
• ہاضمہ بہتر کرتے ہیں اور ریشہ (فائبر) فراہم کرتے ہیں۔
پیشاب کی کثرت کو روکتے ہیں ۔ بزرگ حضرات میں میں پیشاب پر کنٹرول بڑھاتے ہیں
بشکریہ ! زیدی صاحب
Me WhatsApp
03015297137

Address

Tehsil Talgang District Talagang
Talagang
158

Opening Hours

Tuesday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923015297137

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muddasir Bhatti's Diabetic Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Muddasir Bhatti's Diabetic Club:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram