28/10/2025
بدلتے موسم خاص طور پر آتی سردیوں میں اکثر لوگ اداس رہنے لگتے ہیں
ڈپریشن بڑھ جاتا ہے
خودترسی جیسی کیفیت سر اٹھانے لگتی ہے۔
پرانے لوگ پرانی یادیں پھر سے ذہن کے پردے پر جھلملانے لگتی ہیں
چلیں آج آپ کو ان کی طبی وجوہات بتاتے ہیں
موسم بدلنے پر ہمارے جسم کے اندر ہارمونز اور کیمیکلز کا توازن متاثر ہوتا ہے۔ دن چھوٹے ہونے لگیں یا سورج کی روشنی کم ملے تو دماغ میں سیروٹونن نامی خوشی دینے والا کیمیکل کم بنتا ہے، جس سے موڈ نیچے جانے لگتا ہے۔
7قدرتی روشنی کم ہونے سے میلاٹونن ہارمون زیادہ بنتا ہے جو نیند اور سستی پیدا کرتا ہے۔ زیادہ نیند آنے کے باوجود ذہنی تھکن اور اداسی محسوس ہونا اسی وجہ سے ہوتا ہے۔
سرد موسم میں لوگ گھر کے اندر زیادہ وقت گزارتے ہیں، جس کی وجہ سے جسمانی سرگرمی کم ہو جاتی ہے۔ کم حرکت اور کم آکسیجن ملنے سے دماغ کی توانائی کم ہوتی ہے اور دل پر بھی اداسی کا دباؤ بڑھتا ہے۔
سردیوں میں وٹامن ڈی کی کمی بھی عام ہے کیونکہ سورج کی روشنی کم ملتی ہے۔ وٹامن ڈی کم ہونے سے موڈ ڈسٹرب رہتا ہے اور ڈپریشن کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
موسم کی تبدیلی جذباتی طور پر بھی انسان کو متاثر کرتی ہے۔ کچھ لوگ تنہائی زیادہ محسوس کرتے ہیں، پرانی یادیں تازہ ہو جاتی ہیں، یا بلاوجہ اداسی طاری رہتی ہے۔ یہ کیفیت وقتی ہوتی ہے مگر توجہ نہ دی جائے تو بڑھ سکتی ہے۔