09/11/2025
اس تصویر میں زبان کے وہ نازک عضلات دکھائے گئے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی بے مثال قدرت اور حکمت سے پیدا فرمایا ہے۔
یہ عضلات Palatoglossus, Palatopharyngeus, Hyoglossus, Tongue, Uvula, Palatine Tonsil اور Hyoid Bone ہیں۔
یہ تمام عضلات باہم ہم آہنگ ہو کر ایسے کمال کے ساتھ کام کرتے ہیں کہ انسان آسانی سے بولتا، کھاتا، چباتا اور نگلتا ہے۔
Palatoglossus
زبان کو اوپر اٹھا کر خوراک کو حلق کی طرف لے جاتا ہے،
Palatopharyngeus
نگلنے کے وقت گلے کو تنگ کر کے خوراک کو نیچے دھکیلتا ہے،
Hyoglossus
زبان کو نیچے کھینچتا ہے،
جبکہ Hyoid Bone
ان تمام عضلات کو مضبوط سہارا فراہم کرتی ہے۔
یہ چھوٹے چھوٹے عضلات اگر ذرا سا بھی کمزور ہو جائیں تو انسان نہ بول سکتا ہے، نہ نگل سکتا ہے یہی کامل نظام اور باریک توازن اللہ تعالیٰ کی قدرت، علم اور تخلیق کے کمال کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔