German Medical Centre

German Medical Centre HOMEOEPATHY SAFE , EFFECTIVE & ECONOMICAL

24/03/2021

ایک وقت تھا جب ہر بیماری کے علاج کے لیئے لوگ ہسپتالوں اور بڑے بڑے پرائیویٹ سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی طرف لوگ جاتے تھے۔
لیکن آج یہ وقت ہے کہ وہ قابل ڈاکٹر آج ان مریضوں کو یہ کہہ کر ٹال دیتے ہیں کہ یہ تو آپ کو وراثت میں ملی ھوئی بیماری ہے ۔یا عمر کا تقاضا ہے۔اور اس کو ہم وقتی طور پر کم کر سکتے ہیں باقی اس کا کوئی علاج نہی۔ اور ایسی بے شمار بیمار آپ نے خود دیکھے ھوں گے جو جب سے بیماری ھوئی ہے اس وقت سے آج تک وہ متواتر میڈیسن کھا رہے ہیں اور اب تو ان میڈیسن کے سائڈ ایفیکٹ کی بھی میڈیسن کھانے پر مجبور ہیں اور مروجہ میڈیکل کے ماہر آج بے بس ہیں۔ مریض تو مریض ڈاکٹر خود بھی اسی بے بسی کا شکار ہیں۔ جبکہ ایک ماہر ھومیو ڈاکٹر وراثت میں ملی بیماری کو آسانی سے نہ صرف کنٹرول کر رہا ہے۔ بلکہ اس کا پرمننٹ علاج بھی کر رہا۔ اور نہ صرف علاج کر رہا بلکہ اس بیماری کو اگلی نسل میں منتقل ھونے سے روک رہا۔
ایک ڈاکٹر جو اس وقت ۔میڈیسن میں ہائیر ڈگری کر رہا ہے اس نے افسوس کے ساتھ بتایا کہ اب اینٹی بائیوٹکس کی ففتھ جنریشن کے استعمال کے بعد کوئی دوا ایسی نظر نہی آرہی جو کسی بیماری پر قابو پا سکے۔اور اس کے لیئے بے شمار ڈاکٹر اب خود ھومیوپیتھک کی سٹڈی کرنے پر مجبور ھو چکے۔
جبکہ ھومیو پیتھک میں آیندہ ہزاروں سال تک آنے والی بیماریوں کا پہلے سے علاج موجود ہے۔ اور وہ کسے بھی بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کی طاقت کی طاقت رکھتا ہے۔ بس اگر کمی ہے تو ایک ھومیو ڈاکٹر کی اپنی قابلیت کی ہے کہ وہ ابھی تک اپنے شعبہ کی حقیقی طاقت کو نہی پہچان سکا۔ اور بعض دفعہ خود اپنے شعبہ کو چھوڑ کر دوسرے شعبہ کی میڈیسن استعمال کرنے پر مجبور ہے۔اور ایک اندازے کے مطابق لاکھ سے زائد ھومیو ڈاکٹر ھونے کے باوجود پورے ملک میں چند انگلیوں پر گنے جانے والے ایسے ہیں جو آج ہر کیس کو ایسے ٹریٹ کرتے ہیں جیسے کوئی مسلہ ہی نہی۔ اور افسوس ھوتا ہے ایسے ھومیو ڈاکٹر پر جو اپنی کم علمی کی وجہ سے مریضوں کو ھومیو سے مایوس کرتے ہیں۔اور پھر لوگ ھومیو پیتھک کو بھی ویسا ہی سمجھتے ہیں جیسے عام علاج کو۔ جبکہ ھومیو میں ہر طرف سے مایوس مریضوں کا مکمل علاج موجود ہے۔ اور بات کی گواہی تو مخالفت کے باوجود دوسرے شعبوں کے ڈاکٹر بھی دیتے ہیں۔ میری پوری کوشش اب اس بات پے ہے۔ ھومیوپیتھک علاج کو قانون دانوں اور اس ملک کے لیئے پولیسی بنانے والوں تک پہنچاوں۔تاکہ آنے والے وقت میں قانون دان اور ملکی پولیسیز بنانے والے خود ھومیو پیتھک کی ضرورت پر زور دیں۔۔
اور اب آپ اکثر قانون ساز اسمبلی میں ھومیوپیتھی پر بحث آپ سنتے رہتے ہیں۔اور اس کے لیئے آپ سب دوستوں کی اپنی اپنی کاوشیں قابل ستائیش ہیں۔ اور ہم اس میں بہت حد تک کامیابی کی طرف جارہے ہیں اور انشاءاللہ آپ دیکھیں گے جب ہم اپنی کوشش میں مکمل کامیاب ھو گئے تو حکومت خود گورنمنٹ ھومیو کالج بھی بنیں گے اور سرکاری ھومیو ہسپتال بھی۔اور یہ سب حکومت علاج سے مایوس ھو کر اور ھومیوپیتھک سے بھرپور فائدہ دیکھ کر کرے گی۔
آپ لوگوں کو بھی چاہئے کہ ایک بڑا کیس درست کر کے شوشل میڈیا پر شور مچانے کی بجائے ایسے لوگوں کی کیسوں کی طرف خاص توجہ دیں جو کل ھومیو سسٹم کے لیئے موثر آواز اٹھا سکیں۔ اور خاص طور پر ان لوگوں کی طرف جن کی آواز اس ملک میں سنی جاتی ہے۔ بے شک وہ کوئی میڈیا والا ہی کیوں نہ ھو۔ ہم نے جیاں ھومیوپیتھ کے لیئے کام کرنا وہاں ہمیں ھومیوپیتھی کے لیئے بھی کام کرنا ہے۔
اب دس بیس بندوں کو سامنے بٹھا کر لیکچر دینے کی بجائے فیس بک اور یوٹیوب پر جائیں جہاں آپ کی آواز لاکھوں لوگ سنیں۔اور ھومیو کا اصل تعارف پوری دنیا میں پہنچے۔
اور پھر آپ یہ بھی دیکھیں گے کہ 23 مارچ اور چودہ اگست کو ہلال امتیاز اور تمغہ قائداعظم کی سلیکشن میں پھر سے ھومیو ڈاکٹر کے نام پکارے جائیں۔اور یہ نئی بات نہی اس سے پہلے بھی سابقہ صدر ڈاکٹر گلزار حسین کیانی (مرحوم) تمغہ قائداعظم حاصل کر چکے ہیں۔آور بے شمار ھومیو ڈاکٹر آئندہ بھی حاصل کریں گے۔انشاءاللہ۔ اور ہم ھومیو کے فروغ کے لیئے بہتر سے بہتر کام کرتے رہیں گے۔
انشاءاللہ۔

06/12/2020
21/11/2020
19/11/2020
19/11/2020

Address

Timurgara Dir Lower Kpk
Timurgara
18300

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 08:30 - 12:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923025731833

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when German Medical Centre posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram