PMA KATH

PMA KATH This is official page of Paramedical association king Abdullah Teaching Hospital Mansehra
(1)

احتجاج ۔۔۔احتجاج ۔۔۔احتجاج  fans Paramedical Association Khyber Pakhtonkhwa Official PMA KATH PMA Mansehra offical
06/11/2025

احتجاج ۔۔۔احتجاج ۔۔۔احتجاج
fans
Paramedical Association Khyber Pakhtonkhwa Official
PMA KATH
PMA Mansehra offical

ای پی آئی ڈیپارٹمنٹ کنگ عبدالله ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ اور ڈی ایچ او آفس سپروائزری سٹاف و دیگرای پی آئی سٹاف کے اشتراک سے ...
02/11/2025

ای پی آئی ڈیپارٹمنٹ کنگ عبدالله ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ اور ڈی ایچ او آفس سپروائزری سٹاف و دیگرای پی آئی سٹاف کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن سرویلنس اعظم حسین کی مدت ملازمت کی تکمیل کے موقع پر ایک شاندار اور پر وقار تقریب کا انعقاد کنگ عبدالله ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب میں اعظم حسین کی انسانیت کے لیے شاندار خدمات کو خلوص، احترام اور عقیدت کے ساتھ خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ پھولوں کے ہار پہنائے گئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ، مقررین کا کہنا تھا کہ اعظم حسین کی نیک نیتی، خدمتِ خلق کا جذبہ، اور انسان دوستی ہر دل میں نقش ہے۔
انہوں نے اپنی زندگی کا قیمتی وقت عوام کی خدمت، غمگساری اور بھلائی کے کاموں کے لیے وقف کیا۔
ان کی خدمات نہ صرف ادارے کے لیے قابلِ فخر ہیں بلکہ انسانیت کے لیے ایک روشن مثال بھی ہیں۔
ان کے خلوص، دیانت اور خدمت کے جذبے کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔
اعظم حسین جیسی انسانیت کا درد رکھنے والی شخصیات صدیوں بعد جنم لیتی ہیں ان کا خلا کبھی پر نہیں کیا جا سکے گا
اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری حاجی محمد نذیر نے ادا کیے
تقریب میں میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ ڈاکٹر عبدالعلیم تنولی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی
تقریب میں ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد امجد خان ، ڈسٹرکٹ اینستھیٹسٹ ڈاکٹر عثمان قاسم ، صدر ڈاکٹر ایسوسی ایشن ڈاکٹر عابد خان تنولی ، صدر راجہ ظہور عباسی ،چیئرمین محمّد سلیم اپنی تمام کابینہ کے ہمراہ ، صدر کلاس فور ایسوسی ایشن قاری محمد شفیع معاویہ ، جنرل سیکرٹری ملک اسد ، محمد سلیم اعوان اپنی کابینہ کے ہمراہ موجود رہے
جبکہ ڈی ایچ او آفس کی جانب سے ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر ڈاکٹر عامر بختیار ، سابق کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر ناصر کاکاخیل ، صدر ابرار خان سواتی ، جنرل سیکرٹری شعیب ظہور، تنولی جاوید خان ، ڈسٹرکٹ کولڈ چین سپروائزر طاہر سہیل ڈسٹرکٹ سپروائزر ویکسینیشن مجیب الرحمٰن ، اپنی تمام سپروائزری ٹیم اور دیگر ای پی آئی سٹاف کے ہمراہ موجود رہے
تقریب میں اعظم حسین کی باوقار اور باعزت ریٹائرمنٹ کے موقع پر کیک کاٹا گیا
تقریب کے اختتام پر دعا کے بعد مہمانوں کیلئے پرتکلف ریفرشمنٹ کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد قافلہ کی شکل میں اعظم حسین کو بفہ لایا گیا بفہ میں قافلے کی عوام کی جانب سے جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا عوام کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے گئے ڈھول کی تھاپ پر لوگوں نے خوشی سے بھنگڑے ڈالے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور بفہ چوک میں عوام کی کثیر تعداد نے استقبال کیا جس کی قیادت عوامی ایم پی اے عبدالشکور خان لغمانی نے کی تقریب سے عوامی ایم پی اے عبدالشکور خان لغمانی، جنرل کونسلر عاطف خان و دیگر نے خطاب کیا اور مانسہرہ سے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جس کے بعد اعظم حسین کی جانب سے مہمانوں کیلئے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا
اعظم حسین کی عوامی خدمات پر محکمہ صحت کی جانب سے شاندار تقریب کا انعقاد کرکے رخصت کرنا اور بفہ عوام کی جانب سے تاریخی استقبال مدتوں یاد رکھا جائے گا
رانا منیر احمد ترجمان پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کنگ عبدالله ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ
fans
PMA KATH
Paramedical Association Khyber Pakhtonkhwa Official
PMA Mansehra offical

01/11/2025

اعظم حسین کی ریٹائرمنٹ کے بعد بفہ آمد پر عوامی ایم پی اے عبدالشکور خان لغمانی ، عاطف خان و دیگر عوام کی جانب سے شاندار استقبال کیا جا رہا ہے
PMA KATH

خراج تحسین !!!PMA KATH
31/10/2025

خراج تحسین !!!
PMA KATH

مبارک باد !!!اعظم حسین صاحب۔۔۔اپ ایک مخلص ، فرض شناس اور انسانیت کا درد رکھنے والی شخصیت ہیں ۔۔۔آپ کا خلا صدیوں پُر نہیں...
31/10/2025

مبارک باد !!!
اعظم حسین صاحب۔۔۔اپ ایک مخلص ، فرض شناس اور انسانیت کا درد رکھنے والی شخصیت ہیں ۔۔۔آپ کا خلا صدیوں پُر نہیں کیا جا سکے گا
!! آپ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے
Azam Hussain
fans
PMA KATH

پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع ہری پور سےدو گروپس(اتحاد پینل اورشاہین پینل)کے درمیان جنرل سیکرٹری کے چناؤ کے لیے الیکشن کا ...
28/10/2025

پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع ہری پور سےدو گروپس(اتحاد پینل اورشاہین پینل)کے درمیان جنرل سیکرٹری کے چناؤ کے لیے الیکشن کا انعقاد کیا گیا
اتحاد پینل کے محمد طارق نے 179 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی اور شاہین پینل سے محمّد عابد 83 ووٹ حاصل کر سکے جبکہ 3 ووٹ مسترد کئے گئے
چیئرمین الیکشن کمیٹی کے فرائض صوبائی جنرل سیکرٹری خیبر پختون خواہ شمس التاج ، پریزائڈنگ افیسر کی ذمہ داری صدر ہزارہ ڈویژن ہدایت الرحمن اور اسسٹنٹ پریزائڈنگ افیسر کے فرائض
صدر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع مانسہرہ ابرار خان سواتی نے سر انجام دیے
جبکہ صدر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ راجہ ظہور عباسی جنرل سیکرٹری حاجی محمد نذیر، جنرل سیکرٹری ضلع مانسہرہ شعیب ظہور تنولی اور رابطہ سیکرٹری کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ نعیم خان جدون الیکشن ڈے پر خصوصی طور پر شریک ہوئے
الیکشن کمپین میں ڈویژنل جنرل سیکرٹری ہزارہ سردار فضل رازق ، صدر بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال ایبٹ اباد طاہر افسر جدون و دیگر نے بھی الیکشن ڈے پر شرکت کی
الیکشن کا عمل نہایت شفاف اور احسن طریقے سے مکمل ہوا آخر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ہری پور ڈاکٹر محسن ترابی نے شفاف الیکشن کے عمل کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا
پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ اتحاد پینل سے محمد طارق کو بھاری اکثریت سے کامیابی سمیٹنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتی ہے
رانا منیر احمد ترجمان پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ
fans
PMA KATH
Paramedical Association Khyber Pakhtonkhwa Official
PMA Mansehra offical

پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ  کا اجلاس صدر راجہ ظہور عباسی کی زیر صدارت ہل ٹاپ ہوٹل ڈنہ گلفا...
24/10/2025

پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ کا اجلاس صدر راجہ ظہور عباسی کی زیر صدارت ہل ٹاپ ہوٹل ڈنہ گلفام میں منعقد ہوا جس میں
تمام کابینہ ممبران شریک ہوئے
اجلاس میں صدر پیرامیڈکس ضلع مانسہرہ ابرار خان سواتی ،جنرل سیکرٹری شعیب ظہور تنولی ، چیف فارمیسی آفیسر جاوید خان تنولی اور محمّد اسرار نے خصوصی طور پر شرکت کی
اجلاس کا ایجنڈا جنرل سیکرٹری حاجی محمد نذیر نے پیش کیا جس پر تمام کابینہ ممبران نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا
اجلاس میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو درپیش مختلف مسائل اور ان کے فوری حل کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا
اجلاس میں مختلف شعبہ جات میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی دکھی انسانیت کے لئےخدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز مستقبل میں نئے جزبے کے ساتھ دکھی انسانیت کیلئے اپنی صلاحیتیں بروۓ کار لائی جائیں گی
اجلاس میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے حقوق کے تحفظ کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا
اجلاس کے اختتام پر کابینہ ممبران کیلئے جنرل سیکرٹری حاجی محمد نذیر کی جانب سے پرتکلف عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا
رانا منیر احمد ترجمان پیرا میڈیکل ایسوی ایشن کنگ عبدالله ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ
fans
PMA KATH

خبرِ غم اناللہ وانا الیہ راجعون  fans PMA KATH
23/10/2025

خبرِ غم
اناللہ وانا الیہ راجعون
fans
PMA KATH

22/10/2025

اظہار تعزیت!!! fans PMA KATH
20/10/2025

اظہار تعزیت!!!
fans
PMA KATH

Address


Telephone

+923138829333

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PMA KATH posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to PMA KATH:

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram