23/01/2022
آج کل کے دور میں جہاں بنی نو انسان نہ صرف حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف خوراک کھا رہا ہے بلکہ وہ غیر محسوس طریقے سے اس کے نقصانات سے بھی نا آشنا ہے۔ مثال کے طور پر ہم دن رات ٹی وی پر یا سوشل میڈیا پر اشتہارات سنتے یا دیکھتے رہتے ہیں کہ کوکنگ آئل اور گھی وغیرہ صحت کے اعتبار سے انسان کے لیے فائدہ مند ہیں۔ حالانکہ صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے۔ آپ اندازہ کیجئے کہ خوراک سے لے کے ادویات تک مغرب کی پیروی کرتے ہوئے اور شیطان صفت سوچ رکھنے والے ایسے کاروبار بن چکے ہیں کہ جس کا نتیجہ صرف اور صرف تکلیف دہ ہلاکت ہے۔ یعنی کہ پہلے یہ آپ کی جیب میں پیسہ بٹور کر آپ کو خطرناک قسم کی خوراک کھلاتے ہیں اور جب آپ بیمار ہو جاتے تو آپ کو فوری اور وقتی آرام دینے والی ادویات دی جاتی ہیں، بس یہ سلسلہ آپ کے مرنے تک چلتا رہتا ہے۔ آپ کو محسوس ہی نہیں ہوتا کہ آپ کتنے مان سے اپنی محنت کی کمائی سے اپنے گھر والوں کی خوشیوں کے لیے جو خوراک لے کر آتے ہیں وہی آپ کے لئے تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے۔
ہم سرسوں کا تیل استعمال کیوں نہیں کرتے۔ جو نہ صرف فیٹ لیس ہے بلکہ اینٹی بائیوٹک بھی ہے۔ یہ برینڈڈ کوکنگ آئل اور گھی سے لاکھ درجے بہتر ہے۔ جو آپ کو دل، معدے جگر اور آنتوں کی بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ ہم ایسی خوراک استعمال ہی کیوں کریں کہ جس کا انجام سور کے دل کی پیوند کاری پر ختم ہو۔
( یہ میرے پیج کی پہلی پوسٹ ہے ہے اس پیج پر آپ کو صحت کے اور ہربل ادویات کے حوالے سے بہت کچھ ملے گا برائے مہربانی اس کو شیئر کیجئے اور سبسکرائب کیجئے)
رفاقت حسین کھرل
طالب علم اجمل طبیہ کالج راولپنڈی
ایم پی ایس پنجاب یونیورسٹی لاہور
اس پیج پے آپ کو خوراک، صحت اور ہربل ادویات کے حوالے سے ب�