30/11/2025
🚫 “اسکول چھڑوانا بند کریں — ابھی!”
پاکستان میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بچے ذرا سی تکلیف، معمولی بہانہ، یا malingering / fictitious symptoms کی وجہ سے اسکول چھوڑ دیتے ہیں…
یا والدین خود ہی انہیں اٹھا لیتے ہیں — صرف اس لیے کہ “بچہ پریشان لگ رہا ہے”۔
لیکن حقیقت یہ ہے کہ:
⚠️ یہ Unawareness ہے… اور بہت بڑا نقصان ہے۔
بچے کے ہر بہانے کو بیماری سمجھ لینا
اور ہر مشکل سے بھاگنے میں اس کی مدد کرنا
اسے صرف اسکول سے نہیں، زندگی سے بھی دور کرتا ہے۔
📉 اسکول چھوڑنا — سیدھا راستہ ہے:
• غیر ذمہ داری
• بےقاعدگی
• سستی
• سوشل isolate ہونا
• غصہ، چڑچڑاپن اور بدتمیزی
• اور آخرکار… منفی اور ممکنہ مجرمانہ رویوں تک
دنیا بھر کی ریسرچ ثابت کرتی ہے کہ
School dropouts میں antisocial behaviour، substance abuse اور law-breaking کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔
📌 اصل حل؟
بچے کا ساتھ چھوڑنا نہیں—
اسے مضبوط بنانا ہے۔
پریشانی کا علاج “اسکول سے بھاگنا” نہیں،
بلکہ اسکول میں رہ کر مقابلہ کرنا سکھانا ہے۔
👨⚕️ ہم سب کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ:
ہر بہانہ بیماری نہیں ہوتا، اور ہر خوف اسکول چھوڑ دینے کی وجہ نہیں بنتا۔
اپنے بچوں کو محفوظ راستہ دیں—
نہ کہ آسان مگر خطرناک راستہ۔
Courtesy: Rohi Tv, Bureau Chief