Paspida Liver Center

  • Home
  • Paspida Liver Center

Paspida Liver Center A Welafre Project by PASPIDA WELFARE TRUST

02/11/2025
20/06/2024

پاسپیڈا کا اتحاد ہی اس کی طاقت ہے۔ چیمبر الیکشن میں انشاءاللہ پاسپیڈا پوری قوت و طاقت سے بند کمروں کی سیاست کو شکست فاش دیں گی۔

02/04/2024

Hiring Medical Officer

12/03/2024

جنید صاحب کا کپڑے کا کام تھا، وہ بھی اچھا خاصا چلتا ہوا۔ یہ بٹ تھے، سو خاندانی خوش خوراک تھے۔ پھر آمدن بھی اچھی تھی تو کھانے پہننے میں ہاتھ کھلا تھا۔ ایک دن یونہی قضائے حاجت کو گئے، فلش کرنے سے قبل نظر پڑی تو خون نظر آیا۔ انہیں کچھ پریشانی ہوئی، لیکن سوچا کہ کچھ بدپرہیزی ہو گئی ہو گی۔ اگلے چند دن احتیاط کرتے رہے، سادہ غذا استعمال کی۔ درد تکلیف نہ تھی سو اندر سے کچھ مطمئن بھی ہوئے رہے کہ اتنا بڑا مسئلہ نہ ہو گا۔

جب چند ہفتے احتیاط کے باوجود بھی پاخانہ کی جگہ سے خون نکلنا بند نہ ہوا تو اپنے پڑوسی دکان دار دوست سے مسئلے کا ذکر کیا۔ دوست نے کہا پریشان مت ہو، مجھے بھی بواسیر کا مسئلہ تھا اور یونہی خون آتا تھا۔ میں نے قبض کی احتیاط اور مختصر سا ڈاکٹری نسخہ استعمال کیا تو اب بہتر ہوں۔ جنید صاحب ریلیکس ہو گئے اور اپنے دوست والا نسخہ اپنے اوپر لگا لیا۔

مزید وقت گزر گیا لیکن خون والا معاملہ جوں کا توں رہا۔ اب جنید صاحب نے سوچا کہ بالآخر علاقے کے مشہور حکیم صاحب سے مشورہ کیا جائے۔ حکیم کے پاس گئے تو اس نے کچھ دیسی دوائیں تجویز کر کے کہا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ایک ماہ کورس کریں سب اچھا ہو جائے گا۔

ابھی مہینہ پورا گزرنے نہیں پایا تھا کہ جنید صاحب کے جسم اور آنکھیں پیلی پڑنے لگیں۔ گھر والوں نے بھی محسوس کیا کہ وزن کم ہو چکا اور آنکھیں زرد ہو چکیں۔ بیوی نے کہا کہ ڈاکٹر کے پاس چلیں، لیکن جنید صاحب اڑ گئے کہ بھائی پینتالیس سالہ ایکٹو بندے کو آخر ڈاکٹر کی نوبت کیوں آنے لگی۔ بیوی خاموش ہو رہی۔

دو دن بعد جنید صاحب دکان سے واپسی پر راستے میں بے ہوش ہو کے گر پڑے۔ وہی بواسیر والا دوست پکڑ کے ہسپتال ایمرجنسی لے گیا۔ خون کے ٹیسٹ ہوئے تو ایچ بی گِر کے 5 پر پہنچی ہوئی تھی اور جگر کے ٹیسٹ خوفناک حد تک بگڑے ہوئے تھے۔ ڈاکٹر نے خون لگانا تجویز کیا اور ساتھ ہی گیسٹروانٹرالوجسٹ کی طرف ریفر کر دیا۔ متعلقہ سپیشلسٹ نے معاملہ بھانپتے ہی کولونوسکوپی اور سی ٹی اسکین کرایا۔ رپورٹیں آئیں تو سارے خاندان کے ہوش اڑ گئے۔۔۔

بڑی آنت میں کینسر موجود تھا جس کی وجہ سے پاخانے میں خون آ رہا تھا۔ تاخیر کے باعث یہ کینسر اب جگر میں اپنی جڑیں بنا چکا تھا۔ آپریشن کا موقع ہاتھ سے نکل چکا تھا۔ جنید صاحب پوچھتے پاچھتے جب میرے پاس پہنچے تو میں نے انہیں ضروری ٹیسٹوں کے بعد سب سے معیاری علاج (ٹارگٹڈ تھیراپی اور کیموتھراپی ملا کر) کروانے کی تجویز دی۔ یہ علاج نہایت مہنگا تھا، لیکن جنید صاحب متمول گھرانے سے تھے۔ انہیں اپنی دو جوان شادی کی عمر کو پہنچی ہوئی بچیوں کی فکر ضرور ہوئی، لیکن انہوں نے فیصلہ کیا کہ مال بچانے سے بہتر ہے کہ زندگی کو بچایا جائے کیونکہ اگر یہ بڑھ گئی تو مال پھر کمایا جا ہی سکتا ہے۔ چوتھی اسٹیج کے کینسر کو کنٹرول کرنا مقدر والوں میں ہی ممکن ہو پاتا ہے، اللہ نے جنید صاحب پر خاص کرم کیا۔ آج دو سال ہونے کو آئے ان کا کینسر ریمیشن میں ہے (یعنی فی الوقت بے ضرر)۔ انہوں نے دونوں بیٹیاں بیاہ دی ہیں اور کاروبار جاری رکھا ہوا ہے۔ جب تک کینسر جدید دواؤں سے کنٹرول رہے گا وہ نارمل زندگی گزاریں گے ان شاء اللہ۔

مارچ کا مہینہ کولوریکٹل کینسر کی آگہی کا مہینہ ہے۔ اعداد و شمار کہتے ہیں کہ ہر 20 میں سے ایک انسان اس کا شکار ہوگا۔ مذکورہ کیس میں سیکھنے کی بات یہ ہے کہ بڑی آنت کا کینسر اگر ابتدائی اسٹیج میں پکڑا جائے تو آپریشن کے نتائج بہت اچھے ہیں اور مریض مہنگے علاج سے بچ سکتا ہے۔ مرض کی ابتدائی علامات کو پہچاننا بہت ضروری ہے جو دی گئی تصویر میں بہت واضح ہیں۔ ان میں سے ایک یا زیادہ شکایات ہوں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ ماہرین کہتے ہیں علامات ہوں نہ ہوں پھر بھی ہر کسی کو پینتالیس سال کی عمر سے اس مرض کی اسکریننگ شروع کروا لینی چاہیے تاکہ بروقت پکڑا جا سکے۔ وہ لوگ جن کے خاندان میں پہلے یہ مرض کسی کو ہوا ہو، یا وہ جن کو آنتوں کی سوزش (IBD) کا مرض ہو، ان کے اس بیماری کا شکار ہونے کے امکانات عام آبادی کی نسبت زیادہ ہیں اور انہیں اسکریننگ جلد شروع کروانی چاہیے۔ باقاعدہ ورزش، سرخ اور پروسیسڈ گوشت (مٹن، بیف) سے پرہیز اور شراب و سگریٹ سے مکمل اجتناب، فریش سبزیوں اور پھلوں کا ریگولر استعمال اس مرض کے رِسک کو کم کرتے ہیں۔
بشکریہ
Dr. Uzair Saroya

Address

13-E, Tajpura Scheme Lahore, (Govt; Boys School)

Telephone

+924236631952

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Paspida Liver Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Paspida Liver Center:

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram