Baltistan TV

Baltistan TV Baltistan TV covers News stories, Current Affairs, special cultural events of Gilgit Baltistan

برزل ٹاپ سے انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے آج رات تقریباً تین بجے روڈ پر سنو کلیرنس کے دوران برزل ٹاپ کے گلتری موڈ ک...
03/01/2026

برزل ٹاپ سے انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے آج رات تقریباً تین بجے روڈ پر سنو کلیرنس کے دوران برزل ٹاپ کے گلتری موڈ کے قریب برفانی تودے گرنے سے ایک آرمی آفیسر، ایک فوجی جوان اور سول آپریٹر شہید ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ سنو کلیرنس کی کارروائی کے دوران پیش آیا اور فوری طور پر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں

گلگت: نگران کابینہ گلگت بلتستان تقرری کردی گئی ہے۔گلگت: نگران کابینہ میں  14 وزراء و مشیروں کی تقرری ہوگئی ہے۔گلگت: وزیر...
02/01/2026

گلگت: نگران کابینہ گلگت بلتستان تقرری کردی گئی ہے۔

گلگت: نگران کابینہ میں 14 وزراء و مشیروں کی تقرری ہوگئی ہے۔

گلگت: وزیراعظم پاکستان، بحیثیت چیئرمین گلگت بلتستان کونسل، نے نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی سفارش پر نگران کابینہ کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے۔

گلگت: نگران کابینہ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

گلگت: نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان کی نگران کابینہ میں مجموعی طور پر 14 ارکان شامل کیے گئے ہیں،

گلگت: نگران کابینہ میں وزراء اور مشیر شامل ہیں۔ یہ تقرریاں گورنمنٹ آف گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے آرٹیکل 48-A(2) کے تحت عمل میں لائی گئی ہیں۔

گلگت: نگران کابینہ میں شامل وزراء میں سجاد علی بیگ، انجینئر الطاف حسین، غلام عباس، کرنل (ر) ابرار اسماعیل، مہر داد، شرافت دین، مولانا سرور شاہ، راجہ شہباز خان، ممتاز حسین، ڈاکٹر نیاز علی، سید عدیل شاہ اور بہادر علی شامل ہیں، جبکہ سید فاطمہ اور عبدالحکیم کو مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

گلگت: نوٹیفکیشن پر جوائنٹ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل سدھر خان خٹک کے دستخط ثبت ہیں۔

گلگت: نگران کابینہ سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ شفاف، غیر جانبدار اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے گی۔

02/01/2026

مثلِ قرآن میرے لبوں پر ہوئی رواں، نادِ علیؑ ہے گود میں جو مجھ کو سناتی تھی میری ماں، نادِ علیؑ ہےمنقبت بمناسبت ولادتِ شیرِ خدا حضرت علیؑ علیہ السلام | بلتستان ٹی وی

بلتستان نابینا فلاحی تنظیم کی 'نابینا آگاہی واک' کا پہلا مرحلہ مکمل، شرکاء کچورا سے گمبہ پہنچ گئےبلتستان نابینا فلاحی تن...
01/01/2026

بلتستان نابینا فلاحی تنظیم کی 'نابینا آگاہی واک' کا پہلا مرحلہ مکمل، شرکاء کچورا سے گمبہ پہنچ گئے

بلتستان نابینا فلاحی تنظیم کے زیرِ اہتمام کچورا سے اسکردو تک منعقد کی جانے والی نابینا آگاہی واک نے آج کامیابی کے ساتھ گمبہ تک اپنا مرحلہ مکمل کر لیا۔

اس آگاہی واک میں بلتستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نابینا افراد نے شرکت کی، جن میں سینئر فلاحی کارکنان بھی شامل تھے۔ شرکاء نے پاکستانی پرچم اور آگاہی پلے کارڈز کے ساتھ واک کرتے ہوئے نابینا افراد کے حقوق، صلاحیتوں اور معاشرے میں مؤثر شمولیت کا پیغام اجاگر کیا۔

گمبہ پہنچنے پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلتستان نابینا فلاحی تنظیم کے صدر جناب قیام الحسن دانش نے کہا کہ اس واک کا مقصد عوام میں شعور بیدار کرنا اور یہ باور کرانا ہے کہ نابینا افراد کسی بھی شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر سکتے ہیں، بشرطیکہ انہیں مساوی مواقع اور مناسب تعاون فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ معذوری کمزوری نہیں بلکہ ایک مختلف صلاحیت ہے۔

اس موقع پر قراقرم ڈس ایبلٹی فورم کے صدر جناب موسیٰ سردار نے بھی خطاب کیا اور نابینا افراد کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے تعلیم، روزگار اور بنیادی سہولیات تک رسائی میں درپیش رکاوٹوں کا ذکر کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے عملی اور مؤثر اقدامات کی اپیل کی۔

منتظمین کے مطابق واک کے شرکاء آج رات گمبہ میں قیام کریں گے، جبکہ کل صبح 9 بجے واک کے آخری مرحلے کا آغاز ہوگا جو اسکردو کے علاقے جیل گاٹ میں واقع انڈیپینڈنٹ لیونگ سینٹر پر اختتام پذیر ہوگا، جہاں اختتامی تقریب منعقد کی جائے گی

بلتستان ٹی وی کی جانب سے تمام معزز ناظرین و سامعین کو نیا سال مبارک ہو دعا ہے نیا سال آپ کے لیے خوشیوں، امن اور کامیابیو...
01/01/2026

بلتستان ٹی وی کی جانب سے تمام معزز ناظرین و سامعین کو نیا سال مبارک ہو دعا ہے نیا سال آپ کے لیے خوشیوں، امن اور کامیابیوں کا پیغام لائے❤️🌸

سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی زیر تعمیر یونیورسٹی کو نشانہ بنانے کی آن لائن دھمکی کا معاملہ سامنے آ گیا ہے۔ذرائع ...
30/12/2025

سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی زیر تعمیر یونیورسٹی کو نشانہ بنانے کی آن لائن دھمکی کا معاملہ سامنے آ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلع کرم میں سرگرم دہ ش ت گ ر د کاظم گروپ سے تعلق رکھنے والا ایک افغان دہ ش ت گ ر د، جو عرف عام میں “پڑوچکی” کے نام سے جانا جاتا ہے، نے سوشل میڈیا کے ذریعے سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی زیر تعمیر یونیورسٹی کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ دہ ش ت گ ر د نے اسلام آباد کے علاقے سترہ میل سے ایک تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی زیر تعمیر یونیورسٹی کی عمارت پر واضح طور پر ٹارگٹ کا نشان لگا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ دہ ش ت گ ر د اس سے قبل بھی متعدد بار ایسی دھمکیاں دے چکا ہے، جن کے بعد مبینہ طور پر ت ح ر ی کِ ط ا ل ب ا ن سے منسلک کاظم گروپ کی جانب سے عملی کارروائیاں سامنے آتی رہی ہیں، جس کے باعث حالیہ دھمکی کو انتہائی سنجیدہ قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید یہ کہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ضلع کرم میں س ر ق ل م کر کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے عناصر میں بھی مبینہ طور پر یہی دہ ش ت گ ر د شامل رہا ہے، تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں

۹ رجب المرجب ولادت با سعادت حضرت علی اصغر علیہ السلام کے موقع پر امت مسلمہ بالخصوص امام زمانہ (عج ) کے حضور مبارکباد پیش...
30/12/2025

۹ رجب المرجب ولادت با سعادت حضرت علی اصغر علیہ السلام کے موقع پر امت مسلمہ بالخصوص امام زمانہ (عج ) کے حضور مبارکباد پیش کرتے ہیں

30/12/2025

بلتستان ٹی وی کے واٹس ایپ گروپ کو جوائن کرنے کے لیے کمنٹ میں دیا گیا لنک اوپن کریں
❤️

پیپلز پارٹی میں نہیں جا رہا ہر صورت الیکشن لڑوں گا ایم ڈبلیو ایم سے دوبارہ دوستی ہو سکتی ہے کچھ دنوں میں انتخابی مہم شرو...
26/12/2025

پیپلز پارٹی میں نہیں جا رہا ہر صورت الیکشن لڑوں گا ایم ڈبلیو ایم سے دوبارہ دوستی ہو سکتی ہے کچھ دنوں میں انتخابی مہم شروع کر رہے ہیں بہت بڑا سرپرائز دیں گے کاچو امتیاز حیدر خان

23/12/2025

سید مہدی شاہ کے بعد پارٹی میں سینئر میں ہوں ٹکٹ کا حقدار میں ہوں پیپلز پارٹی کے رہنما غلام شہزاد آغا کی
بلتستان ٹی وی کے پوڈ کاسٹ سیشن میں خصوصی گفتگو

22/12/2025

سپورٹس ,مقامی کلچر کے فروغ اور بالخصوص گراؤنڈز کی بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ اسکردو میونسپل گراؤنڈ کی ریسٹوریشن اور پولو گراؤنڈ کی بہتری کے لیے بھی عملی اقدامات ہوں گے۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی سکردو میں جشن مے فنگ کے موقع پر بلتستان ٹی وی سے خصوصی گفتگو

21/12/2025

بلتستان کی ثقافت کا عظیم الشان تہوار جشن مے فنگ سرد موسم میں علاقائی دھنوں پر منچلوں کا رقص |
خصوصی رپورٹ بلتستان ٹی وی

Address

Islamabad

Telephone

+923180927408

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baltistan TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram