The Prophet (ﷺ) said, "Healing is in three things: cupping, a gulp of honey or cauterization, ...
25/07/2021
Do hijama n cure your pain n problems...!!
13/04/2021
01/03/2021
Cure Your pain,do HIJAMA, its Sunnah
25/02/2021
’دارچینی‘ (Cinnamon)
دارچینی ذائقے کے لحاظ سے شیریں لیکن زبان پر چبھنے والی ہوتی ہے۔ اس کی رنگت ہلکی سیاہی مائل ہوتی ہے اور یہ زیادہ تر ہندوستان، سری لنکا اور چین میں کاشت کی جاتی ہے۔ اس کی مختلف اقسام ہیں جو اپنی جسامت اور رنگت کے لحاظ سے ایک دوسرے سے ذرا مختلف ہوتی ہیں۔ جدید تحقیق سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ عمومی امراض کے علاوہ دارچینی سے شوگر کے مریضوں کو بھی بہت فائدہ ہوتا ہے، جس کےلیے روزانہ صرف چند گرام دارچینی کا سفوف باقاعدگی سے استعمال کرنا کافی رہتا ہے۔
دارچینی کا مزاج گرم اور خشک ہوتا ہے جبکہ کھانوں کو لذیذ بنانے میں اس کا کوئی ثانی نہیں۔ جس کھانے میں دارچینی استعمال کی جائے وہ نہ صرف ذائقہ دار بلکہ خوشبودار بھی ہوجاتا ہے۔ دارچینی کا کھانوں میں استعمال اس بات کی ضمانت ہے کہ آپ صحت مند رہیں گے کیونکہ یہ بہت سی بیماریوں میں بے حد مفید ہے۔
اس کا ایک بڑا مگر غیر معروف فائدہ یہ ہے کہ اسے کھانوں میں استعمال کرنے سے کھانے خراب ہونے سے بچ جاتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے استعمال سے کھانوں میں کئی قسم کے جراثیم (بیکٹیریا) کی افزائش میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ دارچینی کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔
دار چینی کا شہد کے ساتھ استعمال بہت مفید ہے جس سے قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے، یہ نزلہ زکام اور متلی میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
کھانسی اور دمہ کی شکایت کی صورت میں دارچینی کا سفوف شہد کے ساتھ استعمال کرنے سے افاقہ ہوتا ہے۔ اگر الرجی کے باعث چھینکیں آنے لگیں تو دارچینی کے استعمال سے ٹھیک ہوجاتی ہیں۔
دارچینی معدے کی خرابیوں کا ازالہ کرتی ہے۔ جن لوگوں کو بدہضمی کی شکایت ہو وہ باقاعدگی سے دارچینی کا استعمال کریں کیوں دارچینی ہماری آنتوں اور معدے پر گراں نہیں گزرتی اور جلد ہضم ہوجاتی ہے۔ پیٹ پھولنے میں اس کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔ ایسے خواتین و حضرات جنہیں بھوک نہ لگتی ہو، وہ دارچینی کا باقاعدہ استعمال شروع کریں۔ اگر دودھ ہضم نہ ہوتا ہو تو ایک لیٹر دودھ میں دو سے تین گرام دارچینی ملا کر استعمال کیجیے، دودھ ہضم ہوجائے گا ۔
امراض قلب میں دارچینی کا استعمال مفید ہے۔ یہ ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو نارمل رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور شریانوں میں خون جمنے سے روکتی ہے۔
دانت کے درد کی صورت میں اگر دارچینی کا تیل روئی میں لگا کر درد والی جگہ پر رکھا جائے تو افاقہ ہوتا ہے۔
سر کے درد میں دارچینی کا لیپ ماتھے پر لگانا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے بالخصوص جب سردیوں میں دردِ سر کی شکایت ہو تو یہ عمل ضرور کریں
10/02/2021
خشخاش کے بیج سفید اورسیاہ دوقسم کے ہوتے ہیں لیکن عام طورپرسفید بیج زیادہ استعمال کئے جاتے ہیں۔پوست کے اندرسے جونہایت باریک گول بیج نکلتے ہیں انھیں خشخاش کہتے ہیں۔یہ عموماً مختلف پکوانوں میں استعمال کی جاتی ہے۔
صحت بخش اجزاء جیسے میگنیشیم،میگنیز،آیوڈین،ذنک،تھیامن ،فولیٹ ،کیلشیم ،آئرن،فاسفورس ،اومیگاتھری فیٹی ایسڈ اورفائبر پائے جاتے ہیں۔اینٹی انفلیمیشن خصوصیات کے باعث دیگربیماریوں میں بھی مفید ہے۔
۱۔بھرپورنیند
خشخاش اورتربوز کے بیج ہم وزن لے کرپیس کررکھ لیں رات سونے سے آدھے گھنٹے پہلے دودھ کے ساتھ ایک چمچ کھالیں ۔
۲۔سوکھی خارش
خشخاش کے پاؤڈر میں چند قطرے لیموں کارس اورحسب ضرورت پانی ملاکرلگانے سے خارش ٹھیک ہوجاتی ہے۔
۳۔دماغی صحت
خشخاش کاحریرہ دماغی صحت کے لئے بے حد مفید ہے۔اگر اسے بادام کے ساتھ پیس کراستعمال کیاجائے تو اس کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
۴۔وزن میں کمی
اومیگاتھری فیٹی ایسڈ خشخاش میں پائے جاتے ہیں جووزن کوگھٹانے میں اہم کرداراداکرتے ہیں اسی لئے روزمرہ اس کے استعمال سے آپ وزن میں نمایاں کمی کرسکتے ہیں۔
۵۔گرمی کاسردرد
خشخاش کوپیس کرپانی ملاکرپیسٹ بناکرپیشانی پرلگائیں تو گرمی سے ہونے والا سردرد دورہوجاتاہے۔
۶۔آنکھ اورکان کادرد
خشخاش کوپانی میں پکاکراس پانی سے سینکائی کرنے سے درد دورہوجاتاہے۔
۷۔نزلہ اورکھانسی
خشخاش کوپانی میں پکاکرایک چٹکی نمک ملاکرجوشاندہ تیارکریں اورٹھنڈاہونے پرچھان کرپی لیں۔نزلہ اورکھانسی ٹھیک ہوجاتی ہے۔
۸۔جوڑوں کادرد
خشخاش جوڑوں کادرد دورکرنے میں مفید ہے اس کاتیل لگانے سے بھی جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوتاہے۔اگر آپ پین کلرکی جگہ اسکااستعمال کریں تو زیادہ مفیدرہتاہے۔
۹۔خشک جلد
خشک جلد سے نجات کے لئے اگر خشخاش کوپیس کراسمیں دودھ اورشہد یاپھر خالی دہی ملاکرجلد پرلگائیں تو جلد نرم وملائم ہوجاتی ہے۔
۱۰۔سرکی خشکی
سرکی خشکی ایک اہم مسئلہ ہے کیونکہ اس کے باعث بال جھڑنے کاعمل بھی تیز ہوجاتا ہے۔ اس کے لئے خشخاش کوپیس کردہی ملاکراسکیلپ پرلگانے سے سرکی خشکی دورہوجاتی ہے.
نوٹ:یہ تمام نسخے یا ٹوٹکے محض عام معلومات عامہ کے لیے ہیں۔اس پر عمل کرنے سے پہلے معالج سے مشورہ ضرور کریں.
Be the first to know and let us send you an email when Shifa e Hijama posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.