27/01/2025
الخدمت فاؤنڈیشن لاہور نے رائیونڈ روڈ پر “الخدمت ضغری نذیر ہیلتھ سنٹر” قائم کر کے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔ اس ہیلتھ سنٹر کا افتتاح الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر زاہد لطیف، سرپرست الخدمت لاہور ضیاء الدین انصاری، اور صدر الخدمت لاہور انجینئر احمد حماد رشید نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں مقامی آبادی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے اس منصوبے کی اہمیت اور عوامی پذیرائی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
یہ ہیلتھ سنٹر مقامی افراد کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ہے
خواتین اور مرد مریضوں کی سہولت کے لیے الگ الگ ماہر ڈاکٹروں کی خدمات دستیاب ہوں گی۔
مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنے کے لیے ایک مکمل ڈسپنسری قائم کی گئی ہے۔
جدید تشخیصی آلات سے لیس لیب مریضوں کو جلد اور درست نتائج فراہم کرے گی۔
افتتاحی دن مقامی آبادی کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں مریضوں کو مفت طبی مشورے اور ادویات فراہم کی گئیں۔