Meezan E Sehat

Meezan E Sehat Welcome to Meezan E Sehat your trusted source for natural healthcare solutions!

Our mission is to provide holistic wellness services and education, empowering you to take control of your health. .

14/12/2025
🌙 سنتِ ہجامہ کی تاریخیں — ماہِ جمادی الثانیمیزان دواخانہ کراچیسنتِ نبوی ﷺ کے مطابق ہجامہ کے لیے مہینے کی 17، 19 اور 21 ت...
08/12/2025

🌙 سنتِ ہجامہ کی تاریخیں — ماہِ جمادی الثانی
میزان دواخانہ کراچی

سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق ہجامہ کے لیے مہینے کی 17، 19 اور 21 تاریخیں افضل سمجھی جاتی ہیں۔ ان تاریخوں میں کیا گیا ہجامہ جسم کے فضلات کو بہتر طور پر خارج کرتا ہے اور طبی و روحانی فوائد میں اضافہ کرتا ہے۔

✨ فوائدِ ہجامہ (مختصر):
• دردِ بدن اور سوزش میں کمی
• خون کی روانی میں بہتری
• اعصابی تھکاوٹ میں آرام
• قوتِ مدافعت میں اضافہ
• ذہنی تناؤ اور بوجھ میں کمی

⚠️ ہجامہ کے ممکنہ عوارض (عارضی):
• ہلکی سوجن یا لالی
• معمولی درد یا کھنچاؤ
• چند گھنٹوں تک کمزوری
(یہ علامات عموماً جلد ٹھیک ہوجاتی ہیں)

🌙 چاند کی سنت کو اپنائیں — صحت و شفا کا بہترین ذریعہ
📍 میزان دواخانہ، کراچی
🕒 3 PM — 9 PM (جمعہ بند)

08/12/2025
28/11/2025

ایک داڑھی والا آدمی مجھے دیکھ رہا تھا میں اٹھ کر اسکے پاس جا بیٹھا اور میں نے اس سے پوچھا ’’کیا آپ مسلمان
ہیں؟
اس نے مسکرا کر جواب دیا ’’نہیں میں جارڈن کا یہودی ہوں۔ میں ربی ہوں اور پیرس میں اسلام پر پی ایچ ڈی کر رہا ہوں‘
میں نے پوچھا ’’تم اسلام کے کس پہلو پر پی ایچ ڈی کر رہے ہو؟‘‘
وہ شرما گیا اور تھوڑی دیر سوچ کر بولا ’’میں مسلمانوں کی شدت پسندی پر ریسرچ کر رہا ہوں‘‘
میں نے قہقہہ لگایا اور اس سے پوچھا ’’تمہاری ریسرچ کہاں تک پہنچی؟‘‘
اس نے کافی کا لمبا سپ لیا اور بولا ’’میری ریسرچ مکمل ہو چکی ہے اور میں اب پیپر لکھ رہا ہوں‘‘
میں نے پوچھا ’’تمہاری ریسرچ کی فائنڈنگ کیا ہے؟‘‘
اس نے لمبا سانس لیا‘ دائیں بائیں دیکھا‘ گردن ہلائی اور آہستہ آواز میں بولا ’’میں پانچ سال کی مسلسل ریسرچ کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں مسلمان اسلام سے زیادہ اپنے نبی سے محبت کرتے ہیں۔ یہ اسلام پر ہر قسم کا حملہ برداشت کر جاتے ہیں لیکن یہ نبی کی ذات پر اٹھنے والی کوئی انگلی برداشت نہیں کرتے‘‘
یہ جواب میرے لیے حیران کن تھا‘ میں نے کافی کا مگ میز پر رکھا اور سیدھا ہو کر بیٹھ گیا‘
وہ بولا ’’میری ریسرچ کے مطابق مسلمان جب بھی لڑے‘ یہ جب بھی اٹھے اور یہ جب بھی لپکے اس کی وجہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات تھی‘ آپ خواہ ان کی مسجد پر قبضہ کر لیں‘ آپ ان کی حکومتیں ختم کر دیں۔ آپ قرآن مجید کی اشاعت پر پابندی لگا دیں یا آپ ان کا پورا پورا خاندان مار دیں یہ برداشت کرجائیں گے لیکن آپ جونہی ان کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نام غلط لہجے میں لیں گے‘ یہ تڑپ اٹھیں گے اور اس کے بعد آپ پہلوان ہوں یا فرعون یہ آپ کے ساتھ ٹکرا جائیں گے‘‘
میں حیرت سے اس کی طرف دیکھتا رہا‘ وہ بولا ’’میری فائنڈنگ ہے جس دن مسلمانوں کے دل میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت نہیں رہے گی اس دن اسلام ختم ہو جائے گا۔ چنانچہ آپ اگر اسلام کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کومسلمانوں کے دل سے ان کا رسول نکالنا ہوگا‘‘
اس نے اس کے ساتھ ہی کافی کا مگ نیچے رکھا‘ اپنا کپڑے کا تھیلا اٹھایا‘ کندھے پر رکھا‘ سلام کیا اور اٹھ کر چلا گیا
لیکن میں اس دن سے ہکا بکا بیٹھا ہوں‘ میں اس یہودی ربی کو اپنا محسن سمجھتا ہوں کیونکہ میں اس سے ملاقات سے پہلے تک صرف سماجی مسلمان تھا لیکن اس نے مجھے دو فقروں میں پورا اسلام سمجھا دیا‘
میں جان گیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اسلام کی روح ہے اور یہ روح جب تک قائم ہے اس وقت تک اسلام کا وجود بھی سلامت ہے‘ جس دن یہ روح ختم ہو جائے گی اس دن ہم میں اور عیسائیوں اور یہودیوں میں کوئی فرق نہیں رہے گا.
_*شئیر کرنے کا بلکل نہیں کہوں گا، یہ آپ کا اپنا ظرف ہے* _

مسواک کرنے کا سنت طریقہپکڑنے کا طریقہ: دائیں ہاتھ میں مسواک پکڑیں، چھوٹی انگلی نیچے، انگوٹھا مسواک کے سر کے نیچے اور باق...
26/11/2025

مسواک کرنے کا سنت طریقہ
پکڑنے کا طریقہ: دائیں ہاتھ میں مسواک پکڑیں، چھوٹی انگلی نیچے، انگوٹھا مسواک کے سر کے نیچے اور باقی تین انگلیاں اوپر کی طرف رکھیں۔
صفائی کی ترتیب:
سب سے پہلے اوپر والے دانتوں کو دائیں طرف سے تین بار صاف کریں۔
پھر اوپر کے دانتوں کو بائیں طرف سے تین بار صاف کریں۔
اسی طرح نیچے والے دانتوں کو پہلے دائیں طرف سے تین بار صاف کریں۔
اس کے بعد نیچے والے دانتوں کو بائیں طرف سے تین بار صاف کریں۔
دیگر سنتیں: مسواک سے زبان اور حلق کو صاف کرنا بھی مسنون ہے۔

Address

Green Line Street Green Park City
Karachi
1500

Opening Hours

Monday 08:00 - 22:00
Tuesday 08:00 - 22:00
Wednesday 08:00 - 22:00
Thursday 08:00 - 22:00
Saturday 08:00 - 22:00
Sunday 08:00 - 22:00

Telephone

+923493133691

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Meezan E Sehat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Meezan E Sehat:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram