22/02/2018
فیٹی لیور سینڈروم ( Fatty Liver Syndrome )
اس بیماری میں جگر میں بھت سی چکنائی جمع ھو جاتی ھے اور جگر کے اردگرد چکنائی کی تھه جمع ھو جاتی ھے, ھر نسل اور قسم کا برڈ اس سے متاثر ھو سکتا ھے لیکن کیج برڈز اس مسئلے کا زیاده شکار ھوتے ھیں, پیرٹس میں بجریگارز, کوکٹیلز, لوبرڈز, افریقن گرے, ایکلیکٹس, کاکاٹوز اور ایمازون پیرٹس زیاده متاثر ھوتے ھیں, نر کی نسبت ماده اس مسئلے کا زیاده شکار ھوتیں ھیں-
اسباب :-
1:- غذا میں بھت زیاده انرجی
2:- پنجرے میں ھر وقت خوراک کی موجودگی
3:- خوراک میں چکنائی کا زیاده تناسب
4:- خوراک میں بائیوٹین, کولین اور میتھیانین جیسے ضروری غذائی اجزاء کی کمی
5:- پھل اور سبزیوں کو خوراک کا حصه نه بنانا
6:- خوراک میں ٹاکسنز کی موجودگی
7:- پنجرے کا سائز کم ھونا
8:- موسمی شدت کے منفی اثرات
9:- انٹی بائیوٹیکس کا بے جا استعمال
علامات :-
1:- جسم کا فربه ھونا
2:- کھانا پینا چھوڑ دینا
3:- تھکا ھوا دیکھائی دینا, اڑنے میں مشکلات
4:- پیٹ کا پھول جانا
5:- سانس لینے میں دشواری
6:- سبز, زرد یا زردی مائل بیٹ
7:- چونچ کے اردگرد کا حصه نرم ھو جانا
8:- چونچ اور ناخنوں کا بڑھ جانا, نرم یا ٹیڑھا ھو جانا
9:- پروں کا کمزور ھو جانا اور ان میں چمک ختم ھو جانا, بعض اوقات پروں پر خون کے دھبے
10:- کاکٹیلز کے زرد پروں میں سفید پر کا ھونا
11:- گرے پیرٹ کے گرے پروں میں سرخ پر کا ھونا
12 :- ایکلیکٹس کے سرخ بلیو یا گرین پروں میں زرد رنگ کے پروں کا موجود ھونا
13:- جلد کا خشک اور کھردرا ھونا اور بعض اوقات زردی مائل دیکھائی دینا,
14:- اعصابی اور عضلاتی کمزوری کی وجه سے اڑنے کی کوشش میں گر جانا, پرچ کی بجاۓ فرش پر بیٹھے رھنا,
حفاظتی اقدامات :-
1:-فیڈ کا متوازن اور موسم, عمر اور غذائی ضروریات کے مطابق ھونی چاھیے
2:- پنجرے کے سائز کا مناسب ھونا چاھیے
3:- خوراک صبع صبع اور شام کے وقت ڈالیں دوپھر کو پھل سبزیاں یا سپراوٹس کھانے کو دیں
4:- ھفته میں ایک دفعه اخروٹ, ابلا ھوا انڈه اور ابلا ھوا چکن کھانے کو دیں
5:- گوبھی, بند گوبھی, پالک, مرچ, لھسن, چھلکوں سمیت کینوں اس مسئلے سے بچاو کیلیے بھت مفید ھیں
6:- برڈز کو کچی مونگ پھلی اور کچے چنے کھانے کو نه دیں,
7:- ایک کلو فیڈ میں 20 گرام Nutrimix ملا کر دیں
8:- خوراک کے برتن ھمیشه پنجرے کے فرش پر رکھیں
علاج :-
اگر متاثره برڈ نے کھانا پینا بلکل چھوڑ دیا ھو تو سب سے پھلے ORS کا ایک پیکٹ 1 لیٹر پانی میں مکس کر کے اسے تھوڑا تھوڑا پلاتے جائیں, Silirin susp.
کے تین چار قطرے ھر چھ گھنٹے بعد منه میں ڈال دیں, اگر متاثره برڈ کھا پی رھا ھے تو Silirin susp
دو ملی لیٹر ایک لیٹر پانی میں ملا کر 5-7 دن تک پینے کو دیں, فیڈ/دانه کی بجاۓ سپراؤٹس کھانے کو دیں یا گندم اور جو کو بھگو کر اور ابلے ھوۓ چاول, ابلے ھوۓ انڈے کی زردی, چھلکوں سمیت کینو, بند گوبھی, مرچ اور پالک کھانے کودیں-
[21/02, 2:05 AM] +92 307 7446786: سیٹاکوسس ( Psittacosis )
یه طوطوں میں بیکٹریا سے پیدا ھونے والی ایک مھلک اور موذی بیماری ھے, کوکٹیل, لوبرڈز, پیراکیٹس, مکاؤز اور ایمازونز اس بیماری کا زیاده شکار ھوتے ھیں, طوطوں کے علاوه کبوتر, بطغیں, کنیریز اور فنچز بھی اس بیماری سے بڑی طرح متاثر ھوتیں ھیں, طوطوں میں اس بیماری کو سیٹاکوسس اور دوسرے پرندوں میں اسی بیماری کو اورنی تھوسس ( Ornithosis ) کھا جاتا ھے, پاکستان میں طوطوں میں یه بیماری عام پائی جاتی ھے اور طوطوں میں شرح اموات اور افزائش نسل کی غیر تسلی بخش کارکردگی کا سبب بننے والی چند بڑی وجوھات میں سے ایک ھے-
بیماری کے پھیلاؤ کے اسباب :-
1 :- مریض کے ناک اور آنکھوں سے بھنے والی رطوبت, بیٹھ اور پروں کی ڈسٹ, کھانسی اور چھینک اس بیماری کے پھیلاؤ کا سبب بنتے ھیں-
2 :- متاثره والدین سے انڈوں کے ذریعے اور پھر چوزوں کو فیڈنگ کروانے کے دوران یه بیماری والدین سے چوزوں میں منتقل ھوتی ھے-
3 :- کسی بھی سٹریس کا شکار طوطے اس بیماری کا زیاده اور جلد شکار ھوتے ھیں, طوطوں کی ٹرانسپورٹیشن, موسمی شدت کے منفی اثرات, غیر متوازن خوراک اور مولٹنگ کے دوران پیچیدگیاں, قوت مدافعیت کی کمی جیسے عوامل اس بیماری کو بھت جلد دعوت دیتے ھیں-
علامات :-
1 :- ناک سے لیسدار رطوبت کا خارج ھونا, ایک یا دونوں آنکھوں کا سوج جانا اور آنکھوں سے پانی بھنا, کھانسی, چھینکیں اور سانس لینے میں دشواری
2 :- تھکاوٹ, سستی اور مریض کا پنجرے کے فرش پر ھی پروں کو ڈھیلا چھوڑ کر اور آنکھیں بند کر کے بیٹھے رھنا اور اڑ نه سکنا-
3 :- لیس دار, جھاگدار اور پتلی سبز رنگ کی بیٹھ, خوراک میں کمی اور ڈی ھائیڈریشن-
4 :- بریڈنگ سیزن میں متاثره جوڑوں کا انڈے نه دینا یا کم تعداد میں انڈے دینا, انڈوں میں زرخیزی کی کمی اور چوزوں کا انڈوں میں ھی مر جانا-
حفاظتی تدابیر :-
1 :- نئے لایئے گیے پرندوں کو 6 ھنتوں تک دوسرے پرندوں سے الگ رکھنا-
2 :- پرندوں کے کسی شو یا نمائش سے 3 ھفتے پھلے سے لیکر 3 ھفتے بعد تک بیماری سے بچاؤ کیلۓ ادویات استعمال کرنا-
3 :- مولٹنگ کی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھنے کیلیے مولٹنگ کے دوران برڈز کو انکی غذائی ضروریات کے مطابق اور متوازن خوراک دینا اور انھیں مزید کسی بھی سٹریس سے محفوظ رکھنا-
4 :- برڈز میں بھتر قوت مدافعیت کا خیال رکھنا- برڈز کی ٹرانسپورٹیشن کے دوران خاص احتیاطی تدابیر اختیار کرنا-
علاج :-
بیماری کی موجودگی میں Azomax سسپنشن 1 سی سی 3 لیٹر پانی میں مسلسل 6 ھفتے,
یا
ایک لیٹر پانی میں 5 سی سی Trycin سسپنشن مسلسل 6 ھفتے,
یا
ایک لیٹر پانی میں ایک کیپسول Doxycycline
مسلسل 6 ھفتوں کیلۓ استعمال کریں
ڈی ھائیڈیشن کی صورت میں Pet's Rehydosol
5 گرام فی لیٹر پانی میں ملا کر 3-5 دن تک دیں
پھلے چند دن مونگ, لوبیه اور چنے کا سپراؤٹ کھانے کو دیں پھر ایک کلو گرام خوراک میں 10 گرام نیوٹری مکس ملا کر کھانے کو دیں-
خصوصی احتیاط :-
یه بیماری پرندوں سے انسانوں میں منتقل ھوتی ھے اور انسانوں میں کھانسی, سر درد, زکام, سینے اور سر میں درد جیسی علامات ظاھر ھوتیں ھیں, بیماری کے شدید حمله کی صورت میں جگر, دل اور پھپھڑے متاثر ھو سکتے ھیں, چھوٹے بچوں, ادھیڑ عمر دل جگر اور سانس کے عارضه میں مبتلا افراد کو ایسے برڈز سے دور ھی رھنا چاھیے-
[21/02, 2:06 AM] +92 307 7446786: پرندوں میں ایگ بائنڈنگ ( Egg Binding )
یه جوان فیمیل برڈز کے ریپروڈکٹیو سسٹم میں پیدا ھونے والی ابنارملٹی ھے جس کا شکار ھونے والی ماده کے جسم سے انڈه خارج نھیں ھوتا, کوئی بھی برڈ ایگ بائنڈنگ کا شکار ھو سکتا ھے لیکن پنجرے میں رکھے جانے والے برڈز اس مسئلے کا زیاده شکار ھوتے ھیں, کیج برڈز میں, چھوٹے سائز کے برڈز, بجریگارز, لو برڈز, کوکٹیلز, فنچز اور کنیریز میں ایگ بائنڈنگ کا مسئله زیاده پایا جاتا ھے-
وجوھات :-
1 :- کیلشم کی کمی :-
ایگ بائنڈنگ کی وجوھات میں سے سب سے بڑی وجه کیلشیم کی کمی ھے, کیلشیم کی کمی کا شکار ماده میں انڈا بننے کے دوران چھلکا کمزور ره جاتا ھے, یا انڈے کی شیپ نارمل نھیں رھتی, ایسے انڈے ایگ بائنڈنگ کا سبب بنتے ھیں-
2 :- وٹامن ڈی کی کمی :-
جسم میں کیلشیم کی کارکردگی کو موثر بنانے کیلۓ برڈز کو وٹامن ڈی کی ضرورت ھوتی ھے, ایسے پنجروں میں رکھے گیے برڈز جن میں دھوپ نھیں پھنچتی وه وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ھو کر ایگ بائنڈنگ جیسے مسئله میں مبتلا ھوتے ھیں-
3 :- پھلا بریڈنگ سیزن :-
اپنے پھلے بریڈنگ سیزن میں بھت سی مادائیں ایگ بائنڈنگ کا شکار ھوتیں ھیں, ماده کے سائز یا وزن کا کم ھونا ایگ بائنڈنگ کی وجه بنتے ھیں,
4 :- غیر متوازن خوراک :-
غیر متوازن خوراک کی وجه سے ماده کے پٹھے کمزور ره جاتے ھیں نتیجأ وه ایگ بائنڈنگ کا شکار ھو جاتی ھے,
5 :- انڈوں کی کثرت :-
ایسی مادائیں جو کثرت سے انڈے دیتی ھیں وه کیلشیم اور دوسری غذائی ضروریات کی کمی کا شکار ھو کر ایگ بائنڈنگ کے مسئلے میں مبتلا ھو جاتیں ھیں-
6 :- پنجرے کا چھوٹا ھونا :-
چھوٹے سائز کے پنجروں میں رکھے گیے برڈز مناسب ایکسرسائز نه ھونے کی وجه سے پٹھوں کی کمزوری کا شکار ھو جاتے ھیں اور یه بھی ایگ بائنڈنگ کی وجوھات میں سے ایک اھم وجه ھے, ایکسرسائز نا ھونے کی وجه سے ماده فربه ھو جاتیں ھیں, فربه ماداؤں میں ایگ بائنڈنگ کا تناسب زیاده ھوتا ھے,
7 :- خوراک میں انرجی کی کمی :-
بریڈنگ سیزن میں ماده کو زیاده انرجی کی ضرورت ھوتی ھے ,خوراک میں انرجی کم ھونے کی صورت میں ماده ایگ بائنڈنگ کا شکار ھو جاتی ھے, بریڈنگ سیزن میں بھت زیاده سپراؤٹ فیڈنگ بھی ایگ بائنڈنگ کا سبب بنتی ھے, سپراؤٹ فیڈنگ برڈ کی روزانه کی خوراک کا 30-35 فیصد سے زیاده نھیں ھونا چاھیے,
8 :- وراثتی عوامل :-
بعض میوٹیشنز میں یه مسئله وراثتی طور پر بھی منتقل ھوتا ھے,
علامات :-
1 :- اس مسئله کی شکار ماده پرچ کی بجاۓ پنجرے کے فرش پر بیٹھی رھتی ھے,
2:- بیٹھے ھوۓ ٹانگیں کھلی ھوئی ھوتیں ھیں,
3:- دم مسلسل حرکت میں ھوتی ھے,
4 :- مسلسل آھسته سی آواز نکالتی ھے,
5 :- سانس لینے میں دشواری محسوس کرتی ھے, سانس تیز اور منه کھول کر لیتی ھے,
6 :- بیٹ بھت بڑی اور پتلی ھوتی ھے اور بعض اوقات بلکل بھی بیٹ نھیں کرتی,
7 :- لنگڑے پن کا شکار ھو سکتی ھے,
8 :- پروں کو ڈھیلا کر کے بیٹھتی ھے,
9 :- کھانا پینا چھوڑ دیتی ھے,
علاج :-
متاثره ماده کو گرم اور نمی والی جگه پر رکھیں,
تولیے کو نیم گرم پانی میں بھگو کر ماده کو اس میں لپیٹ دیں, بروفن سیرپ کے چند قطرے اسکے منه میں ڈالیں, ایک گلاس پانی میں ایک چمچ چینی ڈال کر چند قطرے اسکے منه میں ڈالیں, کیلشیم گلوکونیٹ کا ایک انجیکشن 1 لیٹر پانی میں ڈال کر وقفه وقفه سے تھوڑا تھوڑا یه پانی پلاتے جائیں, ونٹ کے اردگرد السی کا تیل یا کوئی بھی ککنگ آئل لگائیں اور ھلکا ھلکا مساج کرتے ھوۓ انڈے کو باھر نکالنے کیلۓ ونٹ اور اسکے اردگرد والے حصه پر دباؤ ڈالیں, انڈا خارج ھونے کے بعد بھی گرم اور نمی والی جگه پر ھی رکھیں, مسور, لوبیه, چنے ھم وزن مقدار میں لیکر 100 گرام ابال کر اسمیں ایک چمچ ککنگ آئل اور ایک چمچ چینی ڈال کر کھانے کو دیں,ایمپی کلاکس 1 کیپسول 1 لیٹر پانی میں ڈال کر 3 دن تک دیں, ایک ھفته کیلۓ روشنی کا دورانیه کم کر دیں, اندھیری جگه پر رکھیں, ھر چھ گھنٹے میں صرف 1.5 گھنٹا روشنی دیں-