03/11/2025
ایچ پائلوری انفیکشن: علامات، وجوہات اور علاج
ایچ پائلوری کیا ہے؟
یہ ایک جراثیم (بیکٹیریا) ہے جو پیٹ میں انفیکشن کرتا ہے اور معدے کے السر، گیسٹرائٹس جیسی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔
عام علامات
پیٹ میں درد یا جلن (خاص کر خالی پیٹ)
متلی یا الٹی
بھوک کم لگنا
پیٹ پھولنا یا گیس ہونا
بار بار ڈکار آنا
وزن کم ہونا
کیوں ہوتا ہے؟
گندا پانی یا کھانا کھانے سے
متاثرہ شخص کے ساتھ کھانا، پانی یا تھوک کا تبادلہ
صفائی کا خیال نہ رکھنا (جیسے ہاتھ نہ دھونا)
علاج کیسے ہوتا ہے؟
ڈاکٹر اینٹی بائیوٹکس (جراثیم کش ادویات) اور معدے کی ادویات دے گا۔
علاج 10-14 دن تک جاری رہتا ہے۔
نوٹ: یہ ادویات کچھ سخت ہوتی ہیں، جن کے مضر اثرات ہو سکتے ہیں جیسے:
- معدے میں تکلیف یا گھبراہٹ
- منہ کا ذائقہ خراب ہونا
- تھکاوٹ یا چکر آنا
ادویات مکمل کریں، ورنہ انفیکشن دوبارہ ہو سکتا ہے۔
اگر ادویات کام نہ کریں؟
کچھ کیسز میں ڈاکٹر اینڈوسکوپی کروانے کا مشورہ دیتے ہیں۔
اس ٹیسٹ میں ایک پتلی ٹیوب منہ کے راستے معدے میں ڈالی جاتی ہے تاکہ انفیکشن اور السر کی جانچ کی جا سکے۔
بچاؤ کیسے کریں؟
صاف پانی پئیں، کھانا اچھی طرح دھو کر کھائیں۔
ہاتھ باقاعدگی سے دھوئیں (خاص طور پر کھانے سے پہلے)۔
متاثرہ فرد کے ساتھ کھانے کے برتن شیئر نہ کریں۔
ہوشیار رہیں ، اگر آپ کو اوپر دی گئی علامات محسوس ہوں تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں، کیونکہ یہ انفیکشن خطرناک ہو سکتا ہے
ڈاکٹر محمدبلال امان
کنسلٹنٹ گیسٹروانٹرالوجسٹ وھیپاٹولوجسٹ
مین صوابی جھانگیرہ روڈشیخ ڈھیری سٹاپ
فور اپائنٹمنٹ :03149472774