Azhar Herbals

  • Home
  • Azhar Herbals

Azhar Herbals Our primary objective is to make Pakistan healthy and fit.

Aczema ( داد،خارش )یہ ایک ایسی خارش ہے جو آپ کی جلد پر کھردرے، لال اور چھوٹے دانوں کے نشان بنا دیتی ہے جن میں خارش ہوتی ...
01/04/2024

Aczema ( داد،خارش )

یہ ایک ایسی خارش ہے جو آپ کی جلد پر کھردرے، لال اور چھوٹے دانوں کے نشان بنا دیتی ہے جن میں خارش ہوتی رہتی ہے اور اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو خارش تو رہتی ہے مگر اس کے ساتھ باقی مسائل بڑھ جاتے ہیں جیسے جسم میں تیزابیت بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے ۔

👈 اگر یہ بچوں کو ہو جائے اور اس کا علاج نہ کیا جائے تو مستقبل میں بچے کو دمہ (Asthma) ہونے کا بھی خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔

آج جو میں آپ کو علاج بتا رہا ہوں یہ ہر طرح کے ایگزیما میں مفید ہے اور ہر قسم کے پھوڑے پھنسیوں کو ختم کرتا ہے ، برص کو دور کرنے کی خاص دوا ہے ۔

✅ نسخہ

کلونجی 50 گرام
عشبہ 50 گرام
گل منڈی 100 گرام

صاف کر کے ہم وزن پیس لیں اور سفوف بنا لیں ۔

⬅️ صبح ، دوپہر ، شام آدھا چمچ پانی سے لیں کھانے کے 1 گھنٹہ بعد ۔

◀️ اہم بات
اس دوا کو استعمال کرتے وقت کھانے میں دیسی گھی ضرور استعمال کریں ۔

Khalid Manzoor (F.T.J)
[Herbal Physician]
Whatsaap # 0307 5770485]

#خارش

Diabetes (ذیابیطس) [ شوگر ]شوگر کا مرض ایک ایسا مرض ہے کہ دور حاضر میں اس مرض میں ناصرف بالغ افراد جن میں بوڑھے ، نوجوان...
28/03/2024

Diabetes (ذیابیطس) [ شوگر ]

شوگر کا مرض ایک ایسا مرض ہے کہ دور حاضر میں اس مرض میں ناصرف بالغ افراد جن میں بوڑھے ، نوجوان مرد و خواتین مبتلا ہیں بلکہ بہت سے کم عمر کے بچے بھی مبتلا ہو رہے ہیں ۔ یہ ایک ایسا مرض ہے جو انسان کے جسم کو دیمک کی طرح کھا جاتا ہے اور آہستہ آہستہ انسان کے اعضاء بھی کمزور ہو جاتے ہیں اور انسان محض آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلا جاتا ہے ۔

👈 شوگر کا مرض یا ذیابیطس لبلبے (Pancreas) کی کارگردگی متاثر ہونے کے باعث ہوتا ہے ۔

✅ علاج
پھلی کیکر 100 گرام
تخم جامن 100 گرام
پوست انار قندھاری 100 گرام
منڈی بوٹی 100 گرام
کلونجی 50 گرام

(تمام اشیاء پنساری سے مل جائیں گی)
سب چیزوں کو ہاون دستے میں کوٹ کر پاؤڈر بنا لیں اور ایک چمچ چائے والا آدھے گلاس پانی سے صبح شام لیں کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے ۔

⚫ علامات

◀️ پانی پیتے ہی حاجت کے لیئے جانا ۔
◀️ پنڈلیوں میں درد رہنا ۔
◀️ پیشاب بہت جھاگ کے ساتھ آنا ۔
◀️ جسم کا ایک دم بہت کمزور ہو جانا، وغیرہ

🍽 غذا

⬅️ دودھ کی اشیاء (دودھ ،دھی،مکھن،دیسی گھی،پنیر وغیرہ ) بلکل نہ لیں ۔
⬅️ ہفتے میں ایک مرتبہ بیسن کی روٹی ضرور کھائیں ۔
⬅️ پھلوں میں پپیتا اور آڑو کھائیں ۔
⬅️ بادی اشیاء (آلو،گوبی،بندگوبی،مٹر،بینگن اور چاول) بلکل نہ لیں ۔

تیار دوائی منگوانے کے لیے رابطہ کریں 👇

Khalid Manzoor (F.T.J)
[Herbal Physician]
Whatsaap # 0307 5770485


#شوگر

Clarified butter (دیسی گھی)دیسی گھی ایک بہت بڑی نعمت ہے ، بڑے بوڑھے کہا کرتے تھے " دیسی گھی کے بغیر انسان کی نشونما نامک...
19/03/2024

Clarified butter (دیسی گھی)

دیسی گھی ایک بہت بڑی نعمت ہے ، بڑے بوڑھے کہا کرتے تھے " دیسی گھی کے بغیر انسان کی نشونما نامکمل ہے "
خالص دیسی گھی وہ ہی ہے جو آپ نے عمدہ اور خالص دودھ کی بالائی سے گھر پر تیار ہو یا کسی اچھے اور قابل اعتبار آدمی سے خریدا ہو ۔
اظہر ہربل (Azhar herbals) سے آپ کو خالص اور صفائی سے گھر پر تیار ہوا دیسی گھی مل جائے گا ، جو آپ کو آپ کے بچپن کے ذائقے اور خوشبو کی یاد ضرور دلائے گا ۔

🐄 دیسی گھی کے فائدے 🐃

⬅️ دیسی گھی قبض کا خاتمہ کرتا ہے،اور قبض کو بیماریوں کی ماں بھی کہا جاتا ہے ۔

⬅️ دیسی گھی قوت مدافعت( Immunity) بڑھاتا ہے ۔

⬅️ خالص دیسی گھی کیلشیم (calcium) اور وٹامنز (vitamins) سے بھرپور ہوتا ہے ۔

⬅️ جلد کی صحت کے لیئے بہت مفید ہے ۔

⬅️ دیسی گھی کینسر جیسے موذی مرض سے بچنے میں مدد دیتا ہے ۔

⬅️ موسمی امراض جیسے نزلہ،زکام،کھانسی وغیرہ سے بچاتا ہے ۔

⬅️ دیسی گھی کا استعمال جوڑوں کا درد ختم کرتا ہے ۔

⬅️ دیسی گھی قوت بصارت (Eyesight) بڑھاتا اور دماغ کو قوت دیتا ہے ۔

⬅️ دیسی گھی حاملہ خواتین ( Pregnant women) کے لیئے بہترین غذا ہے ۔

👈 گھی منگوانے کے لیئے ابھی رابطہ کریں ۔

Khalid Manzoor (F.T.J)
[Herbal Physician]
Whatsaap # 0307 5770485



18/03/2024
روزے کے بعد جسم میں بہت تھکاوٹ ہوتی ہے اور پھر کوئی بھی کام کرنے کی ہمت نہیں رہتی ۔ کیا آپ بھی روزے کے بعد اسی طرح کی کی...
16/03/2024

روزے کے بعد جسم میں بہت تھکاوٹ ہوتی ہے اور پھر کوئی بھی کام کرنے کی ہمت نہیں رہتی ۔

کیا آپ بھی روزے کے بعد اسی طرح کی کیفیت کا شکار رہتے ہیں ؟

اگر جواب ہاں میں ہے تو میں آج آپ کو اس کا بہت آسان حل بتانے جا رہا ہوں جس سے نہ صرف تھکاوٹ اترے گی بلکہ جسم دن بھر کام کرنے کے بعد بھی چست رہے گا ۔
👈 ھوالشافی
دہماسہ 50 گرام
گوگل 50 گرام
ہلیلہ سیاہ 50 گرام
سب چیزیں پنساری سے مل جائیں گی ، بنانے کے لیئے سب سے پہلے ہلیلہ کو توے پر بھون لیں اور پھر تمام چیزوں کو پیس لیں اور آدھا چمچ چائے والا دودھ پتی سے لیں سحری میں اور افطاری کے بعد ۔

◀️ تھکاوٹ اتارنے کے ساتھ آپ کے معدہ ، مثانہ اور muscles کو مضبوط کرتا ہے ۔

Khalid Manzoor (F.T.J)
[Herbal Physician]
Whatsaap # 0307 5770485

Diarrhea ( اسہال،پیچس)بعض لوگوں کو رمضان المبارک میں ضرورت سے زیادہ کھانے سے loose motions لگ جاتے ہیں اور کیفیت اس حد ت...
15/03/2024

Diarrhea ( اسہال،پیچس)

بعض لوگوں کو رمضان المبارک میں ضرورت سے زیادہ کھانے سے loose motions لگ جاتے ہیں اور کیفیت اس حد تک ہو جاتی ہے کہ پیچس ، دست رکنے کا نام نہیں لیتے اور پھر کمزوری اتنی ہو جاتی ہے کہ آدمی روزے کی برکت سے محروم ہو جاتا ہے اور روزے ہوں رمضان المبارک کے تو واقعی بہت بڑا نقصان ہے ۔

جس کسی کو بھی یہ کیفیت ہو اس کو چاہئے کہ کھانے میں روٹی نہ لے بلکہ مونگ کی چھلکوں والی دال کی کچھڑی کھائے اور ناشتے میں دودھ پتی پیئے ۔

✅ علاج
پودینہ خشک 25 گرام
زرشک 25 گرام
انار دانہ 25 گرام (تمام پنساری سے مل جائیں گی)

سب چیزوں کو ہاون دستے میں موٹا موٹا کوٹ لیں ، ایک چائے والا چمچ ایک کپ پانی میں ڈال کر ابال لیں اور ایک سے دو جوش دے کر چائے کی طرح پیئیں ۔

👈 جو دست کسی بھی دوا سے ٹھیک نہ ہو رہے ہوں، وہ اس کی 2 خوراک سے ٹھیک ہو جاتے ہیں ۔

Khalid Manzoor (F.T.J)
[Herbal Physician]
Whatsaap # 0307 5770485


#دست

پچھلے چند دنوں سے موسم ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے نمونیا کے مریض کلینک پر بہت زیادہ دیکھنے میں آ رہے ہیں اور اس کے علاوہ فون پ...
14/03/2024

پچھلے چند دنوں سے موسم ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے نمونیا کے مریض کلینک پر بہت زیادہ دیکھنے میں آ رہے ہیں اور اس کے علاوہ فون پر بھی رابطہ ہوا ہے تو میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سے متعلق مزید مفید معلومات آپ لوگوں کی خدمت میں عرض کر دوں ۔

نمونیا ایک قسم کا ورم ہے جس میں پھیپھڑوں کا اوپر والا حصہ متاثر ہوتا ہے یا نیچے والا ، یہ ہر عمر میں ہو سکتا ہے بالخصوص 6 سال تک کے بچے اور ضعیف العمر لوگوں کو ۔
موسم سرما کے شروع میں اور موسم بہار کے آغاز میں اس کے ہونے کا خطرہ ہے ،

◀️ اسباب
اس کا سبب سردی لگنا یے ، بغیر گرم کپڑوں کے bike چلانا ہے ، ہلکی سردی میں زیادہ محنت کرنا ، خوراک کی بد
پرہیز ی ، سینے پر چوٹ لگنا اور ٹھنڈے مشروبات کا زیادہ استعمال جن میں cold drinks زیادہ نقصان دیتی ہیں ۔

◀️ علامات
بخار ، کھانسی ، سانس میں دشواری اور سینے کے اگلے حصے میں بوجھ اور درد

✅ علاج
👈 100 گرام سرسوں کے تیل میں 7 لہسن کی تریاں لے کر ہلکی آنچ پر جلا لیں اور تیل چھان کر اس کی صبح شام مالش کریں چھاتی پر ، ساتھ دیسی مرغ کا شوربہ دیں کالی مرچ میں ۔

👈 دیسی انڈے کی زردی ابال کر شہد ملا کر چٹائیں، گرم ماحول فراہم کریں،سرخ اور گرم کپڑے پہنائیں

👈 بھنی ہوئی سونف 30 گرام میں ہموزن کوزہ مصری ڈال کر پیس لیں اور شہد ملے پانی سے دیں،پسینہ آئے گا اوپر لحاف اوڑھ لیں جب پسینہ خشک ہو جائے لحاف آہستہ آہستہ اتاردیں۔
Khalid Manzoor (F.T.J)
Whatsaap # 0307 5770485

*سحری میں زیادہ پانی پینا آپ کے معدے میں سٹور نہیں ہو گا۔* *یہ خاصیت صرف اونٹ میں ہوتی ہے لہذا پیٹ کو تربیلا ڈیم نہ بنائ...
14/03/2024

*سحری میں زیادہ پانی پینا آپ کے معدے میں سٹور نہیں ہو گا۔*

*یہ خاصیت صرف اونٹ میں ہوتی ہے لہذا پیٹ کو تربیلا ڈیم نہ بنائیں۔*

*کُچھ سائنسی طبیعت کے لوگ سحری میں تین پراٹھے صرف اس وجہ سے کھاتے ہیں کہ راکٹ کے فیول کی طرح پہلا پراٹھا ظہر تک چلے گا۔ پھر دوسرا پراٹھا آن ہوگا اور عصر تک چل جائے گا پھر تیسرا ایکٹیو ہو جائیگا اور مغرب تک پہنچا دیگا۔*
*حالانکہ حقیقت میں ایسی کوئی بات نہیں، جتنے مرضی پراٹھے کھا لیں معدے نے اکٹھے ہضم کر لینے ہیں اور دوپہر کو بھوک پھر بھی لگ جانی ہے۔*

*بندے اور غوری میزائل 🚀 میں یہی فرق ہے.*

*جزاک اللہ خیرا*

Dysuria (پیشاب کی جلن)یہ ایک ایسا مرض ہے جو مردوں،  عورتون، بوڑھوں اور بچوں میں سب کو پایا جاتا ہے ۔ پیشاب میں بہت جلن ہ...
11/03/2024

Dysuria (پیشاب کی جلن)

یہ ایک ایسا مرض ہے جو مردوں، عورتون، بوڑھوں اور بچوں میں سب کو پایا جاتا ہے ۔ پیشاب میں بہت جلن ہوتی ہے جو پیشاب کرنے کے کچھ دیر بعد تک بھی برقرار رہتی ہے ، پیشاب کے بعد پیشاب کے قطرے بھی اٹھنے بیٹھنے سے خارج ہوتے ہیں۔ بعض اوقات یہ جلن اس حد تک بڑھ جاتی ہے کہ پیشاب کا ذھن میں تصور آتے ہی پیشاب کے لئے بھاگنا پڑتا ہے ۔

اس کی وجوحات یہ ہیں ؛

👈 ورم اور سوزش
👈 گرم اور خشک غذائیں بہت زیادہ کھانا جیسے گوشت، تیز مرچ مصالحہ، Fast food , Bar B que , coffee, سگرٹ وغیرہ ۔

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمد ہے اور اس ماہ مبارک میں اکثر لوگوں کو غیر متوازن غذا کی وجہ سے یہ مسئلہ درپیش رہتا ہے ۔

✅ علاج
◀️ ملٹھی، بہی دانہ برابر وزن پیس لیں اور کھانے والا چمچ شربت بزوری بارد سے دن میں تین مرتبہ کھائیں ۔

◀️ میٹھا سوڈا 1 گرام پانی کے گلاس میں حل کر کے پینا پیشاب کی جلن دور کرتا ہے ۔

Khalid Manzoor ( F.T.J )
[Herbal Physician]
Whatsapp # 0307 5770485

High blood pressure ( بلند فشار خون )نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ " خون کا بھڑکنا ایک ب...
08/03/2024

High blood pressure
( بلند فشار خون )

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ " خون کا بھڑکنا ایک بیماری ہے جس سے موت واقع ہو سکتی ہے " ۔

ہائی بلڈ پریشر کو اگر تمام بیماریوں کی ماں کہا جائے تو غلط نہ ہو گا ، پاکستان میں لوگ بہت تیزی سے اس کا شکار ہو رہے ہیں اس کی بہت سی وجوحات ہیں جن میں نمایاں یہ ہیں ؛

👈 غیر متوازن غذا (unbalanced diet)
👈 ورزش یا چہل قدمی کا فقدان
(Lack of exercise or walk)
👈 بہت زیادہ غصہ آنا (extreme anger) وغیرہ

بڑے تو دور آج کل نوجوان بھی اس ظالم مرض کا شکار ہو رہے ہیں ، بلڈ پریشر کو mother of all diseases اس لیئے کہا جاتا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے آپ کی صحت کو مندرجہ ذیل نقصانات ہو سکتے ہیں ؛

⬅️ قوت بصارت ختم ہو سکتی ہے
(Loss of vision)
⬅️ دل کا دورہ (Heart attack)
⬅️ گردوں کا ناکارہ ہو جانا (Kidney failures)
⬅️ دماغ سے متعلق مسائل(Brain related issues)
⬅️ جنسی کمزوری ( Sexual dysfunction) , وغیرہ

✅ علاج
گلاب کی پتیاں ، زیرہ سفید ایک ایک چائے کا چمچ اور تین سبز الائچی ایک گلاس پانی میں اچھی طرح پکا لیں اور کھانا کھانے کے 1 گھنٹہ بعد آدھا گلاس صبح اور شام پی لیں ۔

❌ کھانے میں سرخ مرچ اور نمک بلکل نہ لیں اور گوشت کچھ دنوں کے لیئے چھوڑ دیں ۔

Gout (نقرس) ▶️ چھوٹے جوڑوں کا درد یہ یورک ایسڈ کی زیادتی کی وجہ سے ہوتا ہے،اور یہ %95 عورتوں کا مرض ہے اور جن %5 مردوں ک...
28/02/2024

Gout (نقرس) ▶️ چھوٹے جوڑوں کا درد

یہ یورک ایسڈ کی زیادتی کی وجہ سے ہوتا ہے،اور یہ %95 عورتوں کا مرض ہے اور جن %5 مردوں کو ہوتا ہے وہ بھی گوشت خور ہوتے ہیں ، جوڑوں میں یوریٹ آف سوڈا رک کر مرض کا باعث بنتا ہے، لوگوں کو یہ عیش و عشرت کی زندگی گزارنے کا تحفہ ملتا ہے ۔
ایڑی کا درد بھی نقرس ہی کہلاتا ہے ۔
یہ درد جب بھی ہوتا ہے تو جوڑوں کے اوپر سرخی اور سوجن ہو جاتی ہے، انگلیوں میں درد کے ساتھ جب سوجن بڑھ جاتی ہے تو مٹھی بند کرنے میں بھی بہت دشواری ہوتی ہے ۔ اگر اس کا بر وقت علاج نہ کیا جا ئے تو یہ درد بڑے جوڑوں کے درد میں تبدیل ہوجاتا ہے ۔

👈 علاج
تخم کا سنی 100گرام ، زیرہ سفید 50 گرام ، دھنیا خشک 25 گرام ، قلمی شورہ 10 گرام پیس کر چھوٹا چمچ دن میں تین دفعہ کھانا کھانے کے ایک گھنٹہ کے بعد پانی سے لیں ۔

❌ تمام قسم کے گوشت ، چائے ، coffee، سیگریٹ ، ساگ، پالک، میتھی، کریلے، مٹر ، گوبھی، چاول،اروی،بھنڈی،آلو سے پرہیز کریں ۔

Khalid Manzoor (F.T.J)
[ Herbal Physician ]
Whatsaap # 0307 5770485



#جوڑوں کا درد

موسمی تبدیلی کے اثرات ( گلا خراب ، کھانسی ، منہ کے چھالے ) سے بچاؤ ۔موسمی تبدیلی اپنے ساتھ کافی ایسے اثرات لے کر آتی ہے ...
27/02/2024

موسمی تبدیلی کے اثرات ( گلا خراب ، کھانسی ، منہ کے چھالے ) سے بچاؤ ۔

موسمی تبدیلی اپنے ساتھ کافی ایسے اثرات لے کر آتی ہے جو ہماری صحت کو کوئی خاص نقصان تو نہیں پہنچاتی لیکن اگر ان اثرات سے نہ بچا جائے تو جسم میں کمزوری اور سستی بہت زیادہ محسوس ہوتی ہے ۔

👈 ھوالشافی
1/2چمچ نمک اور 1/2 چمچ چائے کی پتی کا قہوہ تیار کر کے ، تھوڑی دیر رکھیں جب نیم گرم ہو جائے تو اس سے غرارے کریں ۔
اس سے انشاءاللہ خراب گلا ٹھیک ہوگا ، منہ کے چھالوں میں افاقہ ہوگا اور سینے کی جکڑن ٹھیک ہوگی ۔

Khalid Manzoor (F.T.J)
[ Herbal Physician ]
Whatsapp # 0307 5770485


#کھانسی
#گلاخراب

Address


54770

Telephone

+923075770485

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azhar Herbals posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Azhar Herbals:

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram