Mobin Pharmacy

Mobin Pharmacy Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mobin Pharmacy, Medical and health, Lahore.

🚨 *Medical News:**Xanax 0.5mg Lollipop*When life gives you stress, Pfizer gives you lollipops. 🍭All worries, anxiety, de...
27/09/2025

🚨 *Medical News:*

*Xanax 0.5mg Lollipop*
When life gives you stress, Pfizer gives you lollipops. 🍭

All worries, anxiety, deadlines, KPIs, life struggles handled with one sweet solution.

Whoever invented this deserves a prize of excellence in R & D.

😬

14/12/2024

‏صحت مند طرز زندگی کے 3 بنیادی اصول:

‏7 سے 8 گھنٹے کی نیند
‏ورزش، صبح کی سیر
‏کم از کم 7/8 منٹ کی دھوپ Sun Bath

‏ وٹامن ڈی ہڈیوں کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ پھیپھڑوں کے سرطان سے بچانے کے لیے بھی ضرورری ہے جسے روز صبح کی دھوپ کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے

‏میڈیسن کتنی ہی طاقتور  کیوں نہ ہو  شفاء  نہیں  دے سکتی اگر  اللہ  نہ  چاہے
12/12/2024

‏میڈیسن کتنی ہی طاقتور کیوں نہ ہو شفاء نہیں دے سکتی اگر اللہ نہ چاہے

12/12/2024

‏گردے خراب ہونے کی دو بڑی وجوہات ہیں
‏1. ہائی بلڈ پریشر
‏2. ہائی شوگر

‏روزانہ ورزش لازمی کیجئے چاہے ہلکی پھلکی ہی سہی لیکن لازمی کریں، واک کو زندگی کا لازمی حصہ بنا لیں،
‏فاسٹ فوڈ، سگریٹ نوشی اور سوڈا ڈرنکس کو زندگی سے نکال دیں
‏نیند پوری کریں، اور خوش رہیں

03/05/2024

‏رُوس بھی وہ غیر مسلم ملک بن گیا جو پاسپورٹ کے لئیے لی گئی تصویر میں مسلم خواتین کو حجاب اور سر پر اسکارف پہن کر تصویر لینے کی اجازت دے رہا ہے۔۔۔۔۔

‏پیوٹن نے جتنی عزت اسلام کو دی ہے شاہد ہے کسی غیر مسلم لیڈر نے دی ہو۔

‏دل خوش ہوگیا۔

‏*معدے کے کیپسول کے متعلق معلومات* ‏آج کل تقریباً 80 فیصد لوگ معدے کے کیپسول کا استعمال کرتے ہیں ‏لیکن وہ نہیں جانتے کہ‏...
01/05/2024

‏*معدے کے کیپسول کے متعلق معلومات*

‏آج کل تقریباً 80 فیصد لوگ معدے کے کیپسول کا استعمال کرتے ہیں
‏لیکن وہ نہیں جانتے کہ
‏معدے کے کیپسول کے فائدے اور نقصانات کیا کیا ہیں ؟

‏ *معدے کا کیپسول کیا ہے؟*

‏معدے کے کیپسول کو ڈاکٹر کی زبان میں "PPI" ، "پی پی آئی" کہا جاتا ہے
‏لفظ پی پی آئی کا پورا مطلب ہے
‏"Proton Pump Inhibitor"

‏اردو میں اس کا مطلب ہے

‏معدے میں تیزاب "ہائیڈرو کلورک ایسڈ (HCL) " بنانے والی مشینوں کے کام کو کم کرنا
‏تا کہ مشینیں ایک حد سے زیادہ تیزاب مت بنائیں

‏ *معدے کے کیپسول کے استمعال اور فوائد*

‏⚫ معدے میں تیزاب بنانے والی مشینوں کو ایک ایک حد میں کام کروانا
‏⚫معدے میں بننے والے تیزاب کی زیادتی کو کم کرنا
‏⚫ تیزاب کی زیادتی کی وجہ سے خوراک کی نالی میں ہونے والی جلن کو ختم کرنا
‏⚫ خوراک کو ٹھیک سے ہضم کرنا
‏⚫ بھوک بڑھانا
‏⚫ خوراک کو معدے سے خوراک کی نالی کی طرف واپس جانے سے روکنا
‏⚫ الٹی ، گھبراہٹ ، متلی ، اپھارہ سے بچاؤ
‏⚫ کچھ ادویات کھانے سے گھبراہٹ شروع ہو جاتی ہے ، اس گھبراہٹ سے بچاؤ
‏⚫ معدے میں ہونے والی سوزش کو ختم کرنا
‏⚫ معدے میں ہونے والے زخموں کو ٹھیک کرنا
‏⚫ معدہ درد کو روکنا

‏کوئی بھی مسئلہ ہو ، کسی بندے نے کہہ دیا "آپ کو معدے کا مسئلہ ہے"
‏پھر خود سے معدے کا کیپسول کھانا شروع کر دیتے ہیں
‏لیکن لوگ نہیں جانتے کہ
‏معدے کے کیپسول کے فائدے ہونے کے ساتھ ساتھ نقصانات بھی ہیں
‏جو کہ مندرجہ ذیل ہیں

‏*معدے کے کیپسول کے نقصانات*

‏"نوٹ : یہ سب نقصانات ، معدے کے کیپسول کو لمبے عرصے تک استعمال کرنے سے ہوتے ہیں"

‏⚫ معدے کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
‏⚫ خوراک کی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
‏⚫ ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں
‏⚫ ہڈیاں ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ، خاص طور پر "کولہے کی ہڈی"
‏⚫ کچھ دوائیوں کا اثر کم ہو جاتا ہے یا بلکل ختم ہو جاتا ہے
‏⚫ جن دوائیوں کو معدے کے کیپسول کے ساتھ لینے سے اثر ختم ہو جاتا ہے ، ان میں سے ایک کا نام ہے
‏"Azithromycin"
‏⚫ معدے میں قدرتی طور پر موجود ، آپ کو فائدہ دینے والے جراثیم مرنے لگتے ہیں
‏⚫ یادداشت کمزور ہو جاتی ہے
‏⚫ معدے میں بننے والا تیزاب بننا بند ہو جاتا ہے
‏⚫ کیپسول کے بغیر کھانا ہضم نہیں ہوتا

‏بازار میں مختلف ناموں سے ہزاروں کی تعداد میں معدے کے کیپسول ملتے ہیں ، ہر کمپنی کا ایک الگ نام ہوتا ہے لیکن
‏معدے کے کیپسول کے فارمولے چند ایک ہیں
‏معدے کے کیپسول کے فارمولے اور یہ فارمولے جن مشہور ناموں سے مارکیٹ میں موجود ہیں
‏ان کا نام مندرجہ ذیل ہے
‏Omeprazole (Risek)
‏Esomeprazole (Esso)
‏Lansoprazole (Lanzit)
‏Dexlansoprazole (Dexiva)
‏Pantoprazole (Zopent)
‏Rabeprazole (Rabecid)
Mobin

07/04/2024

دنیا کی دولت اللہ انہیں بھی دیتا ہے جنہیں وہ پسند نہیں کرتا اور دین کی دولت اللہ صرف انہی کو دیتا ہے جنہیں وہ محبوب رکھتا ہے ۔

16/02/2024

‏چانن اجے وی پھٹیا نہیں
‏رات اجے وی کالی اے
‏اج وی کیہڑا سکھ اے سانوں
‏اج وی سن 47 اے
🇵🇰

‏بھیڑیا واحد جانور ھے جو اپنے والدین کا انتہائی وفادار ھے۔یہ بڑھاپے میں اپنے والدین کی خدمت کرتا ھے۔یہ ایک غیرت مند جانو...
17/09/2022

‏بھیڑیا واحد جانور ھے جو اپنے والدین کا انتہائی وفادار ھے۔یہ بڑھاپے میں اپنے والدین کی خدمت کرتا ھے۔یہ ایک غیرت مند جانور ھے اسلئے ترک اپنی اولاد کو شیر کی بجائے بھیڑیے سے تشبیہ دیتے ھیں.۔بھیڑیا واحد ایسا جانور ھے جو اپنی آزادی پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرتا اور کسی کا غلام نہیں بنتا بلکہ جس دن پکڑا جاتا ہے اس وقت سے خوراک لينا بند کر ديتا ہے اس لئۓ اس کو کبھى بھى آپ چڑيا گھر يا پھر سرکس ميں نہيں ديکھ پاتے اسکے مقابلے ميں شیر ، چيتا ، مگر مچھ اور ھاتھى سمیت ہر جانور کو غلام بنایا جا سکتا ھے۔‏بھیڑیا کبھی ﻣٌﺮﺩﺍﺭ ﻧﮩﯿﮟ کھاتا اور نہ ہی بھیڑیا محرم مؤنث( والدہ، بہن) پر جھانکتا ھے یعنی باقی جانوروں سے بالکل مختلف بھیڑیا اپنی ماں اور بہن کی پہچان رکھتا ہے اور بری نگاہ سے دیکھتا تک نہیں۔‏ بھیڑیا اپنی شریک حیات کا اتنا وفادار ہوتا ھے کہ اسکے علاؤہ کسی اور مؤنث سے تعلق قائم نہیں کرتا۔ اسی طرح مؤنث( یعنی اسکی شریک حیات) بھیڑیا کے ساتھ اسی طرح وفاداری نبھاتی ھے۔ ‏بھیڑیا اپنی اولاد کو پہنچانتا ھے کیونکہ انکے ماں و باپ ایک ہی ہوتے ہیں۔۔۔ جوڑے میں سے اگر کوئی ایک مر جائے تو دوسرا مرنے والی جگہ پر کم از کم تین ماہ کھڑا بطور ماتم افسوس کرتا ھے۔‏ بھیڑئیے کو عربی زبان میں "ابن البار" کہا جاتا ہے، یعنی"نیک بیٹا" کیونکہ جب اسکے والدین بوڑھے ہو جاتے ہیں تو یہ انکے لئے شکار کرتا ھے اور انکا پورا خیال رکھتا ھے۔‏ اس لئے ترک اپنی اولاد کو شیر کی بجائے بھیڑئیے سے تشبیہ دیتے ہیں۔ انکا ماننا ھے کہ "شیر جیسا خونخوار بننے سے بہتر ھے بھیڑیے جیسا نسلی ہونا"

(پاکستانی نوجوان ویاگرا کے پہلوان)رات کے دو بجے ایک پرائیویٹ ہسپتال کی ایمرجنسی میں ایک 50 سالہ شخص کو لایا جاتا ہے۔ جسے...
17/09/2022

(پاکستانی نوجوان ویاگرا کے پہلوان)

رات کے دو بجے ایک پرائیویٹ ہسپتال کی ایمرجنسی میں ایک 50 سالہ شخص کو لایا جاتا ہے۔ جسے دل کا دورہ پڑا ہے-
اس کی بیوی اور بھائی اس کے ساتھ ہے- ڈاکٹر طبی معائنے اور طبی امداد دینے کے دوران مریض سے اس کے زیر استعمال ادویات کے بارے میں استفسار کرتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ مریض بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کا مریض ہے۔
مزید سوالات پر مریض ہچکچاتے ہوئے بتاتا ہے کہ اس نے جنسی ہیجان بڑھانے والی دوا استعمال کی تھی اور بیڈ روم میں بیگم پر مردانگی کی دھاک بٹھانے کے چکر میں بیگم کا جیارا ڈرانے سے پہلے دل کچھ زیادہ ہی دھک دھک کرنے لگا -
ایکشن سے پہلے ری ایکشن ہوگیا—-
اور نتیجتاََ بجائے کاما سترا کے پینترے آزمانے کے دل پر ایسا دھوبی پاٹ پڑا کہ بیگم کو الٹے سیدھے ایمرجنسی میں اپنے پہلوان جی کو ہسپتال لے کر بھاگنا پڑا—
اس وقت پاکستان میں جنسی ہیجان پیدا کرنے والی گولیاں مختلف ناموں مثلاََ ویاگرہ۔ویگا سگنیچر۔ پینیگرا۔ زیگرا۔ لیویٹرا وغیرہ وغیرہ بہت سے ناموں اور بہت سے رنگوں میں دستیاب ہیں۔
ان میں سائیلس۔ سلڈینافل۔ ٹائیلڈینافل وغیرہ سالٹ پائے جاتے ہیں۔
ان سب کا کام ایک ہی ہے جنسی اشتعال۔ھیجان۔ انتشار پیداکرنا۔
اصل میں یہ دوائیاں 40 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لئے ایجاد ہوئی تھیں لیکن وطن عزیز میں ان کا استعمال 15 سال کی عمر سے دیکھنے میں آیا ہے۔
جنسی بے راہ روی عام ہے۔ ہمارا نوجوان پورن فلمیں دیکھ کر اپنے سفلی جذبات کی تسکین کے لئے جائز و ناجائز کی تمیز بھلا کر تمام ذرائع استعمال کرتا ہے لیکن بلیو فلم جیسا سین نہیں کر پاتا تو احساس کمتری کا شکار ہو جاتا ہے اور پھر وہ ایسی ادویات کی تلاش میں بھٹکتا ھوا ویاگرہ تک پہنچتا ہے جو کہ اب نہایت آسانی سے میڈیکل سٹورز۔ جنرل سٹورز بلکہ بعض چائے والے ہوٹلوں تک پر بھی باآسانی ارزاں نرخوں میں دستیاب ھے۔
اس دوائی کے استعمال سےجسم خصوصاََ اعضاء تناسل کی طرف خون کی گردش تیز ہو جاتی ہے جس سے انتشار میں زیادتی اور دوران ج**ع ایک مرتبہ انزال کے بعد فوراََ دوبارہ انتشار پیدا ہو جاتا ہے۔
فریق مخالف پر اپنی مردانگی کی دھاک بٹھانے کے چکر میں یہ قوم کہاں سے کہاں جا پہنچی ہے۔
ان ادویات سے دل دماغ گردے اور جگر بہت بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
لیکن حال یہ ہے کہ لوگوں کو پراہ نہیں—-
ایک طبی پیج پر ایک حکیم بلکہ اتائی کی جنسی طاقت میں ببر شیر بنانے والی دوا جس میں پارہ اور کچلہ ریچھ کی چربی گینڈے کا سینگ شیر کے کپورے ریگ ماہی مشک و عنبر وغیرہ سمیت دیگر انتہائی مضر ترین اشیاء شامل تھیں کے لچھے دار فوائد بیان کئے گئے تھے کہ جن کے سامنے کروز میزائل بھی شرمندہ ہو کر منہ چھپا لے—- اور ٹام کروز خودکشی کرلے- کے کمنٹس میں ایک صاحب پوچھ رہے تھے کہ میرا ایک گردہ ناکارہ ہے- ایک گردے پر جی رہا ہوں- کیا میں یہ دوا استعمال کرسکتا ہوں؟
تو یہ حال ہے ہمارے مرد حضرات کا—-
دل کے مریض—-
شوگر ہائی——
بلڈ پریشر—-
گردے کمزور——
جگر ناکارہ——-
لیکن خواب پورن فلموں کے ہیرو والی کارکردگی کے——-
اب آتےھیں اس کےنقصانات کی طرف۔

میری اپنی ذاتی تحقیق کے مطابق میرے جاننے والے دوست احباب رشتہ دار وغیرہ وغیرہ ستر فیصد افراد مردانہ طاقت کے کیپسول گولیاں وغیرہ استعمال کرتے ہیں یہ جانتے ہوئے بھی کہ یہ نقصان دہ کیمیکل سے بهرپور ہیں مگر عادی ہو چکے ہیں اس کے بغیر واقعی انتشار اور کڑک پن اور ٹائمنگ زیرو ہے کچهہ پچاس سال کی عمر میں ہی ہارٹ اٹیک سے مر گئے اور کچهہ انجانی بیماریوں کا شکار ہیں مگر لت لگ گئی ہے جیسے ہیروئین کی ہوتی ہے کچهہ میڈیکل اسٹور والے بهی واقف کار ہیں..
جب ان سے معلومات لی تو فرمایا کہ سیکس کی دوائیں پانچ سو فیصد منافع دیتی ہیں اگر پیچهے سے پچاس روپے کی گولی ہے تو ہم گاہک پہچان کر وہی پانچ سو روپے کی سیل کرتے ہیں۔
چونکہ اس سےجسم میں بلڈ سرکولیشن تیز ہوجاتی ہے اس لئے سب سے پہلے دل کی دھڑکن تیز ہوتی ہے پھر دماغ کی طرف خون کا بہاؤ زیادہ ہونے سے سر اور آنکھوں میں درد، چہرہ سرخ، منہ خشک، معدہ میں گرمی و خشکی، تمام جسم ذکی الحس، گھبراھٹ پیدا ہوتی ہے۔ جتنی دیر تک اس کا اثر رہتا ہے یہ کیفیت برقرار رہتی ہے پھر جسم میں ناطاقتی، کمزوری، ٹانگوں میں درد ھونے لگتا ھے۔ اس کے مسلسل استعمال سے دل۔ دماغ۔ جگر۔ معدہ اور گردے آہستہ آہستہ بالکل ناکارہ ہو جاتے ہیں۔
سب سے بڑا نقصان یہ کہ چند بار استعمال کرنے کے بعد انسان اتنا اس کا عادی ہو جاتا ہے کہ اس کے استعمال کیۓ بغیر انتشار ہی نہیں ہوتا اور خوداعتمادی ختم ھو جاتی ہے۔ اسے استعمال کرنے والے کے دل میں پختہ یقین پیدا ہو جاتا ہے کہ اس کے بغیر اب میں ج**ع پر قادر نہیں ھوسکتا۔
اس لئے شادی شدہ اور بغیر شادی شدہ ہر طرح کے لوگ اس مرض میں مبتلا ہیں۔
مغرب میں اس کا استعمال یہاں جیسا نہیں ہے وہاں معالج یورالوجسٹ کے مشورے کے بغیر اس کو استعمال نہیں کرتے دوسرا وہاں والی ویاگرہ اور پاکستان میں ملنے والی ویاگرہ میں بہت فرق ہے۔
یہاں ملنےوالی ویاگرہ زیادہ تر افغانستان اور انڈیا سے سمگل ہو کے آ رہی ہے اس میں کئی دیگر نہایت مضر اجزاء شامل ہیں۔

خدارا ! اللہ نے آپ کو انسان بنایا ہے-
گھوڑا بننے کی کوشش میں کہیں آپ اپنا شجر حیات ہی منقطع نہ کر بیٹھیں——
یاد رکھئے———
آپ مریض نہیں حریص ہیں!

Address

Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 23:00
Tuesday 09:00 - 23:00
Wednesday 09:00 - 23:00
Thursday 09:00 - 23:00
Friday 09:00 - 23:00
Saturday 09:00 - 23:00
Sunday 09:00 - 23:30

Telephone

923349854573

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mobin Pharmacy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram