14/01/2026
پیما کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر عاطف حفیظ صدیقی اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کے سرپرست اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عمر سلطان نے امت اخبارکے حالیہ کالم میں پاکستان سے ڈاکٹرز کی بڑی تعداد میں بیرونِ ملک ہجرت کی اہم وجوہات پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ
1 سب سے پہلی اور بنیادی وجہ ڈاکٹرز کے شدید معاشی مسائل ہیں، جن میں کم تنخواہیں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی شامل ہیں۔
2 دوسری بڑی وجہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی انتہائی طویل ڈیوٹی ٹائمنگ ہے، جو اکثر 24 سے 36 گھنٹے تک مسلسل ہوتی ہے، جس کا صحت اور خاندانی زندگی پر منفی اثر پڑتا ہے۔
3 تیسری اہم وجہ سرکاری ہسپتالوں میں روزمرہ کی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، جہاں ڈاکٹرز کو مناسب ورکنگ کنڈیشنز، آرام، سیکیورٹی اور سہولیات میسر نہیں۔
4 چوتھی وجہ حکومتی اداروں اور مریضوں کے رشتہ داروں کا توہین آمیز رویہ اور بعض اوقات پُر تشدد برتاؤ ہے، جو ڈاکٹرز کے لیے شدید ذہنی دباؤ اور عدم تحفظ کا باعث بنتا ہے۔
5پانچویں اہم وجہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ڈاکٹرز کی کنٹریکٹ سسٹم کے تحت بھرتی، جس کے باعث ملازمت کا عدم استحکام اور پیشہ ورانہ تربیت کا فقدان پیدا ہوتا ہے
ڈاکٹر عاطف حفیظ صدیقی کے مطابق جب تک ان بنیادی مسائل کو سنجیدگی سے حل نہیں کیا جاتا، ملک سے ڈاکٹرز کا برین ڈرین رُکنا مشکل ہے۔ https://ummat.net/epaper/news.php?date=2026/01/14/&p=story3.gif