Nisar clinic

Nisar clinic Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nisar clinic, Health/Medical/ Pharmaceuticals, Degree collage Road usta muhammad, Usta Muhammad.

10/11/2023

قصائی لقب کا اعزاز ڈاکٹروں کے ساتھ جوڑنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ اپنی خدمات کا معاوضہ طلب کرتے ہیں ۔ لیکن ان قصائیوں کی کچھ اور بھی خصوصیات ہیں جو کوئ بتاتا ہی نہیں ۔

1. یہ قصائی اپنے دوست احباب ، رشتےدار ، جونیئرز ، سینیرز حتی کہ وارڈ کی آپا تک کے خاندان کا مفت معائنہ کرتے ہیں ۔ ان کے دل میں فیس لینے کی امید پیدا ہی نہیں ہوتی۔ آپ کسی سے ایک کلو چینی مفت کے کر دکھا دیں۔

2. یہ قصائی زیادہ کوئ بھاؤ تاؤ کیے بغیر ہی فیس میں کمی یا مکمل معافی کر دیتے ہیں ۔

3. مختلف ڈیپارٹمنٹس میں قصائ ڈاکٹرز اپنی جیب سے فنڈز اکٹھے کر کے مریضوں کے لیے ادویات کا انتظام کرتے ہیں ۔

4. تقریباً ہر قصائی ڈاکٹر اپنی زندگی میں اپنے مریضوں کو خون کا عطیہ ضرور دیتا ہے۔ بلا معاوضہ

5. ایسا کوئی قصائی ڈاکٹر آپ نہیں دیکھیں گے جو پوشیدہ طریقے سے کسی نہ کسی غریب خاندان کی امداد نہ کررہا ہو۔ صدقے خیرات اور فلاحی کاموں میں آپ ہمیشہ ان کو آگے دیکھتے ہیں ۔

6. ہمارے سینیر قصائی ڈاکٹرز بنا پوچھے ہی غریب سٹاف کی وقفے وقفے سے مدد کرتے رہتے تھے اور ڈیوٹی کے دوران چاۓ پانی کا خیال بھی۔

7. قصائی ڈاکٹر وہ واحد مخلوق ہیں جو رات کے 3 بجے بھی نیند سے اس لیے اٹھ کر کال ریسیو کرتا ہے کہ اس کو معلوم ہوتا ہے فون کرنے والا کسی مشکل میں ہوگا۔

8. بہت سے قصائی ڈاکٹرز اپنے ہاتھوں پر کینولا لگا کر بھی ایمرجنسی میں مریضوں کا علاج کر رہے ہوتے ہیں ۔ بہت سی لیڈی ڈاکٹرز حمل کے دوران خود کی صحت کی پروا کیے بنا مریضوں کی فکر میں بغیر کچھ کھائے پیے ڈیوٹی کرتی ہیں ۔ بہت سے قصائی ڈاکٹروں کو عید کا دن بھی گھر والوں کے ساتھ گزارنا نصیب نہیں ہوتا۔ اور ذہنی تناؤ سے بھی سب سے زیادہ یہی ڈاکٹرز گزرتے ہیں ۔

9. میں نے آنکھوں سے ایسے قصائی ڈاکٹرز دیکھے ہیں جو مریضوں کے مفت معائنے کے بعد پوچھتے ہیں کہ دوائ لینے کے پیسے ہیں یا نہیں ۔ اور چپکے سے ہاتھ میں پیسے پکڑا کر روانہ کردیتے ہیں۔

ڈاکٹر کی خدمات کا معاوضہ کبھی بھی رقم ادا کرنے سے پورا نہیں ہو سکتا ۔ بہت سے ڈاکٹرز مریضوں کی دعا کو اپنی کل جمع پونجی سمجھتے ہوۓ زندگی گزار دیتے ہیں ۔
تو آئندہ ایک ڈاکٹر کے چاۓ پینے یا ہنس کر اپنے کولیگز سے بات کرنے یا آپ کی مرضی کے مطابق کا علاج نہ کرنے کی صورت میں اس پر قصائی کا لقب لگانے سے پہلے سوچ لیں کہ پاکستان کے کرپٹ ترین نظام میں ابھی بھی کوئ درد مند شعبہ موجود ہے تو وہ ڈاکٹری ہی ہے ۔

11/10/2022
====کیا آپ بھی گلٹیوں سے پریشان ہیں========      فیٹی گلٹیوں کا آسان اور کامیاب علاج    کچھ لوگوں کے جسم پر مختلف قسم کی...
27/07/2022

====کیا آپ بھی گلٹیوں سے پریشان ہیں========
فیٹی گلٹیوں کا آسان اور کامیاب علاج

کچھ لوگوں کے جسم پر مختلف قسم کی گلٹیاں ابھر آتی ہیں جنہیں رسولیاں یا لیپوما بھی کہتے ہیں ۔ انہیں فیٹی ٹیومر کہتے ہیں ۔
ان گلٹیوں کے بننے کی اصل وجہ جسم میں چربی کے خلیوں کا غیر معمولی اضافہ ہوتا ہے ۔ ان رسولیوں کی دو قسمیں ہوتی ہیں ۔ جن میں سے ایک نرم ہوتی ہے اور دوسری سخت ہوتی ہے ۔
نرم گلٹی کو اگر ہاتھ لگائیں گے تو وہ اندر کی طرف چلی جائے گی اور اگر سخت کو ہاتھ لگائیں تو وہ جسم میں درد پیدا کرے گی ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو ایسی گلٹی یا رسولی بن جائے تو پھر اس کا جلد از جلد علاج کروا لینا چاہیے ۔
ان کا سائز عام طور پر ایک انچ سے لے کر دو انچ تک ہوتا ہے ۔ کبھی کبھی یہ اس سے بڑے سائز کی بھی ہو سکتی ہیں۔
اگر خدانخواستہ آپ کو یا آپ کے کسی جاننے والے کو گلٹیوں کے مسائل کا سامنا ہے تو پھر اس کا حل بہت ہی آسان ہے ۔ وہ بھی قدرتی اجزاء کے ذریعے ۔
سفوف ترپھلہ کا آدھی چمچ صبح وشام استعمال کریں۔
تھوڑی سی ہلدی لے کر اسے نیم کے تیل میں مکس کر لیں اور گلٹیوں کے اوپر لگائیں ۔ اس سے گلٹیاں آہستہ آہستہ نرم ہوکر خود ہی ختم ہو جائیں گی ۔
نیم اور السی کا تیل ہم وزن لے کر اسے مکس کر لیں اور روزانہ دو مرتبہ جہاں رسولی ہے وہاں اس تیل سے مالش کریں ۔ اس سے یہ رسولیاں ختم ہو جائیں گی۔
اگر کسی کو اس طرح کی گلٹیوں کا مسئلہ ہے تو اسے چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اسٹرابری اور چیری کا استعمال کرے ۔
مچھلی کا تیل بھی ان رسولیوں میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ ایسی صورتحال میں زیادہ سے زیادہ مچھلی کھائیں اور گلٹیوں کے اوپر مچھلی کے تیل سے مالش کریں ۔.

           آپ نے سنا ہوگا جب بھی کوئ روڈ ایکسیڈنٹ کرتا ہے ، یا زنگ آلودہ کیل یا کوئ بھی زنگ آلودہ لوہا چوبتا ہے اور زخم ...
01/07/2022



آپ نے سنا ہوگا جب بھی کوئ روڈ ایکسیڈنٹ کرتا ہے ، یا زنگ آلودہ کیل یا کوئ بھی زنگ آلودہ لوہا چوبتا ہے اور زخم بنائے تو اسے کہا جاتا ہے کہ "ٹی ٹی انجکشن " لگاؤ۔

آئیں اج جانتے ہیں کہ ایسا کیوں کہا جاتا ہے۔

بیکٹیریا کی ایک قسم ہے جسے clostridium کہا جاتا ہے ، پھر اس کے بھی مختلف اقسام ہیں لیکن آج ہم جس کے بارے میں جاننے کی کوشش کریں گے وہ ہے clostridium tetani۔

اس بیکٹیریا کی یہ خاصیت ہے کہ جب اس کے رہنے کیلئے ماحول ٹھیک نہ ہو تو یہ اپنی ساخت تبدیل کر کہ دانوں نما سخت اپنا لیتے ہیں ، جسے spores کہتے ہیں ، اور یہ inactive ہوتے ہیں۔

یہ spores مٹی میں ، زنگ آلودہ کیل ، لوہے وغیرہ پر پائے جاتے ہیں۔ جب بھی کوئ پنکچر نما زخم بن جائے جس کی وجہ سے جلد پھٹ جائے اور یہ سپورز spores زخم میں داخل ہوجائے تو ان کو ایسا ماحول(اکسیجن کے غیر موجودگی، گہرا زخم ، ڈھانپا ہوا جسے اکسیجن کی رسائ نہ ہو) میسر ہوجاتا ہے جس میں دوبارہ یہ active ہوجاتے ہیں ، اور پھر نسل بڑھانے کے ساتھ ساتھ ایک ایسا toxin / کمیکل خارج کرتے ہیں جو جسم میں بیماری کی سبب بن جاتی ہے۔

ہمارے مسلز /پھٹوں کو اعصابی رگوں (nerves ) کے زریعے پیغام آتا ہے اور اس کے زریعے contract and relax ہوتے ہیں۔ یہ پیغام کمیکل کے زریعے آتا ہے ، contract کیلئے acetylcholine خارج ہوتا ہے جو مسلز کو کانٹریکٹ کرنے کیلئے ضروری ہے ، جب کہ relax کرنے کیلئے GABA and glycine آتا ہے جو اس contraction کو روکتا(inhibit) کرتا ہے۔

بیکٹیریا کا ٹاکسن /کمیکل جا کر GABA + glycine کو خارج ہونے سے روک لیتا ہے ، جب یہ خارج نہیں ہونگے تو contraction مسلسل رہے گا ،مسلز relax نہیں ہونگے۔

یہ خاص کر پشت کے مسلز ، اور گالوں کے مسلز پر اثرانداز ہوتا ہے ، جس کی وجہ سے جبڑے لاک ہوجاتے ہیں ، اور پشت میں انتہائی سکڑاؤ پیدا ہو جاتا ہے۔
میڈیکل کے الفاظ میں اسے
Resus Sardonicus and Opisthotonos position
کہتے ہیں۔

احتیاطی تدابیر:

زخم کو صاف کیا جائے ،
زخم کو ڈھانپا نہیں چاہئے تاکہ ہوا کی رسائی ہو اور آکسیجن کی موجودگی ہو جس وجہ سے بیکٹیریا active نہیں ہوپائے گا۔
ٹی ٹی TT (tetnus toxoid ) ویکسین بچپن میں لگایا جاتا ہے لیکن ایکسیڈنٹ کی صورت میں بوسٹر ڈوز لگایا جاتا ہے۔

ڈاکٹر صاحب

آم کے پتوں کی کریم بنائیں اور گرمی دانے دور بھگائیں، جانیں آسان سی ٹپگرمی میں ہم اکثر گرمی دانوں کا شکار ہو جاتے ہیں سات...
29/06/2022

آم کے پتوں کی کریم بنائیں اور گرمی دانے دور بھگائیں، جانیں آسان سی ٹپ
گرمی میں ہم اکثر گرمی دانوں کا شکار ہو جاتے ہیں ساتھ ہی آم کھانے سے بھی دانے نکلتے ہیں ہے آم کے پتوں سے بنائی ہوئی ایسی کریم جس کے استعمال سے ہو جائے گا گرمی دانوں کا خاتمہ۔

ٹپ
• سب سے پہلے آم کے تازہ پتے لیں اور انہیں سُکھا لیں، پھر انہیں پیس کر ان کا پاؤڈر بنا لیں۔
• اب ایک چائے کا چمچ آم کے پتوں کا پاؤڈر لیں، اس میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی ڈالیں۔
• ساتھ پودینہ کا ایک چوتھائی چائے کا چمچہ ڈالیں اب اس میں ایک کھانے کا چمچ ایلوویرا جیل شامل کریں۔
• یہ آپ کی ایک ایسی ایکنی کریم بن جائے گی جو گرمی دانوں اور آم کھانے کے بعد نکلے والے دانوں کو ختم کرنے کے لئے بے حد مفید ہے۔
• اس کو چہرے اور جسم پر لگائیں یہ کریم خشک ہو جائے گی، اسے دھونے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
• اگر چہرے پر بس والے دانے ہو رہے ہیں تو اس کو رات کو سونے سے پہلے لگائیں۔

👈1- معدہ ( Stomach ) :  اس وقت ڈرا ہوتا ہے جب آپ صبح کا ناشتہنہیں کرتے ۔👈2 -  گردے ( Kidneys ) اس وقت خوفزدہ ہوتے ہیں جب...
27/06/2022

👈1- معدہ ( Stomach ) : اس وقت ڈرا ہوتا ہے جب آپ صبح کا ناشتہ
نہیں کرتے ۔
👈2 - گردے ( Kidneys ) اس وقت خوفزدہ ہوتے ہیں جب آپ 24 گھنٹے میں 10 گلاس پانی نہیں پیتے ۔
👈3 - پتہ ( Gall bladder ) اس وقت پریشان ہوتا ہے جب آپ رات 11 بجے تک سوتے نہیں اور سورج طلوع سے پہلے جاگتے نہیں ہیں
👈4 - چھوٹی آنت ( Small intestines ) اس وقت تکلیف محسوس کرتی ہے جب آپ ٹھنڈے مشروبات پیتے ہیں اور باسی کھانا کھاتے ہیں،
👈5 - بڑی میں آنت ( Large intestine ) اس وقت خوفزدہ ہوتی ہے جب زیادہ تلی ہوئی یا مصالحہ دار چیز کھاتے ہیں
👈6 - پھیپھڑے ( Lungs ) اس وقت بہت تکلیف محسوس کرتے ہیں جب آپ دھواں دھول سگریٹ بیڑی سے آلودہ فضا میں سانس لیتے ہیں ۔
👈7 - جگر ( Liver ) اس وقت خوفزدہ ہوتا ہے جب آپ بھاری تلی ہوئی خوراک اور فاسٹ فوڈ کھاتے ہیں
👈8 - دل ( Heart ) اس وقت بہت تکلیف محسوس کرتا ہے جب آپ زیادہ نمکین اور کولیسٹرول والی غذا کھاتے ہیں
👈9 - لبلبہ ( Pancreas ) لبلبہ اس وقت بہت ڈرتا ہے جب آپ کثرت سے
مٹھائی کھاتے ہیں اور خاص کر جب وہ فری دستیاب ہو،
👈10 - آنکھیں ( Eyes ) اس وقت تنگ آجاتی ہیں جب اندھیرے میں موبائل اور کمپیوٹر پر ان کی تیز روشنی میں کام کرتے ہیں ۔
👈11 - دماغ ( Brain ) اس وقت بہت دکھی ہوتا ہے جب آپ منفی negative سوچتے ہیں ۔
👈! اپنے جسم کے اعضاء کا خیال رکھئے اور ان کو خوفزدہ مت کیجیئے ۔
یاد رکھئے یہ اعضاء مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں ۔۔۔!!!!cp

ہارنیہ Hernia کیا ہوتا ہے...اس کے وجوہات کیا ہوتے ہیں..کیا اس کا آپریشن کے بعد دوبارہ امکان ہوسکتا ہے.؟یعنی یہ  degenera...
23/06/2022

ہارنیہ Hernia کیا ہوتا ہے...
اس کے وجوہات کیا ہوتے ہیں..
کیا اس کا آپریشن کے بعد دوبارہ امکان ہوسکتا ہے.؟
یعنی یہ degenerated ہے. ؟

جواب. سادہ الفاظ میں ہرنیا Hernia کو یوں سمجھا جا سکتا ہے کہ ہمارے جسم میں موجود سب اعضاء اپنے اپنے حصوں میں قید ہیں۔ ان حصوں کوbody cavities کہتے ہیں۔ اگر کسی عضو کا کوئی حصہ اپنی cavity سے دوسری cavity میں چلا جائے یا جسم سے باہر نکل آئے، تو اسے ہرنیا کہتے ہیں۔
ہرنیا کی سب سے عام قسم Inguinal Hernia ہے۔ اس میں پیٹ کی چربی (Omentum) یا چھوٹی آنت کا تھوڑا حصہ پیٹ سے باہر آ جاتا ہے اور پیٹ کے نچلے حصے/خصیوں کے قریب رسولی کی صورت نظر آتا ہے۔
ہرنیا کی دوسری عام قسم کو Umblical Hernia کہتے ہیں۔ اس میں ناف پھول جاتی ہے یا ناف کے آس پاس میں رسولی بن جاتی ہے۔ چھوٹے بچوں میں ناف کا پھولنا اسی وجہ سے ہوتا ہے۔
کچھ ہرنیا ایسے بھی ہوتے ہیں جو باہر سے دکھائی نہیں دیتے پر بہت زیادہ علامات پیدا کر سکتے ہیں۔ مثلا Hiatus Hernia. اس میں انسان کے معدے کا کچھ حصہ پیٹ سے slip ہو کر سینے میں بائیں پھیپھڑے اور دل کے قریب چلا جاتا ہے۔
ہرنیا کی سب سے خطرناک قسم میں دماغ کا زیریں حصہ Brain Stem کھوپڑی سے باہر آ جاتا ہے۔ اس کو Brain-Stem herniation کہتے ہیں جو کہ مہلک ثابت ہوتا ہے۔
تو ایک بات تو کلئیر ہوئی کہ ہرنیا سرجیکل بیماری ہے اور اسے کامیاب سرجری سے ہی ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔
~

Findings, how would you investigate and manage this child?
15/06/2022

Findings, how would you investigate and manage this child?



1: Number of bones: 206 2: Number of muscles: 639 3: Number of kidneys: 2 4: Number of milk teeth: 20 5: Number of ribs:...
14/06/2022

1: Number of bones: 206
2: Number of muscles: 639
3: Number of kidneys: 2
4: Number of milk teeth: 20
5: Number of ribs: 24 (12 pairs)
6: Number of heart chambers: 4
7: Largest artery: aorta
8: Normal blood pressure: 120/80 mmHg
9: Blood pH: 7.4
10: The number of spinal cord in the spinal cord: 33
11: Number of spinal cord in the neck: 7
12: Number of bones in the middle ear: 6
13: Number of bones on the face: 14
14: Number of bones in the skull: 22
15: Number of bones in the chest: 25
16: Number of bones in the arm: 6
17: Number of muscles in the human arm: 72
19: The oldest member: leather
20: Largest Organ: liver
21: Largest cell: o**m
22: The smallest cell: the s***m cell
23: The smallest bone: the middle ear
24: The first transplanted organ: a kidney
25: Average length of small intestine: 7 meters
26: Average Colon Length: 1.5 meters
27: Average weight of newborn baby: 3 kg
28: Heartbeat per minute: 72 times
29: Body temperature: 37 ° C
30: Average blood volume: 4 to 5 liters
31: Age of red blood cells: 120 days
32: Age of white blood cells: 10 to 15 days
33: Pregnancy period: 280 days (40 weeks)
34: Number of bones in human feet: 33
35: Number of bones in each wrist: 8
36: Number of hand bones: 27
37: Largest endocrine gland: thyroid gland
38: Largest lymphatic organ: spleen
40: Largest and strongest bone: femur
41: The smallest muscle: the steroidus (middle ear)
41: Chromosome number: 46 (23 pairs)
42: Number of bones in a newborn baby: 306
43: Blood viscosity: 4.5 to 5.5
44: Universal Donor Blood Group: O.
45: Universal Receiver Blood Group: AB
46: Largest leukocyte: monocyte
47: The smallest leukocyte: lymphocyte
48: An increase in the number of red blood cells is called polyglobulin.
49: The blood bank of the body is: spleen
50: The river of life is called blood.
51: Normal blood cholesterol level: 100 mg / dL
52: The liquid part of blood is: plasma
Glory be to Thee, O Lord, how great Thou art!
(God made everything perfect)

04/06/2022
 ..!یہ دوائیاں گھر میں لازمی رکھیں۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ یہ دوائیاں ایمرجنسی میں کام آسکتی ہیں۔ رات کے وقت بسا اوقات طبیعت بگڑ ج...
04/06/2022

..!

یہ دوائیاں گھر میں لازمی رکھیں۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ یہ دوائیاں ایمرجنسی میں کام آسکتی ہیں۔ رات کے وقت بسا اوقات طبیعت بگڑ جانے کی صورت میں ان کی ضرورت پڑسکتی ہے۔۔۔۔۔
ڈاکٹر Available نہ ہو تو فوری طبی امداد کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہیں۔

سر درد اور بخار کیلئے
Panadol , Panadol Extra , Releif

نزلہ ، زکام کیلئے
Arinac Fort

پیٹ کے درد ، موشن وغیرہ کیلئے
Flygel , Imodium , ORS

جسم کے کسی حصے میں درد کیلئے
Caflam 50 , Spasrid

ہائی بلڈ پریشر کیلئے
Cepoten

سینے یا گلے کی خراب کیلئے
Augmentin

الٹی وغیرہ کیلئے
Gravinate tablet

گیس کے مسائل کیلئے
Gaviscon syp
Mucan syp

تیزابیت سینے کی جلن اور معدے کیلئے
Risek 20 , Zantac

زخم وغیرہ کیلئے
PolyFax , payodin , زخم پٹی

دانت یا داڑھ درد کے لیے
CalmoX 625 mg
Caflam 50

پِھنسی پھوڑوں کے لیے
Double sptran

بچوں /بڑوں کے بخار کے فوری آرام کیلئے
Brofin syp

نو نہال بچے کے بخار کے لیے
Panadol Drop
نو نہال کے پیٹ درد یا بڑے پیشاب کے نہ آنے کی صورت میں یا پیٹ میں گیس کے لیے
Colic Drops

نو نہال بچے کو زیادہ دن پیمپرز لگانے سے زخم ہونے کی صورت میں
Hydrozole Cream

کھانسی کے لئے

Pulomonol,Hydriline,Siroline,Cough Rest

باقی مزید ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں
شکریہ
دعاؤں میں یاد رکھئے گا.

Address

Degree Collage Road Usta Muhammad
Usta Muhammad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nisar clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram