12/31/2025
کوئٹہ میں بجلی کے کھمبوں کی یہ حالت ہے۔ وابڈہ والوں نے بہ تازگی یہ فیصلہ کیا ہے کہ بجلی میٹر کے کھمبوں پر نصب کیے جائیں۔ بدقسمتی سے شہر کے مختلف علاقوں سے رپورٹس آ رہی ہیں کہ کئی کھمبوں میں کرنٹ موجود ہے، جو نہایت خطرناک صورتحال ہے۔
سوال یہ ہے کہ کیا وابڈہ کے اہلکاروں نے اس بات پر غور کیا ہے کہ اگر کوئی چھوٹا بچہ ان کھمبوں کو چھو لے تو کیا بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے؟ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عوام کی آواز نہیں سنی جا رہی، اور یہی لاپرواہی سب سے بڑا خطرہ ہے۔