DHQ Teaching Hospital KDA Kohat.

  • Home
  • DHQ Teaching Hospital KDA Kohat.

DHQ Teaching Hospital KDA Kohat. DHQ Teaching Hospital is providing almost every specialty services except few. Opened 24/7 for emergency services.

It is playing very important role in providing services to the public in limited resources.

12/02/2026
Proper Dress Code Observed at DHQ Teaching Hospital KohatDHQ Teaching Hospital Kohat remains committed to maintaining a ...
10/02/2026

Proper Dress Code Observed at DHQ Teaching Hospital Kohat

DHQ Teaching Hospital Kohat remains committed to maintaining a professional, disciplined, and respectful healthcare environment. All doctors, nursing staff, paramedics, and administrative personnel are strictly observing the approved dress code within the hospital premises.

Adherence to proper dress code reflects professionalism, promotes a positive image of the institution, and enhances patient trust and comfort. This initiative also ensures uniformity, discipline, and compliance with hospital policies.

The hospital administration appreciates the cooperation of all staff members in upholding these standards and reaffirms its commitment to providing quality healthcare services in a well-organized and professional setting.

DHQ Teaching Hospital Kohat — Serving with care, dignity, and responsibility.

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کوہاٹ، ڈاکٹر سید طاہر علی شاہ، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سعود انور کے ہمراہ آ...
31/01/2026

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کوہاٹ، ڈاکٹر سید طاہر علی شاہ، ڈپٹی

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سعود انور کے ہمراہ آئی سی یو (انتہائی نگہداشت وارڈ) کا

دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں کی

تسلی بخش نگہداشت اور اعلیٰ طبی معیار کو یقینی بنانے کے لیے عملے کو ضروری

ہدایات جاری کیں۔

ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کوہاٹ میں صفائی مہم کے نمایاں اثراتمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کوہاٹ، ڈاکٹر سید طاہ...
30/01/2026

ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کوہاٹ میں صفائی مہم کے نمایاں اثرات

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کوہاٹ، ڈاکٹر سید طاہر علی شاہ کی

خصوصی ہدایات پر جاری صفائی مہم کے نتیجے میں ہسپتال کے ماحول میں واضح

اور نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

اس مہم کے پہلے اور بعد کے مناظر ہسپتال میں بہتر صفائی، مؤثر سینیٹیشن، بہتر

ویسٹ مینجمنٹ اور ایک منظم و مریض دوست ماحول کی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ مثبت تبدیلی محترم وزیرِ اعلیٰ کے وژن کے عین مطابق ہے، جس کا مقصد

صوبے بھر میں صاف، محفوظ اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہے۔ ہسپتال

انتظامیہ ان بہتر معیار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کوہاٹ میں صفائی مہممیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کوہاٹ، ڈاکٹر سید طاہر علی شاہ کی خصو...
30/01/2026

ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کوہاٹ میں صفائی مہم

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کوہاٹ، ڈاکٹر سید طاہر علی شاہ کی

خصوصی ہدایات پر ہسپتال میں بڑے پیمانے پر صفائی مہم جاری ہے، جس کا

مقصد مریضوں، تیمارداروں اور عملے کے لیے صاف، محفوظ اور خوشگوار ماحول

فراہم کرنا ہے۔

یہ اقدام محترم وزیرِ اعلیٰ کے وژن اور ایجنڈے کا تسلسل ہے، جس کے تحت

صوبے بھر کے ہسپتالوں میں صفائی اور صحت کے معیار کو بہتر بنایا جا رہا

ہے۔ ہسپتال انتظامیہ صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر طاہر علی شاہ کی ہدایات پر حادثات و ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں موجود پرانے بیڈز کو نئے بیڈز سے تبدیل ک...
29/01/2026

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر طاہر علی شاہ کی ہدایات پر حادثات و ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ

میں موجود پرانے بیڈز کو نئے بیڈز سے تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ مریضوں کو بہتر

سہولیات اور نگہداشت فراہم کی جا سکے اور صاف ستھرا و خوشگوار ماحول یقینی

بنایا جا سکے۔

آج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں انتظامی عملے کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران عوام، ہسپتال کے عملے اور مریضوں...
22/01/2026

آج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں انتظامی عملے کے ساتھ ایک اجلاس منعقد

ہوا۔ اجلاس کے دوران عوام، ہسپتال کے عملے اور مریضوں کو درپیش مختلف

مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ سروس ڈیلیوری میں بہتری، عملے کے باہمی

تعاون اور مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کے لیے ممکنہ حل اور ضروری اقدامات پر

بھی غور کیا گیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید طاہر علی شاہ نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کوہاٹ کا معمول کا دورہ کیا۔ اس دوران ہسپتال کے تمام و...
21/01/2026

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید طاہر علی شاہ نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کوہاٹ کا

معمول کا دورہ کیا۔ اس دوران ہسپتال کے تمام وارڈز اور شعبہ جات کا معائنہ

کیا گیا اور بہتری کے لیے عملے کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں

آج مورخہ 19-01-2026 کو ایم ایس جناب طاہر علی شاہ صاحب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہاٹ کے ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ میں آڈیالوجی لیب...
20/01/2026

آج مورخہ 19-01-2026 کو ایم ایس جناب طاہر علی شاہ صاحب نے ڈی

ایچ کیو ہسپتال کوہاٹ کے ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ میں آڈیالوجی لیب کا باضابطہ

افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ (ENT) پروفیسر ڈاکٹر ارشد

فیرزوق صاحب، ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر ظفر حسن صاحب اور دیگر متعلقہ عملہ

نے شرکت کی۔

افتتاح کے موقع پر ایم ایس جناب طاہر علی شاہ صاحب کی موجودگی میں

کنسلٹنٹ آڈیالوجسٹ احمد آفریدی نے جدید ڈیجیٹل مشینوں کے ذریعے پہلے

مریض کی سماعت کے Pure Tone Audiometry اور

Tympanometry ٹیسٹس کیے۔

یہ آڈیالوجی لیب عوامی مطالبے کے پیش نظر ایم ایس جناب طاہر علی شاہ

صاحب اور ایچ او ڈی (ENT) ڈاکٹر ارشد فیرزوق صاحب کی خصوصی کاوشوں

سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہاٹ میں قائم کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ضلع

کوہاٹ کے عوام کو سماعت کے ٹیسٹس کے لیے پرائیویٹ سیکٹر یا پشاور ریفر

ہونے کی زحمت سے نجات حاصل ہو گئی ہے۔ یہ اقدام عوام کو معیاری طبی

سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

صوبائی حکومت نے مریضوں، طبی عملے اور ہسپتال کی املاک کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئ...
17/01/2026

صوبائی حکومت نے مریضوں، طبی عملے اور ہسپتال کی املاک کے تحفظ اور

سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے خیبر پختونخوا

کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتالوں میں نجی سیکیورٹی کمپنیوں کی

خدمات حاصل کی ہیں۔ سیکیورٹی گارڈز نے آج سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی

ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ہسپتال کی حدود میں سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانا،

امن و امان برقرار رکھنا اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک محفوظ

ماحول مہیا کرنا ہے

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید طاہر علی شاہ اور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سعود انور کی جانب سے ہسپتال کاصبح کے وقت راؤنڈ ک...
09/01/2026

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید طاہر علی شاہ اور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سعود

انور کی جانب سے ہسپتال کاصبح کے وقت راؤنڈ کیا گیا- یہ راؤنڈ باقاعدگی سے

کیا جاتا ہے تاکہ مریضوں کی دیکھ بھال، صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری اور

ہسپتال سے متعلق دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے اور معیاری طبی

خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے

آج ہیلتھ مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے ہسپتال کا اجلاس اور راؤنڈ منعقد کیا گیا۔ اجلاس کے دوران عوامی مفاد میں ہسپتال کی بہتری...
08/01/2026

آج ہیلتھ مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے ہسپتال کا اجلاس اور راؤنڈ منعقد کیا گیا۔

اجلاس کے دوران عوامی مفاد میں ہسپتال کی بہتری کے لیے اہم اور ضروری

فیصلے کیے گئے۔ ہیلتھ مینجمنٹ کمیٹی کے تمام اراکین اجلاس میں موجود تھے۔

اجلاس کی صدارت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال، ڈاکٹر سید طاہر

علی شاہ نے کی۔

Address

KDA Kohat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DHQ Teaching Hospital KDA Kohat. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to DHQ Teaching Hospital KDA Kohat.:

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram