Rahat Simple Organo Pathic Medical Science Pakistan
This page is for the awarness of people and for all herbal physicians about biology in humans.
16/02/2026
Tib Mufrad Aaza Qanoon Arbah Rahat SOPMS
امور طبیعہ کا خود کار نظام جو تحریک و تحلیل اور تسکین و تخدیر کے افعال پیدا کر تے ہیں
تحریک کی شدت میں سوزش و ورم اور تحلیل و تسکین اور تخدیر کی صورتیں سوزش اور ورم کے مختلف طریقہ کار ہیں جو بوقت ضرورت علاج کی صورت میں کام دیتے ہیں
16/02/2026
15/02/2026
Tib Mufrad Aaza Qanoon Arbah Rahat SOPMS
15/02/2026
قانون اربعہ طب مفرد اعضاء میں نبض اور شریان میں اس کی دھڑکن کا محل وقوع
Tib Mufrad Aaza Qanoon Arbah Rahat SOPMS
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و بر کاتہ
سوال 1عضلاتی نبض مشرف (اوپر ۔ بلند) ہونے کی وجہ کیا ؟
سوال 2 قشری نبض درمیان میں اور پتلی (ضیق۔باریک) تیزہونے کی وجہ کیا ہے ؟
سوال 3 مخاطی نبض درمیان میں اور چوڑی (عریض ۔ موٹی) انتہائی سست ہونے کی وجہ کیا ہے ؟
سوال 4 اعصابی نبض منخفض ( پست ۔نیچے ) کلائی کی ہڈی کے نزدیک نرم اور سست ہونے کی وجہ کیا ہے ؟
سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم
Rahat SOPMS
14/02/2026
نبض قانون اربعہ طب مفرد اعضاء
Tib Mufrad Aaza Qanoon Arbah Rahat SOPMS
14/02/2026
Tib Mufrad Aaza Qanoon Arbah Rahat SOPMS
صابر ملتانی رح بمقابلہ یاسین رح دنیاپوری
بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے
فرمان بانی قانون اربعہ طب مفرد اعضاء
صابر ملتانی رح
عضلاتی تحریک میں ریاح کی زیادتی
فرمان بانی نظریہ مفرد اعضاء ثلاثہ
حکیم محمد یاسین رح دنیا پوری
تحریک قلب سودا کی زیادتی
صابر ملتانی رح کی وفات 30 مئی 1972ء
کو ہوئی اللہ پاک مغفرت فرمائے ۔آمین
صابر ملتانی رح کی وفات کے فوری بعد
جون 1972ء رہبر نظریہ مفرد اعضاء میں
نقشہ بدل دیا گیا
عضلاتی تحریک میں ریاح کی زیادتی کو
عضلاتی تحر یک میں سودا کی زیادتی میں بدل کر نظریہ مفرد اعضاء ثلاثہ کی بنیاد ڈال دی گئی
دل کو روؤں کہ جگر کو پیٹوں میں
Rahat SOPMS
12/02/2026
Tib Mufrad Aaza Qanoon Arbah Rahat SOPMS
فرمودات صابر ملتانی رح
عضلاتی تحریک سے جسم میں ریاح کی زیادتی
11/02/2026
آسان نبض قانون اربعہ طب مفرد اعضاء
Tib Mufrad Aaza Qanoon Arbah Rahat SOPMS
قانون اربعہ طب مفرد اعضاء کا مختصر تعارف
محقق قانون اربعہ طب مفرد اعضاء حکیم رحمت علی راحت رحمتہ اللہ علیہ نے
1954ءمیں حکیم انقلاب دوست محمد صابر ملتانی رحمت اللہ علیہ کی شاگردی اختیار کی اور ان سے نظریہ مفرد اعضاء سیکھا ۔ صابر ملتانی رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت میں نظریہ مفرد اعضاء کو سمجھانے کے لئے ایک مسودہ پیش کیا اور عرض کی کہ اس مسودہ کی تصحیح فرما دیجیئے تاکہ اسے چھپوایا جاسکے
صابر ملتانی رحمتہ اللہ علیہ کے پاس چھ ماہ 1967تک مسودہ پڑا رہا اسی دوران
میں صابر ملتانی رح کی شاگردی کرنے والے دو بھائیوں حکیم محمد شریف رح دنیا پوری اور حکیم محمد یاسین رح دنیا پوری رح نے ایک کتابچہ تعارف نظریہ مفرد اعضاء شائع کردیا ۔ صابر ملتانی رح نے حکیم رحمت علی راحت رح کے مسودہ کا نام تشریح نظریہ مفرد اعضاء رکھ کر اس میں اپنا مقدمہ لکھا اور فرمایا کہ اسے ابھی ایسے ہی چھپوا دیں میں ان پہلوؤں پر ابھی غور کر رہا ہوں جن کی نشاندھی أپ نے کی ہے اگر أپ کو سمجھنے میں مزید کوئی اور بھی سوالات اور مشکلات پیش آتی ہوں تو مجھے بتائیں میں ان پر غور و فکر کررہا ہوں تاکہ تمام مسائل کا حل ایک ہی بار ہوجائے اس میں ابھی اور وقت لگے گا ۔کیونکہ آپ سے بعد میں آنے والے دنیاپوری شاگردوں نے تعارف شائع کردیا ہے اس لئے آپ اسے ایسے ہی چھپوا دیں ۔ حکیم رحمت علی راحت رح وہ مسودہ تشریح نظریہ مفرد اعضاء ایسے ہی چھپوا دیا ان سوالات کا کوئی جواب نہ مل سکا جو اس مسودہ میں تصحیح کے لئے پیش کئے گئے تھے ۔ صابر ملتانی رح نے اپنی أخری کتاب (تین انسانی زہر مطبوعہ 1970ء) اپنے شاگرد عزیز حکیم رحمت علی راحت رح اور ان کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر محمد صدیق رہبر کلیمی رح کے نام معنون کی اور حکیم رحمت علی راحت رح کے بارے میں فرمایا کہ انہوں نے میرے ساتھ چودہ سال تک فن طب کی خدمت کی ہے
صابر ملتانی رح 30مئی 1972ء میں وفات پا گئے اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے آمین اور نظریہ مفرد اعضاء پر اٹھائے جانیوالے والے حکیم رحمت علی راحت رح کے سوالات کا کوئی حل نہ مل سکا
حکیم رحمت علی راحت رح اپنے ان سوالات کے بارے میں تحقیق و ریسرچ کرتے رہے بار بار صابر ملتانی رح کے لٹریچر کا مطالعہ کیا اوراخر کار ان سوالات کے جوابات کے اشارات صابر ملتانی رح کے لٹریچر سے مل گئے جس پر حکیم رحمت علی راحت رح نے قانون اربعہ طب مفرد اعضاء کی بنیا رکھی اور اپنی تحقیقات کا آغاز کیا ۔
صابر ملتانی رح کی وفات کے بعد 30سال کی تحقیق و ریسرچ کے بعد قانون اربعہ طب مفرد اعضاء پر پہلی تحقیقی کتاب کلیات علم الابدان مکمل کی جو
2004ء میں پرنٹ ہوئی
قانون اربعہ طب مفرد اعضاء کا نام۔لینے والے تمام احباب یا تو میرے والد حکیم رحمت علی راحت رح کے شاگرد ہیں یا ان کے شاگردوں کے شاگرد ہیں قانون اربعہ طب مفرد اعضاء محقق قانون اربعہ حکیم رحمت علی راحت رح کی تحقیق ہے
آسان نبض جو حکیم رحمت علی راحت رح نے اپنے شاگردوں کو سکھائی وہ یہ ہے اس سے استفادہ کریں اور ان کے حق میں دعا کریں ۔
اللہ پاک حکیم صابر ملتانی رح اور حکیم
رحمت علی راحت رح اور ان کے شاگردوں جو اس سفر میں شریک رہے ان سب کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے أمین ثم آمین
Tib Mufrad Aaza Qanoon Arbah Rahat SOPMS
آسان نبض قانون اربعہ طب مفرد اعضاء
(1) - سب سے پہلے نبض کے مقام اورنبض کا لمس ( گرم و سرد اور تر و خشک ) چیک کریں .پھر اس کے بعد اس کی طوالت (لمبائی چاروں پوروں تک چیک کریں ) پھر اس کا میلان ( مائل) یا رجوع دیکھیں
(عضلاتی نبض )
مقام مشرف یا اوپر یا بلند اور لمس خشک ( خشونت ) کھردراپن
( اعصابی نبض )
مقام منخفض ( پست . نیچے کلائی کی ہڈی کے پاس ) لمس نرم ( لین) تر یا چپ چپا ( نمی والا ) ملائم
( نبض وسطٰی . درمیانی نبض )
درمیان میں دو نبضیں ہیں ایک قشری( صفراوی یا حار یا گرم جسے غدی حار بھی کہا جاسکتا ہے )
مخاطی ( سودای یا بارد یا سرد جسے غدی بارد بھی کہا جاسکتا ہے .)
( قشری یا صفراوی نبض )
مقام وسطٰی لمس گرم سریع یعنی تیز باریک اور طویل (ضیق اور لمبی)
( مخاطی یا سوداوی نبض)
مقام وسطٰی لمس سرد سست قصیر یعنی چھوٹی اور عریض یعنی چوڑی نبض مخاطی یا سوداوی کہلاتی ہے
(آسان مرکب نبض آف RSOP)
1- عضلاتی مخاطی ( خشکی سردی )
مشرف + قصیر
اگر نبض اوپر ہو اور دو انگلی کے پوروں تک ہو تو وہ نبض عضلاتی مخاطی ہوگی
2- عضلاتی قشری ( خشکی گرمی )
مشرف + طویل
اگر نبض اوپر ہو اور دوانگلی کے پوروں سے زائد ہو وہ نبض عضلاتی قشری ہوگی .
3- قشری عضلاتی ( گرمی خشکی)
وسطیٰ طویل مائل بہ مشرف
اگر بض درمیان میں ہو .دو انگلی کے پوروں سے زائد اور سخت مائل بہ مشرف ہو وہ نبض قشری عضلاتی ہوگی .
4- قشری اعصابی ( گرمی تری )
وسطیٰ طویل مائل بہ منخفض
اگر بنض درمیان میں ہو اور دو انگلی کے پوروں سے زائد اور نرم مائل بہ منخفض ہو وو نبض قشری اعصابی ہوگی .
5- اعصابی قشری( تری گرمی ) ( منخفض +طویل )
اگر نبض نیچے کلائی کی ہڈی کے ساتھ ہو اور دو انگلی کے پوروں سے زائد ہو تو وہ نبض اعصابی قشری ہوگی .
6- اعصابی مخاطی (تری سردی )
( منخفض + قصیر )
اگر نیچے ہو اور دو انگلی کے پوروں سے کم ہو اور لمس نرم اور سرد ہو تو وہ نبض اعصابی مخاطی ہوگی .
7- مخاطی اعصابی ( سردی تری )
( وسطیٰ عریض مائل بہ منخفض )
اگر بنض درمیان میں ہو اور دو انگلی کے پوروں سے کم لمس میں سرد و نرم اور مائل بہ منخفض ہو وہ نبض مخاطی اعصابی ہوگی
8- مخاطی عضلاتی ( سردی خشکی )
( وسطیٰ قصیر مائل بہ مشرف )
اگر نبض درمیان میں ہو دو انگلی کے پوروں سے کم ہو لمس میں سرد خشک اور مائل بہ مشرف ہو وہ نبض مخاطی عضلاتی ہوگی .
سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم
Rahat SOPMS
09/02/2026
سوال.1- تحریک کیا ہے اور اس کا تعلق کس کیفیت کے ساتھ ہے ؟
سوال 2- تحریک کا تعلق امور طبیعہ کے کس رکن کے ساتھ ہے ؟
سوال 3- تحریک کا تعلق امور طبیعہ کی کس خلط کے ساتھ ہے ؟
سوال 4- تحریک کا تعلق امور طبیعہ کے کس عضو کے ساتھ ہے ؟
سوال 5- تحریک کا تعلق کا مقام کیا ہے؟
سوال 6- تحریک کا تعلق امور طبیعہ کی کس روح کے ساتھ ہے ؟
سوال 7- تحریک کا تعلق امور طبیعہ کی کس قوت کے ساتھ ہے
سوال 8- تحریک کی اس قوت سے کون سا فعل کس عضو میں سرزد ہوتا ہے ؟
سوال 9- تحریک کے اس فعل کے سرزد ہونے کی اناٹومی کیا ہے ؟
سوال 10- تحریک کی اناٹومی اور فزیالوجی کیا. ہے ؟
سوال 11- تحریک کا کیفیاتی اور نفسیاتی سبب کیا ہے ؟
سوال 12- تحریک کا مادی اور روحانی سبب کیا ہے؟
09/02/2026
Tib Mufrad Aaza Qanoon Arbah Rahat SOPMS
آسان نبض قانون اربعہ طب مفرد اعضاء
(1) - سب سے پہلے نبض کے مقام اورنبض کا لمس ( گرم و سرد اور تر و خشک ) چیک کریں .پھر اس کے بعد اس کی طوالت (لمبائی چاروں پوروں تک چیک کریں ) پھر اس کا میلان ( مائل) یا رجوع دیکھیں
(عضلاتی نبض )
مقام مشرف یا اوپر یا بلند اور لمس خشک ( خشونت ) کھردراپن
( اعصابی نبض )
مقام منخفض ( پست . نیچے کلائی کی ہڈی کے پاس ) لمس نرم ( لین) تر یا چپ چپا ( نمی والا ) ملائم
( نبض وسطٰی . درمیانی نبض )
درمیان میں دو نبضیں ہیں ایک قشری( صفراوی یا حار یا گرم جسے غدی حار بھی کہا جاسکتا ہے )
مخاطی ( سودای یا بارد یا سرد جسے غدی بارد بھی کہا جاسکتا ہے .)
( قشری یا صفراوی نبض )
مقام وسطٰی لمس گرم سریع یعنی تیز باریک اور طویل (ضیق اور لمبی)
( مخاطی یا سوداوی نبض)
مقام وسطٰی لمس سرد سست قصیر یعنی چھوٹی اور عریض یعنی چوڑی نبض مخاطی یا سوداوی کہلاتی ہے
(آسان مرکب نبض آف RSOP)
1- عضلاتی مخاطی ( خشکی سردی )
مشرف + قصیر
اگر نبض اوپر ہو اور دو انگلی کے پوروں تک ہو تو وہ نبض عضلاتی مخاطی ہوگی
2- عضلاتی قشری ( خشکی گرمی )
مشرف + طویل
اگر نبض اوپر ہو اور دوانگلی کے پوروں سے زائد ہو وہ نبض عضلاتی قشری ہوگی .
3- قشری عضلاتی ( گرمی خشکی)
وسطیٰ طویل مائل بہ مشرف
اگر بض درمیان میں ہو .دو انگلی کے پوروں سے زائد اور سخت مائل بہ مشرف ہو وہ نبض قشری عضلاتی ہوگی .
4- قشری اعصابی ( گرمی تری )
وسطیٰ طویل مائل بہ منخفض
اگر بنض درمیان میں ہو اور دو انگلی کے پوروں سے زائد اور نرم مائل بہ منخفض ہو وو نبض قشری اعصابی ہوگی .
5- اعصابی قشری( تری گرمی ) ( منخفض +طویل )
اگر نبض نیچے کلائی کی ہڈی کے ساتھ ہو اور دو انگلی کے پوروں سے زائد ہو تو وہ نبض اعصابی قشری ہوگی .
6- اعصابی مخاطی (تری سردی )
( منخفض + قصیر )
اگر نیچے ہو اور دو انگلی کے پوروں سے کم ہو اور لمس نرم اور سرد ہو تو وہ نبض اعصابی مخاطی ہوگی .
7- مخاطی اعصابی ( سردی تری )
( وسطیٰ عریض مائل بہ منخفض )
اگر بنض درمیان میں ہو اور دو انگلی کے پوروں سے کم لمس میں سرد و نرم اور مائل بہ منخفض ہو وہ نبض مخاطی اعصابی ہوگی
8- مخاطی عضلاتی ( سردی خشکی )
( وسطیٰ قصیر مائل بہ مشرف )
اگر نبض درمیان میں ہو دو انگلی کے پوروں سے کم ہو لمس میں سرد خشک اور مائل بہ مشرف ہو وہ نبض مخاطی عضلاتی ہوگی .
سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم
Rahat SOPMS
Be the first to know and let us send you an email when Rahat Simple Organo Pathic Medical Science Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Contact The Practice
Send a message to Rahat Simple Organo Pathic Medical Science Pakistan: