YOUNG Nurses Association SWAT

YOUNG Nurses Association SWAT fight for the right of nurses.

07/10/2025

الحمدللہ اے آئی پی ملازمین کی ریگولرائزیشن سے متعلق فائل کا کام کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے اور اسے مزید کارروائی کے لیے متعلقہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ ایک اہم پیش رفت ہے جو اے آئی پی ملازمین کے مستقبل کے استحکام اور حقوق کے تحفظ کی جانب ایک مضبوط قدم ہے۔ اس سلسلے میں ہم ریاض صاحب کے انتہائی مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے اپنی ذاتی مصروفیات کے باوجود اے آئی پی ملازمین کے مفاد میں نہایت خلوص اور محنت کے ساتھ قیمتی وقت دیا۔

ریاض صاحب کی رہنمائی، تعاون اور مخلصانہ کاوشوں کے بغیر یہ پیش رفت ممکن نہ تھی۔ ہم ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائ

ترجمان، اے آئی پی ملازمین

27/09/2025
26/09/2025

پریس ریلیز

اے آئی پی ہیلتھ ایمپلائز (ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈکس) کا احتجاج آج پانچویں روز بھی جاری ہے۔ تمام قیادت نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ جب تک ریگولرائزیشن فائل ہیلتھ سیکرٹریٹ سے آگے نہیں بھیجی جاتی، احتجاج جاری رہے گا

تمام اے آئی پی ایمپلائز سے گزارش ہے کہ مطمئن اور متحد رہیں۔ ہمیں امید ہے کہ پیر کے دن ہمارا مسئلہ حل ہو جائے گا اگر ایسا نہ ہوا تو پیر کے دن آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

منجانب:
آل اے آئی پی ہیلتھ ایمپلائز

25/09/2025
25/09/2025

اے آئی پی نرسز کی ہڑتال اپنے چوتھے روز میں داخل ہو گئی ہے۔ حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں نرسز کے تمام مطالبات کو جائز قرار دیا گیا ہے اور ان پر عملی اقدامات کے لیے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

مذاکرات کے نتیجے میں حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ:
• سروسز ایکسٹنشن کی فائل متعلقہ محکمہ کو بھیج دی گئی ہے۔
• سروسز ایکسٹنشن کے بعد نرسز کی تنخواہیں بھی ریلیز کر دی جائیں گی۔
• سب سے اہم مطالبہ، یعنی ریگولرائزیشن، کے حوالے سے سیکریٹری ہیلتھ نے وعدہ کیا ہے کہ کل تک یہ سمری اسمبلی کو ارسال کر دی جائے گی۔

نرسز نے واضح کیا ہے کہ جب تک اسمبلی کو ریگولرائزیشن کی سمری نہیں بھیجی جاتی، ان کا دھرنا جاری رہے گا

منجا نب: AIP Nurses

24/09/2025
24/09/2025

"السلام علیکم...

آج میں صرف اپنی نہیں، بلکہ ہر ڈاکٹر، ہر نرس، اور ہر پیرامیڈک کی آواز بن کر بات کر رہا ہوں۔ ہم سب نے دن رات خدمت کی، قربانیاں دیں، لیکن پچھلے چھ ماہ سے ہماری تنخواہیں رکی ہوئی ہیں، اور ریگولرائزیشن کا مطالبہ بھی نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
میرے بھائیو اور بہنو—یہ صرف میری جنگ نہیں، یہ ہماری سب کی جنگ ہے۔ ہمیں آپ کے ساتھ، آپ کی آواز اور آپ کے اتحاد کی ضرورت ہے۔
جب ہم سب ایک ساتھ کھڑے ہوں گے تو کوئی بھی ہماری آواز کو دبانے کی ہمت نہیں کر سکے گا۔
اس لئے میری درخواست ہے کہ ہر ڈاکٹر، ہر نرس اور ہر پیرامیڈک ہمارا ساتھ دے، ہماری آواز میں آواز ملائے، اور اس تحریک کا حصہ بنے۔ کیونکہ ہم سب مل کر ہی اپنی کامیابی حاصل کریں گے۔"
"تنخواہیں دو! حق ہمارا دو!"
"ریگولرائزیشن ہمارا حق ہے!"
"ہیلتھ ورکرز کا اتحاد—زندہ باد!"

Address

Swat
13190

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when YOUNG Nurses Association SWAT posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to YOUNG Nurses Association SWAT:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram