06/12/2024
Admission BS Nursing
پنجاب گورنمنٹ نے 44 سرکاری ہسپتالوں میں نرسنگ کے ڈگری پروگرام میں داخلوں کا اعلان کر دیا ھے، داخلے کی آخری تاریخ 23 دسمبر ھے۔
اپلائی کرنے سے پہلے مندرجہ ذیل باتوں کو جاننا ضروری ہے
گورنمنٹ ہسپتال شاہدرہ کے علاؤہ باقی تمام کالجز میں صرف خواتین اپلائی کر سکتی ہیں
امیدواروں کا میٹرک (سائنسی مضامین کے ساتھ) اور ایف ایسی پری میڈیکل میں 50 فیصد نمبرات کے ساتھ پاس ہونا اور پنجاب کا ڈومیسائل رکھنا لازمی ہے
عمر کی حد اب پچیس کی بجائے 35 سال کر دی گئی ہے اور اب امیدوار کا غیر شادی شدہ ہونا بھی شرط نہیں ہے
چار سالہ ڈگری پروگرام کے دوران امید وار کو ماہانہ 31470 سٹائپینڈ دیا جائے گا، جبکہ انٹرن شپ میں سیلری کا معاملہ ابھی تک زیر بحث ہے
اپلائی کرنے کےلیے ویب سائیٹ پہ شناختی کارڈ رجسٹرڈ کر کے سائن کرنا ضروری ہے۔ تاکہ داخلے کی درخواست سمیت 500 کا چالان بھی وہیں سے اپلوڈ ہو سکیں
امید وار کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل ہونا بھی لازمی ہے