13/02/2026
چونیاں
چونیاں کے طلباء کا بڑا معرکہ پنجاب بھر سے رسہ کشی مقابلوں میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گہلن کے بچوں نے پہلے تحصیل لیول پر پھر ضلع سے ڈویژن اور پھر صوبائی لیول پر رسہ کشی مقابلوں میں اول پوزیشن اپنے نام کر کے سکول کی ٹیم نے تاریخ رقم کر دی ہے صوبائی سطح پر کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے طلبہ ٹیم رسہ کشی میں انکی محنت رنگ لے آئی صوبائی مقابلوں میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گہلن پنجاب بھر میں نمبر ون ٹیم بن گئی ہے اس موقع پر پرنسپل عثمان غنی کا کہنا ہے کہ نظم و ضبط، قیادت اور عزم کی جیت گہلن سکول کی رسہ کشی ٹیم کی شاندار کامیابی کی ضامن بنی اور پنجاب کی چیمپئن ٹیم بن کر اپنے سکول اور اساتذہ کا نام روشن کر دیا ہے ہمارے طلباء تعلیم کے ساتھ کھیل میں بھی با کمال نکلے اور یوں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گہلن کی رسہ کشی ٹیم پنجاب کی نمبر ون ٹیم قرار پائی چونیاں کے سپوتوں کی اس شاندار کامیابی پر طلباء اساتذہ اور اہل علاقہ بھی خوشی سے نہال ہو گئے ہیں
چوہدری اختر ضیاء