Hospitals

Hospitals Media

21/03/2026

عید الفطر اور ہسپتال ڈائریکٹر محمد طارق خان برکی
یہ ایک منفرد اور قابلِ ستائش قدم ہے، کیونکہ اس سے پہلے ش*ذ و نادر ہی ایسا دیکھنے میں آیا کہ کسی ہسپتال ڈائریکٹر نے خود وارڈز میں جا کر مریضوں کے جذبات کو محسوس کیا ہو اور ان کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹنے کی عملی مثال قائم کی ہو۔ یہ عمل انسانیت، خدمت اور حقیقی عید کے جذبے کی خوبصورت عکاسی ہے۔

21/03/2026

ہسپتال ڈائریکٹر محمد طارق خان برکی نے عیدالفطر کے موقع پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اس بار عید آپ اپنے گھروں میں نہیں منا رہے، مگر ہسپتال کا پورا عملہ آپ کے ساتھ کھڑا ہے اور آپ کو گھر جیسا ماحول فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کرے گا تاکہ آپ کو تنہائی یا کمی محسوس نہ ہو۔
انہوں نے مریضوں کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی موجود طبی و نان طبی عملے کو ہدایت دی کہ وہ عید کے پرمسرت موقع پر مریضوں کے ساتھ نہایت ہمدردی، محبت اور خلوص کا مظاہرہ کریں اور ان کی خدمت میں کسی قسم کی کمی نہ آنے دیں۔
یہ اقدام نہ صرف انسانیت کی خوبصورت مثال ہے بلکہ اس بات کی عکاسی بھی کرتا ہے کہ عید کی حقیقی خوشی دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے میں ہے۔

20/03/2026
20/03/2026

پشاور کے معروف طبی ادارے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ محمد طارق خان برکی کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا نیا ہسپتال ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری کو ہسپتال کی انتظامی بہتری اور طبی خدمات کے مزید مؤثر نظام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
محمد طارق خان برکی صحت کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ ان کی قیادت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، انتظامی امور اور سروس ڈلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا تدریسی اور علاجی ادارہ ہے جہاں روزانہ ہزاروں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ نئی قیادت کے ساتھ امید کی جا رہی ہے کہ ہسپتال میں اصلاحات اور جدید طبی سہولیات کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

20/03/2026
عید کے موقع پر ‏ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریںآپ کی چند لمحوں کی خوشی سے کسی کا ہنستا بھستا گھر اجڑ سکتا ہے، کسی ماں کی آغو...
20/03/2026

عید کے موقع پر
‏ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں

آپ کی چند لمحوں کی خوشی سے کسی کا ہنستا بھستا گھر اجڑ سکتا ہے، کسی ماں کی آغوش ویران ہوسکتی ہے

زیر نظر فائل تصویر میں بچہ ہوائی گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے، زخمی چھوٹا بچہ بھی آپ کے سامنے ہے اور گولی بھی آپ کے سامنے ہے
اگے بھی شیر کریں تاکہ عوام تک پہنچ جاے شکریہ تمام دوستو کا

20/03/2026

فالج (Stroke) ایک خطرناک مگر قابلِ بچاؤ بیماری ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ فالج کی بڑی وجوہات میں بلند فشارِ خون، ذیابیطس، تمباکو نوشی، کولیسٹرول کی زیادتی، اور غیر متوازن طرزِ زندگی شامل ہیں؟ اگر بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تو اس بیماری کے خطرے کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

✔ متوازن غذا کا استعمال
✔ باقاعدہ ورزش
✔ بلڈ پریشر اور شوگر کو کنٹرول میں رکھنا
✔ تمباکو نوشی سے پرہیز

یہ تمام اقدامات فالج سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

فالج کی وجوہات، علامات اور جدید علاج کے بارے میں مزید اہم معلومات جاننے کے لیے اس ویڈیو کو آخر تک ضرور دیکھیں اور دوسروں تک آگاہی پہنچانے کے لیے شیئر کریں۔

اب نیورالوجی اور انٹروینشنل نیورالوجی کے جدید طریقۂ علاج
Life Care Hospital & Research Center, Phase-5 Hayatabad Peshawar میں دستیاب ہیں۔

👨‍⚕️ ڈاکٹر محمد اویس خان
Interventional Neurologist
(Training: Lady Reading Hospital Peshawar & Lahore General Hospital)

15/03/2026

Stroke is preventable if detected early.
Learn the warning signs and modern treatment options. Watch till the end and share to spread awareness.

10/03/2026
10/03/2026
10/03/2026
10/03/2026

Address

Chittagong Division

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hospitals posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Hospitals:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram