04/12/2025
اسپیشل ایجوکیشن سنٹر گاہکوچ میں 3 دسمبر عالمی یومِ خصوصی افراد کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فیض علی شاہ نے شرکت کی اور تقریب سے خطاب کیا۔
تقریب میں خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو سراہا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ بچے ہمارے معاشرے کا نہایت قیمتی حصہ ہیں جنہیں پیچھے چھوڑنے کے بجائے ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ خصوصی بچوں کے لیے سہولیات، توجہ اور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ وہ معاشرے میں ایک باعزت اور خودمختار مقام حاصل کر سکیں۔
ترجمان: میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ غذر