Teaching Hospital Loralai ٹیچنگ ہسپتال لورالائی

Teaching Hospital Loralai ٹیچنگ ہسپتال لورالائی Informations de contact, plan et itinéraire, formulaire de contact, heures d'ouverture, services, évaluations, photos, vidéos et annonces de Teaching Hospital Loralai ٹیچنگ ہسپتال لورالائی, Democratic Republic of the.

*اطلاع برائے لورالائی عوام ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال لورالائی ڈاکٹر محمد انور مندوخیل کی سربراہی میں معذور افراد کو معذوری سر...
28/10/2025

*اطلاع برائے لورالائی عوام
ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال لورالائی ڈاکٹر محمد انور مندوخیل کی سربراہی میں معذور افراد کو معذوری سرٹیفکیٹ کی فراہمی کیلئے میڈیکل بورڈ / کمیٹی کی میٹنگ 29 اکتوبر 2025 ،ایم ایس کے دفتر میں ہوگی۔
نوٹ, ایم ایس ڈاکٹر محمد انور مندوخیل کی زاتی دلچسپی سے معزوروں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے مخصوص وقت تک یہ میٹنگ مہینے کے بجائے ہر ہفتے ہوگی تاکہ لورالائی کا عوام تکلیف سے بچیں ۔
عوام الناس اپنی درخواستوں کے ساتھ مقررہ تاریخ اور وقت پر معذور شخص کے ساتھ کمیٹی کے روبرو حاضر ہوکر معذوری کا سرٹیفکیٹ بنوالیں اور انتظار کی زحمت سے بچیں۔

لورالائی..  کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے چار روزہ انسدادِ پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے ٹیچنگ ہسپتال لو...
29/08/2025

لورالائی.. کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے چار روزہ انسدادِ پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے ٹیچنگ ہسپتال لورالائی میں بچے کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالحلیم اتمان خیل،ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زین اللہ کاکڑ ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہ زمان حمزازئی ،سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران اور انسدادِ پولیو مہم سے وابستہ اسٹاف بھی موجود تھے۔
افتتاحی تقریب کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک اور اپاہج کر دینے والی بیماری ہے، جس سے بچاؤ صرف پولیو کے دو قطروں سے ممکن ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنی قومی و انسانی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ان کا مستقبل محفوظ رہے اور پاکستان جلد از جلد پولیو فری ملکوں کی فہرست میں شامل ہو۔
کمشینر نے بعد ازاں ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر زین اللہ کاکڑ کی دعوت پر ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیاجن میں ایمرجنسی، سی ٹی اسکین سمیت دیگر وارڈز شامل تھے۔ انہوں نے وہاں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور اسٹاف کو ہدایات دیں کہ صحت کے شعبے میں شفافیت اور خدمت کا معیار ہر حال میں برقرار رکھا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ صحت کا شعبہ کسی بھی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور حکومتِ بلوچستان اس کی بہتری کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات فراہم کرنے پر ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔

آج لورالائی کے علاقے میختر میں پیش آنے والے واقعے کی اطلاع ملتےہی ایم ایس  ڈاکٹر انور خان مندوخیل نے فوری طور پر ہسپتال ...
10/07/2025

آج لورالائی کے علاقے میختر میں پیش آنے والے واقعے کی اطلاع ملتےہی ایم ایس ڈاکٹر انور خان مندوخیل نے فوری طور پر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی اور تمام کنسلٹنٹ سرجنز، پیرا میڈیکس، فارماسسٹ، ایڈمن سٹاف کو ہسپتال پہنچنے کی ہدایت کی
ہسپتال کا تمام عملہ فوری طور پر اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر ہوئے

لورالائ: ڈاکٹر انور مندوخیل ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال لورالائی سے میر عبدالرشید جوگیزئ کی ملاقات ڈاکٹر انور مندوخیل نے ہسپتال...
27/06/2025

لورالائ: ڈاکٹر انور مندوخیل ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال لورالائی سے میر عبدالرشید جوگیزئ کی ملاقات ڈاکٹر انور مندوخیل نے ہسپتال میں اب تک کاموں کے بارے میں بتایا گیا جو لورالائہ عوام کے لیے ایک خوش ائند اقدامات ہے۔
لورالائ ٹچینگ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ
(ایم ایس) ڈاکٹر انور مندوخیل صاحب گزشتہ دن ملاقات ۔
جب سے ڈاکٹر انور مندوخیل کو لورالائ ٹچینگ ہسپتال کا ایم ایس تعینات کیا گیا ہے ہسپتال میں نظم و ضبط اور انتظامی۔امور ڈاکٹرز پیرا میڈیکس کی معاملات میں قابلِ ذکر بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔
شعبہ حادثات میں ڈاکٹرز پیرامیڈیکس سب سے اہم بات بحثیت ایم-ایس ڈاکٹر انور مندوخیل رات 3 بجے تک مریضوں کے ساتھ ان کی دیکھ بھال خود کرتے ہے جو لورالائ کے لیے ایک مسیحا سے کم نہں ہے۔
شعبہ حدثات میں ادویات غریب مریضوں کو ایمرجنسی کے بنیاد پر مل رہے ہے۔
فرسٹ ٹائم او پی ڈی میں ماہر ڈاکٹرز FCPS، مریضوں کی۔چیک آپ کرتے ہے۔
اپریشن تھٹیر میں ماہر سرجن اپریشن کررہے ہے
گانی میں فیمل ڈاکٹرز سرجن اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہے۔
ہسپتال انتظامیہ اور مریضوں کے لواحقین کے مطابق، ڈاکٹر انور مندوخیل ایک نہایت ہمدرد، مخلص اور درد مند دل رکھنے والے انسان ہیں، جو ہر وقت غریب، بے سہارا اور ضرورت مند مریضوں کی دل کھول کر انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔

موجودہ ایم ایس ڈاکٹر انور مندوخیل نے کہا کہ ہسپتال کی بجلی چوبیس گھنٹے ہے،انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے ہسپتال میں جدید مشنری لگاونگا اور کچھ مشین لائے ہے جو اس پسماندہ ضلع لورالائ کے لیے موجودہ ایم۔ایس لورالائ کی قربانی ایک دن ضرور رنگ لے ائ گی۔
ہم لورالائ کے عوام ڈاکٹر انور مندوخیل کے ساتھ ٹیچنگ ہسپتال کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کرینگیں۔
ایم ایس ڈاکٹر انور مندوخیل اس سے قبل مختلف اعلی عہدوں پر رہا ہے ان کی عاجزی، انکساری اور محبت کے ساتھ انسانیت کی خدمت کرتے آئے ہیں۔
ان کی شخصیت میں خلوص اور خدمت کا جو جذبہ تھا، وہ واقعی قابلِ تحسین اور ہمارے معاشرے کے لیے ایک روشن مثال ہے۔

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ ڈاکٹر محمد انور مندوخیل کو صحت و تندرستی عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور ان کے ہاتھوں سے مزید لوگوں کی خدمت لے۔ آمین۔
جاری کردہ: آل علی ژوبی انسانیت ویلفیر

22/06/2025

Well done MS Dr Anwar Madokhail

اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد صاحب رات کے ٹائم سانپ کے کاٹنے سے شعبہ حادثات میں ایک مریض کا چیک اپ کر رہے ہیں Well done...
22/05/2025

اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد صاحب رات کے ٹائم سانپ کے کاٹنے سے شعبہ حادثات میں ایک مریض کا چیک اپ کر رہے ہیں
Well done Team Teaching Hospital Loralai

ٹیچنگ ہسپتال لورالائی میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ آج فرزند حاجی طور افضل خان اتمانخیل نے ٹیچنگ ہسپتال , ل...
09/05/2025

ٹیچنگ ہسپتال لورالائی میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
آج فرزند حاجی طور افضل خان اتمانخیل نے ٹیچنگ ہسپتال , لورالائی میں جاری مرمتی کام جائزہ لیا جن میں ہسپتال کا رنگ و روغن ، وائرنگ اور سیپیج کی روک تھام کا کام جاری ہے افضل خان کی نگرانی میں شعبہ حادثات کو ضروری سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں جس سے عوام کو ضروری علاج اور ایمرجنسی کی صورت میں درپیش مسائل کا کافی حد خاتمہ ہو چکا ہے۔
لورالائی کے عوام افضل خان اتمانخیل،صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور MS انور صاحب صاحب کے تہہ دل سے مشکور ہیں جن کی دن رات کی کوششوں سے ہسپتال کو درپیش مسائل کا حل ممکن ہوا۔

20/04/2025

کام۔وہ جو سیاسی مخالفین بھی داد دئیے بغیر نہیں رہ سکے
پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے ثابق چیئرمین وکیل احمد جان ناصر ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں

Well done Team Teaching Hospital Loralai
20/04/2025

Well done Team Teaching Hospital Loralai

شاباش ایم۔ایس ڈاکٹر انور خان مندوخیل تاریخ میں پہلی بار ٹیچنگ ہسپتال لورالائی میں رات کو 11:30پر ایک مریض کا ایمرجنسی ال...
17/04/2025

شاباش ایم۔ایس ڈاکٹر انور خان مندوخیل تاریخ میں پہلی بار ٹیچنگ ہسپتال لورالائی میں رات کو 11:30پر ایک مریض کا ایمرجنسی الٹراساؤنڈ ہورہا ہے

Well done Team Teaching Hospital Loralai عید کے تین دن میں ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کے ایمرجنسی اور آپریشن تھیٹر میں مختلف ...
02/04/2025

Well done Team Teaching Hospital Loralai
عید کے تین دن میں ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کے ایمرجنسی اور آپریشن تھیٹر میں مختلف واقعات میں زخمیوں کو طبعی امداد دی کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تمام سٹاف ڈاکٹرز سرجنز پیرامیڈیکس سٹاف ایڈمن سٹاف فارماسسٹ ٹراما سٹاف اپنے ڈیوٹی پر موجود تھے

02/04/2025

ٹیچنگ ہسپتال لورالائی میں رات کے وقت ایک مریض کا سی ٹی اسکین ہو رہا ہے 24 گھنٹے ہسپتال کے سی ٹی اسکین یونٹ کے ڈاکٹرز اور ٹیکنیشن موجود ہوتے ہیں


Adresse

Democratic Republic Of The

Téléphone

+92824410436

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Teaching Hospital Loralai ٹیچنگ ہسپتال لورالائی publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Partager

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram