Hospitals

Hospitals Media

25/02/2026

رمضان المبارک جیسے بابرکت اور مقدس مہینے میں ایک ایسا وائس میسج گردش کر رہا ہے جس میں نہ صرف انسانیت کی تذلیل کی گئی بلکہ معزز اداروں، لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور پولیس کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش بھی کی گئی ہے۔ یہ عمل نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
بلا تحقیق الزامات لگانا، جھوٹ پر مبنی کہانیاں گھڑنا اور عوام کے دلوں میں شکوک و شبہات پیدا کرنا کسی بھی مہذب معاشرے کا شیوہ نہیں۔ ایسے منفی ہتھکنڈے اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ پیغام پھیلانے والے کا کردار، قول و فعل اور نیت مشکوک ہے۔
ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسی کسی بھی ویڈیو یا وائس پیغام کو مکمل دیکھنے اور سننے سے پہلے اپنی ذمہ داری کا احساس کریں، اور خاص طور پر بچے اور کمزور دل افراد اس قسم کے مواد سے اجتناب کریں۔
آئیں اس مقدس مہینے میں سچ، صبر اور ذمہ داری کو فروغ دیں اور جھوٹ و بہتان سے خود کو اور اپنے معاشرے کو محفوظ رکھیں۔
شکریہ







24/02/2026
24/02/2026
24/02/2026
24/02/2026
24/02/2026
Transcontinental Pharma (TCP)Hospital Management & Healthcare ServicesJoin our Dedicated Healthcare Team as1. "HR / IT O...
24/02/2026

Transcontinental Pharma (TCP)
Hospital Management & Healthcare Services

Join our Dedicated Healthcare Team as

1. "HR / IT Officer"
Qualification: Master Degree in the relevant Field
Experience: Fresh Graduates are encouraged to apply

2. "HR / IT Internee"
Qualification: Bachelor's Degree in the relevant field

Walk-In Interview
Date: 25/02/2026
Time: 10:00am-02:00pm
Address: House 1, Street 3B, Abshar Colony, Warsak Road Peshawar

Bring your original documents at the time of interview.
Contact: 0302-0111933
Transcontinental Pharma (TCP)

15/02/2026

📢 پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے دور دراز علاقوں کے ہسپتال ایک حقیقت، ایک سوال
آج ہم بات کر رہے ہیں اُن ہسپتالوں کی، جو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت دور دراز علاقوں میں فعال کیے جا رہے ہیں۔
حال ہی میں ہماری گفتگو ایک ایسے مریض سے ہوئی جو اپنے عزیز کو علاج کے لیے کیٹگری بی ہسپتال مامون باجوڑ لے کر آیا۔ وہاں نہ صرف مریض کا کامیاب آپریشن ہوا بلکہ کسی نے یہ نہیں کہا کہ “ریفر ٹو پشاور” یا “ریفر ٹو مردان”۔
ادویات بھی ہسپتال سے بالکل مفت فراہم کی گئیں، اور صرف 10 روپے کی پرچی پر مکمل علاج کیا گیا وہ بھی اپنے ہی علاقے میں، بغیر کسی اضافی سفر اور خرچ کے۔
سوچنے کی بات یہ ہے:
❓ کیا آپ نہیں چاہتے کہ آپ کے علاقے کا ہسپتال مکمل طور پر فعال ہو؟
❓ کیا آپ نہیں چاہتے کہ ادویات، آپریشن اور دیگر سہولیات آپ کو آپ کی دہلیز پر میسر ہوں؟
❓ کیا آپ چاہتے ہیں کہ سنی سنائی یا من گھڑت باتوں پر یقین کر کے اپنے علاقے کی ترقی کو روک دیا جائے؟
یہ جدید دور ہے عوام کو سہولت، شفافیت اور معیار چاہیے۔
فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے کہ آپ حقائق دیکھ کر رائے قائم کرتے ہیں یا افواہوں پر۔
آئیے، سنیں اسی مریض کی زبانی کہ اس نے اپنے علاقے کے ہسپتال میں کیسا تجربہ کیا۔

Heartiest Congratulations to Dr. Salma Zeb! 👏We proudly celebrate your remarkable achievement in attaining the highest r...
13/02/2026

Heartiest Congratulations to Dr. Salma Zeb! 👏
We proudly celebrate your remarkable achievement in attaining the highest record of scholarly activities, clinical audits, and care pathways within the KPK Chapter.
Your unwavering dedication, academic excellence, and visionary leadership continue to set new benchmarks for professional standards and inspire colleagues across the province.
Wishing you continued success as you lead with commitment, integrity, and excellence.




12/02/2026

🏥 عرفان جنرل ہسپتال چارسدہ روڈ پر جدید ایمرجنسی سروس کا افتتاح
چارسدہ روڈ، بالمقابل عید گاہ، عرفان جنرل ہسپتال کی جانب سے فقیر آباد، چارسدہ روڈ اور چارسدہ بس اسٹینڈ سے ملحقہ علاقوں کے عوام کے لیے جدید ایمرجنسی سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔
یہ ایمرجنسی 10 بستروں پر مشتمل ہوگی اور 24 گھنٹے فعال رہے گی، جس سے اب مقامی آبادی کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات اپنے ہی علاقے میں میسر آئیں گی۔ ماضی میں ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو پشاور کے دیگر ہسپتالوں تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، خصوصاً رات کے اوقات میں سواری کی تلاش اور تاخیر کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع کا خطرہ رہتا تھا۔
اب اس جدید ایمرجنسی میں:
🔹 ماہر ڈاکٹرز اور تربیت یافتہ طبی عملہ ہر وقت موجود ہوگا
🔹 جدید ECG مشین دستیاب ہوگی
🔹 مکمل ریسسٹیٹیشن روم (Resuscitation Room)
🔹 مائنر آپریشن تھیٹر
🔹 اور دیگر تمام ضروری طبی سہولیات میسر ہوں گی
اہلِ علاقہ اس احسن اقدام پر عرفان جنرل ہسپتال کی انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ یہ 10 بیڈز پر مشتمل ایمرجنسی یونٹ مقامی آبادی کے لیے بروقت علاج اور قیمتی جانوں کے تحفظ کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوگا۔
اللہ تعالیٰ اس کاوش کو عوام کے لیے باعثِ خیر و برکت بنائے۔ 🤲







Address

Chittagong Division

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hospitals posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Hospitals:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram