Amber Herbal Clinic & Hijama Center

Amber Herbal Clinic & Hijama Center Amber Aesthetic and Hijama Clinic

لونگ کے 11 طبی فوائد سے مردانہ کمزوری کا خاتمہ اور کھانسی سے نجاتتاریخ دانوں کے مطابق جنوب ایشیائی ممالک اور خاص طور پر ...
26/11/2025

لونگ کے 11 طبی فوائد سے مردانہ کمزوری کا خاتمہ اور کھانسی سے نجات
تاریخ دانوں کے مطابق جنوب ایشیائی ممالک اور خاص طور پر چین اور برِصغیر میں لونگ کو دو ہزار سال سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ لونگ کے استعمال سے نہ صرف کھانوں کے ذائقہ کو خوش گوار بنایا جاتا ہے بلکہ اس سے مختلف طبی فوائد بھی حاصل کیے جاتے ہیں۔
لونگ کو ادھ کھلا پھول بھی کہا جاتا ہے جسے ایک سدا بہار درخت سے حاصل کیا جاتا ہے۔ ان ادھ کھلے پھولوں کو سکھا کر استعمال کے لیے محفوظ کر لیا جاتا ہے۔
لونگ میں فائبر، منرلز، اور وٹامنز پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے اہم تصور کیے جاتے ہیں۔ ایک چمچ یا دو گرام لونگ میں چھ کیلوریز، ایک گرام کاربوہائڈریٹس، ایک گرام فائبر، میگنیز، اور وٹامن کے پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ لونگ میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں جو صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔
لونگ کے فوائد
مردانہ کمزوری کا علاج
اینٹی کینسر خصوصیات کا حامل
بانجھ پن کا علاج
جسم میں بیکٹیریا کا خاتمہ
ہاضمے میں بہتری
جگر کی صحت میں بہتری
ہیضہ کا علاج
سوزش کی علامات میں کمی
خشک کھانسی کا علاج
فری ریڈیکلز سے بچاؤ
جِلد کی صحت میں بہتری
لونگ کے فوائد
لونگ کا اگر باقاعدگی کے ساتھ استعمال یقینی بنایا جائے تو آسانی کے ساتھ مندرجہ ذیل طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
مردانہ کمزوری کا علاج
بہت سے لوگوں کو مردانہ کمزوری کی علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے ان کی ازداوجی زندگی متاثر ہوتی ہے۔ ازدواجی زندگی کو متاثر ہونے سے بچانے اور اسے خوش گوار بنانے کے لیے لونگ کو مرادنہ کمزوری کے علاج کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
لونگ کو خاص طور پر ایران اور چین میں جنسی صحت کو بہتر بنانے کے لیے قدیم زمانوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ جدید طبی تحقیقات بھی جنسی صحت میں بہتری لانے کے لیے لونگ کی افادیت کو ثابت کرتی ہیں۔ لونگ میں میگنیز پایا جاتا ہے جو جسم میں جنسی ہارمون کی مقدار بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ لونگ کے استعمال سے سپرم کی صحت میں بھی بہتری آتی ہے اور ٹیسٹوسٹیرون کی سطح میں بھی اضافہ ہوتا ہے جس سے جنسی تعلقات کی خواہش میں اضافہ ہوتا ہے۔
لونگ میں خون کی گردش کو بہتر بنانے والی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جس اعضائے مخصوصہ میں خون کی گردش بہتر آتی ہے جو مردانہ کمزوری کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
اینٹی کینسر خصوصیات کا حامل
کچھ طبی تحقیقات کے مطابق لونگ میں ایسے کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جو کینسر سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ ایک ٹیسٹ ٹیوب تحقیق کے مطابق لونگ کے استعمال سے کینسر کی وجہ بننے سیلز کی افزائش میں کمی آتی ہے۔
تاہم کینسر کے خطرات کو کم کرنے کے لیے لونگ کے عرق یا اس کے تیل کو طبی ماہرین کی ہدایات کے مطابق ہی استعمال کرنا چاہیئے کیوں کہ لونگ کو زیادہ مقدار میں استعمال سے جگر کے بعض مسائل لاحق ہو سکتے ہیں۔
بانجھ پن کا علاج
مردانہ کمزوری کے ساتھ ساتھ لونگ کے استعمال سے عورتوں کے بانجھ پن کا بھی علاج ممکن ہے کیوں کہ لونگ کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے اووریز کی صحت میں بہتری آتی ہے اور خواتین کی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ لونگ کے استعمال سے عورتوں کے اعضائے مخصوصہ کے کچھ مسائل کو بھی ختم کرنے میں مدد ملتی ہے، لونگ کے پانی کو اعضائے مخصوصہ کی حد سے بڑھی ہوئی بو کو ختم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
جسم میں بیکٹیریا کا خاتمہ
لونگ میں اینٹی مائیکروبیل خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جن کی وجہ سے جسم میں موجود بیکٹیریا جیسے جراثیم کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ایک ٹیسٹ ٹیوب تحقیق کے مطابق لونگ کے استعمال سے ای-کولی نامی بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے جو کہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ بنتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ لونگ کے عرق کے استعمال سے منہ میں موجود نقصان دہ بیکٹیریا کا بھی خاتمہ کیا جا سکتا ہے جس سے مسوڑھوں کی بیماریوں کے خطرات میں واضح کمی آتی ہے۔ منہ کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے لونگ سے بنے ہوئے ماؤتھ واش کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم مفید طبی نتائج کے لیے لونگ سے بنے ہوئے ماؤتھ واش کو کم از کم اکیس دنوں تک استعمال کرنا ضروری ہے جس سے منہ میں موجود بیکٹریا کا خاتمہ ہو جائے گا۔
ہاضمے میں بہتری
بعض وجوہات کی وجہ سے انسان کھانے کو بہتر طریقے سے ہضم نہیں جس سے جسم کو توانائی فراہم نہیں ہوتی اور کمزوری اور تھکاوٹ جیسے طبی مسائل لاحق ہو جاتے ہیں۔
لونگ کو کھانے میں یا اس کا قہوہ استعمال سے جسم میں ایسے انزائمز متحرک ہوتے ہیں جو ہاضمے کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ لونگ کے استعمال سے بدہضمی، پیٹ کا پھول جانا، متلی، اور ان جیسی معدے کی دوسری علامات سے چھٹکارا پانے میں مدد ملتی ہے۔
جگر کی صحت میں بہتری
طبی ماہرین کے مطابق لونگ میں ایسا بے رنگ اور خوشبو دار مرکب پایا جاتا ہے جو جگر کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ لونگ میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس جسم کو آکسی ڈیٹو دباؤ سے بچاتے ہیں اور اگر جسم کو پہلے سے آکسی ڈیٹو دباؤ کا سامنا ہو تو اس میں کمی لاتے ہیں جس سے جگر کے مسائل سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے اور جگر کی صحت میں بھی بہتری آتی ہے۔
ہیضہ کا علاج
ہیضہ کی علامات کچھ گھنٹوں کے لیے لاحق ہوتی ہیں، تاہم کچھ افراد میں ان علامات کا درانیہ بڑھ سکتا ہے۔ ہیضہ کی وجہ سے متلی، قے، پیٹ درد، اور اسہال وغیرہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، یہ علامات شدت بھی اختیار کر سکتی ہیں جس سے جسم میں پانی کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔
ہیضہ کی علامات سے نجات حاصل کرنے کے لیے چار گرام لونگ لے کر تین ملی لیٹر پانی میں اس وقت ابالیں جب تک پانی آدھا لیٹر نہ رہ جائے۔ اس پانی کو استعمال کرنے سے ہیضہ کی علامات کی شدت کم ہونا شروع ہو جائے گی۔
سوزش کی علامات میں کمی
لونگ میں سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جس سے سوزش اور سوزش کی وجہ سے لاحق ہونے والے درد کی علامات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
لونگ کے تیل یا اس کے عرق کو استعمال کرنے سے جوڑوں کے درد اور سوزش میں واضح کمی لائی جا سکتی ہے۔ ان علامات کو مؤثر طریقے سے ختم کرنے کے لیے لونگ یا اس کے تیل کو طبی معالج کی ہدایات کے مطابق استعمال کیا جا سکتا ہے۔
خشک کھانسی کا علاج
موسم میں تبدیلی اور بیکٹیریا کے جسم پر حملہ آور ہونے کی وجہ سے بعض اوقات خشک کھانسی اور گلے کی خراش کا سامنا کرنا ہڑتا ہے۔ چوں کہ لونگ میں اینٹی مائیکروبیل خصوصیات پائی جاتی ہیں جن کی وجہ سے لونگ ادویات کے طور پر کام کرتے ہوئے گلے کی خراش کی شدت میں کمی لاتا ہے اور سانس کی نالی کو صاف کرتے ہوئے سانس لینے کے عمل کو بھی بہتر بناتا ہے۔
اس کے علاوہ لونگ کے استعمال سے علاوہ خشک کھانسی کی وجہ بننے والے فاسد مادوں کے اخراج میں بھی مدد ملتی ہے اور قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
فری ریڈیکلز سے بچاؤ
فری ریڈیکلز کی وجہ سے جسم کو نقصان پہنچتا ہے اور قوت مدافعت میں بھی کمی آتی ہے جس سے کئی بیماریوں کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
لونگ میں پائے جانے والے اینٹی آکیسڈنٹس جسم کو فری ریڈیکلز کے نقصان سے بچاتے ہیں اور کئی بیماریوں کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ فری ریڈیکلز کی وجہ سے جسم کو کم نقصان پہنچنے کی وجہ سے دل کی صحت میں بہتری آتی ہے اور شوگر کا لیول بھی متوازن رہتا ہے۔ اس کے علاوہ جسمانی اعضاء بھی بہتر طریقے سے اپنے افعال انجام دیتے ہیں۔
جِلد کی صحت میں بہتری
ماہرین غذائیت کے مطابق لونگ کے استعمال سے جِلد کی صحت میں بھی بہتری لائی جا سکتی ہے، کیوں کہ اس میں موجود سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات کی جِلد سوزش کا شکار نہیں ہوتی اور ایکنی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ لونگ کے استعمال سے جِلد کو بیکٹیریا کی وجہ سے نقصان بھی نہیں پہنچتا۔
ہے۔

Dr. M. H. Ansari
7007606461
9044922688

سر میں خشکی بہت عام ہوتی جارہی ہے جس کا نتیجہ تکلیف دہ خارش کی شکل میں نکلتا ہے اور یہ مسئلہ صرف خواتین تک محدود نہٰں بل...
25/11/2025

سر میں خشکی بہت عام ہوتی جارہی ہے جس کا نتیجہ تکلیف دہ خارش کی شکل میں نکلتا ہے اور یہ مسئلہ صرف خواتین تک محدود نہٰں بلکہ مرد حضرات کو بھی اس کا سامنا ہوتا ہے اور اس سے بچنے کے لیے نت نئے شیمپوز کا استعمال کرتے ہیں۔

عام طور پر اس کی وجہ بالوں کی صفائی کا زیادہ خیال نہ رکھنا یا جلدی مسائل ہوتے ہیں تاہم گھر سے باہر لوگوں کی موجودگی میں یہ خارش شرمندگی کا باعث بھی بن سکتی ہے خاص طور پر خشکی اور جوئیں باہر نکلنا تو شرم سے پانی پانی بھی کرسکتا ہے۔

اس تکلیف سے نجات کے چند سادہ مگر دلچسپ ٹوٹکے بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں جو پیش خدمت ہیں۔

اسپرین
اسپرین ایسے اجزاء(سیلی کائی لیک ایسڈ) سے بھرپور دوا ہے جو بیشتر خشکی سے نجات دلانے والے شیمپوز کا حصہ ہوتے ہیں۔ اسپرین کی 2 گولیوں کو پیس کر سفوف کی شکل دیں اور سر پر لگانے کے لیے جتنا شیمپو لیتے ہیں اس میں شامل کرلیں، اس مکسچر کو اپنے بالوں پر ایک سے دو منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر اچھی طرح دھولیں، اس کے بعد پھر سادہ شیمپو سے سر کو دھوئیں آپ اس کا اثر دیکھ حیران رہ جائیں گے۔

کھانے کا سوڈا
آپ کا باورچی خانہ اپنے اندر سر کی خارش اور خشکی ختم کرنے کی کنجی چھپائے ہوئے ہوتا ہے۔ بس اپنے بالوں کو گیلا کریں اور پھر اس میں مٹھی بھر کر کھانے کا سوڈا زور سے رگڑیں، شیمپو کو چھوڑ کر بالوں کو دھولیں۔ یہ سوڈا خشکی کا باعث بننے والے عناصر کو متحرک ہونے سے روکتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ سوڈے سے دھونے کے بعد پہلے آپ کے بال خشک محسوس ہو مگر کچھ ہفتوں بعد آپ کے بال قدرتی تیل پیدا کرنے لگیں گے جس سے وہ نرم اور خشکی سے پاک ہوجائیں گے۔

سیب کے عرق کا سرکہ
بالوں کے ماہرین کا دعویٰ ہے کہ سیب کے عراق کا سرکہ سر کی خشکی کا بہترین حل ہے کیونکہ اس میں پائی جانے والی تیزابیت سر میں ایسی تبدیلیاں لاتی ہیں کہ وہاں خشکی کے پیدا ہونا مشکل ہوجاتا ہے۔ ایک چوتھائی کپ اس سرکے کو چوتھائی کپ پانی سے بھری اسپرے بوتل میں شامل کریں اور اپنے سر پر چھڑکاﺅں کریں۔ اپنے سر پر تولیہ لپیٹ لیں اور پندرہ منٹ سے ایک گھنٹے تک آرام سے بیٹھ جائیں جس کے بعد سر کو معمول کے مطابق دھولیں۔ یہ عمل ہفتہ بھر میں دو بار کرنا خشکی کو ہمیشہ کے لیے بھگا دے گا۔

ماﺅتھ واش
بہت زیادہ خشکی کا علاج چاہتے ہو تو پہلے اپنے بالوں کو معمول کے شیمپو سے دھوئیں اور پھر انہیں ماﺅتھ واش سے دھولیں جس کے بعد ہیئر کنڈیشنر کا بھی استعمال کریں۔ ماﺅتھ واشنر میں پھپھوندی کو دور بھگانے والی خوبی خشکی کی روک تھام کرتی ہے۔

ناریل کا تیل
ناریل کا تیل خشکی کا آزمودہ اور موثر علاج ثابت ہوتا ہے جبکہ اس کی مہک بھی مزاج پر ناگوار بھی گزرتی۔ نہانے سے پہلے تین سے پانچ چائے کے چمچ ناریل کے تیل سے سر کی مالش کریں اور ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد سر کو شیمپو سے دھولیں، اس کے علاوہ آپ ایسا شیمپو استعمال کرکے بھی اس کی افادیت کو دوگنا بڑھا سکتے ہیں جس میں ناریل کے تیل کا استعمال بھی ہوتا ہو۔

لیموں
خشکی سے نجات پانے کے لیے دو چائے کے چمچ لیموں کے عرق یا جوس کی مالش اپنے سر پر کریں اور پانی سے دھولیں۔ اس کے بعد ایک چائے کا چمچ لیموں کا جوس ایک کپ پانی میں ملائیں اور اپنے سر کو اس سے بھگولیں۔ اس طریقہ کار کو روزانہ اس وقت استعمال کریں جب تک خشکی کا خاتمہ نہ ہوجائے۔ لیموں میں موجود تیزابیت آپ کے سر پر ہائیڈروجن کی سطح کو متوازن رکھتی ہے جس کے نتیجے میں خشکی کو دور بھاگنا پڑتا ہے۔

نمک
شیمپو سے پہلے عام نمک کو سر پر رگڑنا یا مالش خشکی کا خاتمہ کرنے میں زبردست کردار ادا کرسکتا ہے۔ نمک دانی کو لیں اور کچھ مقدار میں نمک اپنے سر پر چھڑکیں اور پھر اسے بالوں میں پھیلالیں جس کے بعد کچھ دیر مالش کریں۔ کچھ دیر بعد سر کو شیمپو سے دھو کر حیرت انگیز اثر محسوس کریں۔

ایلوویرا
اپنی خارش کو دور بھگانے کے لیے شیمپو سے پہلے ایلو ویرا کے تیل یا جیل کی مالش کریں۔ آلو ویرا میں ٹھنڈک کا عنصر خارش سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

لہسن
لہسن کی پھپھوندی کی روک تھام کی خاصیت اس خشکی کا باعث بننے والے بیکٹریا کے خاتمے کے لیے بھی بہترین ثابت کرتی ہے۔ لہسن کو پیس کر اپنے سر پر مل لیں، اس کی بو سے بچنے کے لیے اس پیسے ہوئے لہسن میں شہد بھی شامل کرلیں اور پھر سر کی مالش کریں جس کے بعد سر کو معمول کے مطابق دھولیں۔

زیتون کا تیل
رات کو زیتون کے تیل کی مالش کرکے سو جانا خشکی کا صدیوں پرانا ٹوٹکا ہے، زیتون کے تیل کے دس قطروں کو سر پر ٹپکا کر اس کی مالش کریں اور سر کو کسی ٹوپی یا تولیے میں چھپا کر سوجائیں۔ صبح اٹھ کر سر کو دھولیں کچھ دنوں میں خشکی آپ سے دور بھاگ جائے گی، تاہم فوری اثر چاہتے ہیں تو ایسے شیمپو کو ترجیح دیں جس میں زیتون کے تیل بھی شامل ہو۔
بسم اللہ دواخانہ پیج فالو کریں لائک کریں جس میں احادیث مبارکہ اقوال زریں مجرب وظائف اور دیسی نسخہ جات گھریلو ٹوٹکے اور مفید مشورے دیے جاتے ہیں

🌳 ببول یعنی کیکر – قدرت کا خزانہ 🌳ببول یعنی کیکر جسے ہم عام لکڑی سمجھ کے آگ جلانے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور اسے کوئی خ...
24/11/2025

🌳 ببول یعنی کیکر
– قدرت کا خزانہ 🌳

ببول یعنی کیکر جسے ہم عام لکڑی سمجھ کے آگ جلانے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور اسے کوئی خاص توجہ نہیں دی جاتی اس کے طبی فوائد پر غور کیا جائے تو قدرت نے اس میں بے شمار طبی فوائد رکھے ہیں جو انسان کو مختلف بیماریوں میں شفا کا ذریعہ ثابت ہوتے ھیں۔
کیکر کا درخت اتنا فائدہ مند ہے کہ اس کے
پتے، پھول، پھلیاں، چھال، لکڑی، جڑ ہر چیز دوا کے طور پر استعمال ہوتی ہے جس سے دوائیاں تیار کی جاتی ہیں حتی کہ اس سے نکلنے والی گوند بھی دوائیوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ اس کا مزاج سرد اور خشک ہے۔
کیکر ایک بہت مفید اور نفع بخش چیز ہے، کیکر کے فوائد تو بے شمار ہیں لیکن یہاں ایسے چھوٹے چھوٹے نسخہ جات لکھے جا رہے ہیں جنہیں ہر بندہ آسانی سے تیار کر کے فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔
نوجوانی کی عمر میں اکثر پیدا ہونیوالا صحت کے مسائل کے لیے اس مرکبات بہت سود مند پائے گئے ھیں

منہ کے چھالوں کے لیے

کیکر کی چھال دو تولہ کو ایک پاؤ پانی میں بھگو کر جوش دیں پھر چھان کر کلیاں کرائیں، منہ کے چھالے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
کیکر کی چھال چھ ماشہ، آم کی چھال چھ ماشہ ان دونوں کو ایک کلو پانی میں ابال لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر اس کی کلیاں کرنے سے منہ کے چھالے دور ہو جاتے ہیں۔
چھوٹے بچوں کے چھالوں کے لیے کیکر کے پھول چھ ماشہ سفوف کر کے نو ماشہ شہد میں ملا لیں اور چھالوں پر لگائیں، بہت اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔

---

زہریلے زخم

جو لمبے عرصے تک چلتے ہیں ان کے لیے کیکر کی چھال سکھا کر باریک سفوف کر لیں۔ گندے زہریلے زخموں پر چھڑکنے سے زخم بھر جاتے ہیں۔

---

ماسخورہ یا پائیوریا (مسوڑھوں کی بیماری)

کیکر کی چھال دو تولہ ایک پاؤ بھر پانی میں چھ گھنٹے بھگو کے رکھیں پھر آگ پر جوش دے کر پانی چھان لیں اور دو ماشہ پھٹکڑی سفید ملا کر کلیاں کریں۔ دن میں دو بار کافی ہے۔ مسوڑھوں سے پیپ آنا یعنی پائیوریا اور دانتوں کا ہلنا سب عوارضات دور ہو جاتے ہیں۔

---

دل کی دھڑکن

کیکر کے پھولوں کی ڈوڈیاں چھ ماشہ سے ایک تولہ پانی میں گھوٹ کر مصری ملا کر پینے سے خفقان قلب یعنی دل کی دھڑکن جو محسوس کی ھو جاتی ہے اس میں شکایت دور ہو جاتی ہے۔

---

ہچکی

جب ہچکی مختلف دوائیوں سے نہ رکے تو ببول یعنی کیکر کے کانٹے ایک تولہ پانی پانچ تولہ میں جوش دیں۔ چھان کر شہد ملا کر پلانے سے ہچکی رک جاتی ہے۔

---

یرقان

کیکر کی پھلیاں نو (10) گرام پانی 25 ملی لیٹر میں رات کو بھگو رکھیں۔ صبح اس کا نتھار قدرے مصری ملا کر پییں اس سے یرقان کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔

---

پیشاب کی نالی کی سوجن

کیکر کے پتے چھ ماشہ پانی 150 ملی لیٹر میں بھگو کر اس کا نتھار پی لیں۔ پیشاب کی نالی کی سوجن اور سوزش میں مفید ہے۔

---

جریان

کیکر کی کچی پھلیاں خشک کر لیں جن میں ابھی تک بیج نہ بنا ہو۔ سفوف کر کے اس کے برابر چینی ملا لیں۔ چھ ماشہ کی خوراک صبح شام دودھ کے ساتھ سات دن میں فائدہ ہو گا انشاءاللہ۔

---

سیلان الرحم (لیکوریا)

کیکر کی پھلیاں ایک تولہ کو ایک پاؤ پانی میں بھگو دیں پھر ابال کر چھان لیں اور دو ماشہ پھٹکری سفید ملا کر لوٹے میں استعمال کریں۔ سیلان کے لیے مفید ہے۔

---

دانتوں کی منجن

کیکر کا چھلکا دو تولہ، کتھا، سپاری، سنگجرات ہر ایک پانچ پانچ گرام لے لیں، مرچ سیاہ، سونٹھ ہر ایک ایک ایک گرام، مصطگی رومی پانچ گرام، ناگر موتھا تین گرام۔ سب کو کوٹ کر کپڑ چھان کر محفوظ کریں۔ روزانہ دانتوں پر ملیں اور تھوڑی دیر بعد کلی کریں۔ دانت درد کے لیے نہایت مفید ہے۔

---

کان کے درد کے لیے

کیکر کے پھول دو تولہ، تیل سرسوں دس تولہ کو گرم کر لیں۔ گرم ہونے پر اس میں کیکر کے پھول ڈالیں۔ جب پھول جل جائیں تو اتار کر چھان لیں۔ یہ تیل ایک دو بوند نیم گرم کان میں ڈالنے سے کان کا درد اور پیپ بند ہو جاتی ہے۔

---

موسم سرما کی خوراک

گھروں میں تیار کی جانے والی خوراک میں اگر کیکر کی کچی پھلیوں کا شیرہ نکال کر اس میں ماش کے سالم دانے اس قدر ڈالیں کہ شیرہ دانوں سے دو انگل اوپر رہے۔ جب شیرہ خشک ہو جائے تو ماش کے دانوں کو ہاتھوں سے مل کر چھلکا دور کریں اور اچھی طرح پیس کر گھی میں بھون لیں۔ اس کے بعد اس میں بقدر ضرورت مغز بادام، مغز پستہ اور چینی ملا لیں اور سفوف بنا لیں۔ دو تولہ سے چار تولہ ہمراہ دودھ شادی سے پہلے اور شادی کے بعد کی کمزوری میں مفید ہے۔

---

ٹوتھ پاؤڈر

کیکر کا کوئلہ اور پھٹکڑی سفید دونوں 10 گرام باریک پیس کر منجن بنائیں۔ روزانہ دانتوں پر ملیں اور کچھ دیر رہنے کے بعد کلی کر لیں۔ بہت مفید ہے۔

---

نوجوانوں کے علاج کے لیے

گوند ڈھاک، گوند کیکر، پھلی کیکر، موصلی سفید، موسلی سیاح، موصلی سیمبل، تال مکھانا، اندر جو شیریں اور بہمن سفید ہر ایک ایک تولہ۔ ان سب کو کوٹ چھان کر ہم وزن مصری ملا کر سفوف بنائیں اور بقدر پانچ گرام ہمراہ نیم گرم دودھ استعمال کریں۔

ببول سے کافی کشتہ جات بھی تیار کیے جاتے ہیں جن میں چاندی کا کشتہ، فولاد کا کشتہ، قلعی کا کشتہ عام طور پر تیار ہوتے ہیں لیکن یہ کوئی ماہر دوا ساز تیار کر سکتا ہے۔
Dr. M. H. Ansari
7007606461
9044922688

جڑی بوٹیوں کے ڈرامائی اور حیران کن کمالاتقدرت کی دنیا میں جڑی بوٹیاں ایک الگ ہی جہان رکھتی ہیں۔ ان کا ہر پتا، ہر خوشبو، ...
22/11/2025

جڑی بوٹیوں کے ڈرامائی اور حیران کن کمالات
قدرت کی دنیا میں جڑی بوٹیاں ایک الگ ہی جہان رکھتی ہیں۔ ان کا ہر پتا، ہر خوشبو، ہر جزو ایک داستانِ حکمت لیے ہوئے ہے۔ اطباء کبھی حیران نہیں ہوتے، مگر عام انسان جب ان کے کمالات کو دیکھتا ہے تو یقین سے پہلے حیرت اس کے دل میں اترتی ہے۔ آج بھی دنیا کی سب سے بڑی دوائیں انہی پودوں کے سادہ اجزاء سے تیار ہوتی ہیں۔ یہاں پچاس ایسی جڑی بوٹیوں کا ذکر کیا جا رہا ہے جن کے کام انسان کو دنگ کر دیتے ہیں۔

۔ اسگندھ ـ کمزور اعصاب کو چند دنوں میں مضبوط کرنے اور نیند کی گہری کیفیت پیدا کرنے میں اس کا کردار بے مثل ہے۔
۔ تخم ملنگا ـ پانی میں پھول کر جسم کی گرمی ایسے کھینچ لیتا ہے جیسے آگ پر پانی ڈال دیا جائے۔
۔ تخم ریحان ـ پیٹ کے زہریلے مادوں کو جکڑ کر چند گھنٹوں میں سکون پہنچاتا ہے۔
۔ ہلدی ـ خراب خون کو صاف کرنے میں ایسی تاثیر کہ زخم بھی حیرت انگیز طور پر تیزی سے بھرنے لگتے ہیں۔
۔ ادرک ـ سردی کے پھیپھڑوں میں اٹکے بلغم کو ایک گھونٹ کے بعد کھولنے کی قوت رکھتی ہے۔
۔ لہسن ـ جسم کے اندر چھپی ہوئی چکنائی کو تحلیل کرنے میں صدیوں سے آزمودہ ہے۔
۔ کلونجی ـ قوت مدافعت کو ایسے جگاتی ہے کہ بار بار آنے والی بیماریاں یکدم پیچھے ہٹ جاتی ہیں۔
۔ زیتون کے پتے ـ وائرسز کے مقابلے میں اندرونی ڈھال کا کام کرتے ہیں۔
۔ دارچینی ـ خون میں شکر کے تیز اُتار چڑھاؤ کو نرمی سے سنبھال لیتی ہے۔
۔ سونف ـ معدے کے بھاری پن کو لمحوں میں ہلکا کر دیتی ہے۔
۔ الائچی ـ دل کی گھبراہٹ اور متلی کو ایسے روکتی ہے جیسے ہوا کا رخ بدل جائے۔
۔ لونگ ـ دانت کے شدید درد کو چند منٹ میں چپ کرا دینے والی تاثیر رکھتی ہے۔
۔ تلسی ـ سانس کے راستے صاف کر کے سانس لینے میں فوری آسانی پیدا کرتی ہے۔
۔ گلو(گلوئے بیل) ـ جسم کے اندر چھپے بخار کو جڑ سے الگ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
۔ برگ نیم ـ جلد کی خارش اور زہریلے دانوں کو چند دن میں خشک کر دیتا ہے۔
۔ تخم کاسنی ـ جگر کے گرم بخارات کو اتارتا ہے اور بھاری پن لمحوں میں ختم کر دیتا ہے۔
۔ عناب ـ خون کی حدت کو اس قدر ٹھنڈا کرتا ہے کہ بے چینی فوراً کم ہو جاتی ہے۔
۔ بہی دانہ ـ گلے کی جلن اور کھانسی کو نرم کرتا ہے، آواز صاف ہو جاتی ہے۔۔ تخم گاؤزبان ـ دل کا بوجھ، گھبراہٹ اور ذہنی پریشانی کو مثلِ نسیم ٹھنڈا کرتا ہے۔
۔ اسپغول ـ آنتوں کی طاقت کو اس طرح بحال کرتا ہے جیسے مٹی میں نمی واپس آجائے۔
۔ سونٹھ ـ پرانی سردی کو پگھلا کر جسم میں حرارت پیدا ک دیتی ہے۔
۔ اجوائن ـ بدہضمی کی شدت خواہ کتنی ہو، چند منٹ میں سکون دے دیتی ہے۔
۔ آک کا دودھ ـ پرانے زخموں اور جسمانی ورم میں حیرت انگیز فائدہ رکھتا ہے۔
۔ حنظل ـ شوگر، معدہ اور قبض میں اس کی کڑواہٹ اپنی مثال آپ ہے۔
۔ گوند کتیرا ـ جسم کی حرارت اور گرمی کو سرد چشمے کی طرح نیچے لاتا ہے۔
۔ تخم حیات جسمانی طاقت میں اضافہ اور قوتِ مردانہ کو سہارا دیتا ہے۔ کالی مرچ ـ زہریلے جراثیم کو معدے میں پنپنے نہیں دیتا ۔
ـ جوڑوں کے درد اور اعصابی کھچاؤ میں تیز کام کرتی ہے۔
۔ گلاب کے پھول ـ دل کے بوجھ اور ذہنی گرمی کو ٹھنڈا کرتے ہیں۔
۔ برگ گھیکوار (ایلویرا) ـ معدے کی جلن اور قبض دونوں پر بیک وقت کام کرتا ہے۔
۔ تخم کٹھل ـ موٹاپا کم کرنے میں حیرت انگیز کردار رکھتا ہے۔
۔ انجیر ـ قبض کے پرانے مریض چند دن میں فرق محسوس کرتے ہیں۔
۔ گل بابونہ (بابونہ) ـ دماغی تناؤ کو لمحوں میں کم کر دیتا ہے۔
۔ افسنتین ـ معدے کے کیڑے اور الرجی دونوں کو حیرت انگیز طور پر ختم کرتا ہے۔
۔ ریحان نیاز بو ـ پھیپھڑوں کی کمزوری اور سانس کی تنگی پر فوری اثر۔
۔ تخم خربوزہ ـ گردوں کی گرمی کم کرتا ہے اور پیشاب کھولتا ہے۔
۔ تخم تربوز ـ دل کی دھڑکن کو معتدل کرتا ہے۔
۔ بہمن سفید ـ دماغ کو مضبوط اور یادداشت کو پختہ بناتا ہے۔
۔ بہمن سرخ ـ خون بنانے میں بے مثال۔
۔ تخم پودینہ ـ پیٹ کے کیڑوں کے خلاف نہایت تیز اثر رکھتا ہے۔
۔ رتن جوت ـ جلدی زخموں میں حیرت انگیز شفا۔
۔ رائی ـ خون کی روانی بہتر کرتا ہے۔
۔ املہ ـ بالوں کے جڑوں کو مضبوط کرتا ہے اور اندرونی حرارت بھی کم کرتا ہے۔
۔ ہریڑ ـ نظامِ ہاضمہ کے لیے قدیم مگر بے مثال تحفہ۔
۔ بلیلہ ـ کھانسی اور گلے کے کچے پن میں مفید۔
۔ اسطوخودوس ـ ذہنی تناؤ اور بے خوابی کے خلاف نرم مگر طاقتور دوا۔
۔ پپیتے کے پتے ـ خون کی طاقت بڑھانے میں حیرت انگیز کردار رکھتے ہیں۔
۔ تخم گاجر ـ مردانہ و زنانہ کمزوری دونوں میں فائدہ مند۔
۔ سہاگہ ـ معدے کے تیزاب کو فوراً متوازن کرتا ہے۔
۔ چیا سیڈز ـ جسم کو دیرپا توانائی فراہم کرتے ہیں اور شوگر کنٹرول میں مدد دیتے ہیں۔
۔ مکو (کاکنج) ـ جگر اور تلی کی سوجن کم کرنے میں حیرت انگیز طور پر مؤثر ہے
اللہ پاک نے ہر چیز بامقصد پیدا فرمائی ہے
حتیٰ کہ انسان بھی با مقصد ہے پھر قدرتی جڑی بوٹیوں سے دوری کیوں
نوٹ تمام جڑی بوٹیاں صرف ایک مستند معالج کے مشورے سے استعمال کریں
ایک معالج ہی بتا سکتا ہے کہ اس وقت آپ کے جسم کو کس چیز کی ضرورت ہے
Dr. M. H. Ansari
7007606461
9044922688

کچا انڈا دودھ میں ملا کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے اس کے وہ فوائد جو جان کر آپ بھی یہ کڑوا گھونٹ پینے پر بھی مجبور ہو ...
15/11/2025

کچا انڈا دودھ میں ملا کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے اس کے وہ فوائد جو جان کر آپ بھی یہ کڑوا گھونٹ پینے پر بھی مجبور ہو جائیں گے

انڈے اور دودھ کی غذائیت کے حوالے سے تو ہم سب ہی معلومات رکھتے ہیں مگر کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کچے انڈے کو دودھ میں ملا کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟
آج ہم آپ کو بتائیں گے کچے انڈے کو دودھ میں ملا کر پینے کے چند ایسے فوائد جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے، یوں تو یہ پینا تھوڑا مشکل ہوتا ہے لیکن اس کے حیرت انگیز فوائد آپ کو ایسا کرنے پر مجبور کر دیں گے۔

• کچے انڈے کو دودھ میں ملا کر پینے کے فوائد
ہم اکثر انڈہ کھاتے ہیں مگر مختلف طریقوں سے پکا کر یعنی فرائی کرکے ابال کر یا آملیٹ وغیرہ بنا کر کھاتے ہیں، مگر انڈے کو پکانے سے اس کےا ندر موجود غذائیت پروٹین، زنک، وٹامن ڈی وغیرہ کم ہوجاتی ہے، اس لئے انڈوں کو پکا کر کھانے کے بجائے اگر کچا ہی کھایا جائے تو یہ بہت ہی زبردست فوائد دیتا ہے۔
آپ دودھ میں کچا انڈا ملا کر کچھ دن استعمال کریں گے تو چند ہی دن میں آپ کو فائدہ نظر آنا شروع ہو جائےگا۔

• سردیوں میں کچا انڈا اور دودھ
اگر سردی کے موسم میں کچا انڈا اور دودھ استعمال کیا جائے تو اس کے بےشمار فوائد حاصل ہوں گے، اس سے ہم مختلف جسمانی الرجی سے بچ سکتے ہیں اس کے علاوہ گلے کی خرابی، نزلہ و زکام اور جلد کی مختلف بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

• کچے انڈے کی غذائیت
کچے انڈے میں وٹامن بی 12 اور پروٹین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ کچے انڈے میں وٹامن اے، ڈی ، ای اور کے بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ ہماری مجموعی صحت کے لئے بےحد مفید ہیں۔

• دماغی صحت کے لئے مفید
جہاں کچا انڈا پروٹین اور دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے وہیں اس میں ہیبو فلائیون بھی ہوتا ہے اس کے استعمال سے ذہن تیز ہوتا ہے دماغی کمزوری بھی دور ہوتی ہے اور یاداشت بھی تیز ہوجاتی ہے ساتھ ہی ذہن جلدی نہیں تھکتا ہے۔

• کینسر سے بچاؤ میں مفید
کچا انڈا دودھ میں ملا کر پینے سے جب سارے وٹامنز ہمیں روزانہ حاصل ہوتے ہیں تو باقی کئی بیماریوں کے علاوہ ہم کینسر سے بھی بچ سکتے ہیں کچے دودھ اور انڈے کے استعال سے کینسر ہونے کا خطرہ بہت ہی کم ہوجاتا ہے۔

• ہڈیوں اور پٹھوں کے لئے مفید۔
ہڈیوں اور پٹھوں کے لئے انڈا اور دودھ دونوں ہی بےحد مفید ہیں، کمزور ہڈٰیوں اور کمزور پٹھوں والے لوگ اگر روزانہ ایک عدد کچا انڈا دودھ میں پھینٹ کر پی لیں تو اس سے ہڈیوں کی کمزوری دور ہوگی اور پٹھے مضبوط ہوں گے۔ ایک کچے انڈے میں تقریباً چھ گرام تک پروٹین موجود ہوتا ہے، جو کہ ہمارے جسم کے مرمت کے لیے بہت ضروری ہے، یہ دودھ کے غذائی اجزاء کے ساتھ مل کر پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے اس کے علاوہ کچے انڈے میں فاسفورس اور کیلشیم بھی ہوتا ہے ہمارے جسم کے سیلز کو ان کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

• بالوں اور جلد کے لیے مفید۔
بالوں، جلد اور ناخنوں کے لیے انڈے کی زردی میں نیچرل بائیوٹین ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے بال مضبوط اور چمکدار، جلد نرم و ملائم اور ناخن مضبوط ہو جاتے ہیں۔

Dr. M. H. Ansari
7007606461
9044922688

14/11/2025

ارنڈ ہرنولی روغن ارنڈ
کسٹرآئل کے ذریعے 10دنوں میں گنجے افراد بھی گھنے بال اُگائیں ،
نسخہ اور طریقہ استعمال جان لیں

کسٹرآئل یعنی کہ ارنڈی کے تیل کا استعمال صدیوں سے متعدد فوائد حاصل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ جبکہ اس کا استعمال صحت سمیت خوبصورتی میں اضافے خصوصاً بالوں کی افزائش کے لیے نہایت موزوں ثابت ہوتا ہے۔ ارنڈی کے تیل کی بنیادی خاصیت یہ ہے کہ یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی انفلامینٹری خصوصیات کا حامل ہے، کسٹرائل کا استعمال مختلف کاسمیٹکس، صابن، مساج آئل اور ادویات میں بھی کیا جاتا ہے۔

ارنڈی کا تیل انسان کے مدافعتی نظام کومضبوط بناتا اورانسانی جسم میں موجود جال نما لیمف نوڈز ’Lymphatic Function‘ کو متحرک کرتا ہے، یہ دل سے پورے جسم تک خون کی روانگی کو متحرک کرنے کا سبب بنتا ہے۔
کسٹر آئل مختلف شکایات میں سستا ترین اور قدرتی علاج ہے لیکن اکثر و بیشتر افراد اس کی خصوصیات اور فوائد سے نا واقف ہیں۔
گرتے بالوں کی وجہ سے مرد و خواتین یکساں پریشان نظر آتے ہیں اور بالوں کے گرنے کے عمل کو روکنے کے لیے کئی طرح کے ٹوٹکے آزماتے ہیں،
ارنڈی کے تیل کے استعمال سے صرف 10دنوں میں بال گرنا رک جاتے ہیں ،
اس تیل سے بالوں کی جڑوں سے لے کر سروں تک مساج کریں۔
ارنڈی کے تیل سے سر پر مساج کے نتیجے میں نئے بال آنا شروع ہو جاتے ہیں،
کسٹرائل بالوں کو گھنا، لمبا اور مضبوط بنانے کے لیے نہایت مفید ہے۔

👁️ چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے
بادام اور اخروٹ کا تیل پچاس ملی لیٹر اور کیسٹر آئل پچیس ملی لیٹر ملا کر رکھ لیں اور روزانہ آٹھ دس قطرے چہرے پر ٹپکائیں اور مساج کریں ، پانچ منٹ بعد منہ دھو لیں، چہرہ چمکدار اور بلیک ہیڈز کا خاتمہ ہوگا۔
چکنی جلد والے استعمال نہ کریں۔

🔸بیکنگ سوڈا اور کاسٹر آئل ملا کر لگانے سے انگلیوں، گھٹنوں اور پاؤں پر پڑے سیاہ دھبے ہلکے پڑ جاتے ہیں۔

🔹جلد پر اسٹریچ مارکس کے خاتمے سے لے کر زخموں اور چوٹ کے نشانات دور کرنے کے لیے کیسٹر آئل کا استعمال مفید ہے۔
👈جلد پر اکثر اوقات مسے بن جاتے ہیں، مسوں پر چار ہفتوں تک باقاعدگی سے کیسٹر آئل لگانے سے محفوظ اور موثر طریقے سے مسے ختم ہو جاتے ہیں۔
سونے سے پہلے پلکوں اور آنکھ کے پپوٹوں پر ہلکا سا کاسٹر آئل لگانے سے آنکھ الرجی سے محفوظ اور پلکیں لمبی اور گھنی ہوتی ہیں۔
کسٹر آئل اینٹی ایجنگ ایجنٹ بھی ہے،
کسٹر آئل میں کاٹن بھگو کر لگانے سے جلد کے مختلف مسائل سے نجات ملتی ہے، جس میں سن برن، داد، سوزش وغیرہ شامل ہے،
یہ ایک بہترین موسچرائزر مانا جاتا ہے۔

👈قبض سے نجات کے لیے ایک چائے کا چمچ روغن ارنڈ خالی پیٹ استعمال کریں یا 2-3 تولہ دودھ میں ملا کر رات سوتے وقت استعمال کریں'، اس تیل میں موجود ایک جز آپ کے جسم کی چھوٹی بڑی انتڑیوں کو حرکت میں لاکر قبض سے نجات دلاتا ہے۔
پیٹ کے پھولنے اور گیس کی شکایت میں کسٹر آئل کو گرم کر کے پیٹ پر مالش کریں،
اس سے جسم کو اضافی چربی گھلانے اور پیٹ کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی اور اس طرح پیٹ پھولنے اور گیس پیدا ہونے کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔
سر میں درد کی شکایت رہتی ہے تو کسٹر آئل کی مالش سے یہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے، سر میں درد کی جگہ یا پھر پورے سر میں کاسٹر آئل کی مساج کر لی جائے بہترین فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
کیڑے اور شہد کی مکھی کے کاٹے کے درد اور خارش کو دور کرنے کے لیے کیسٹر آئل لگائیں۔
کیسٹر آئل میں بیکنگ سوڈا ملا کر جلد پر مساج کرنے سے جلد کے کینسر سے بچاجاسکتا ہے۔
پاؤں کے ناخنوں میں لگ جانے والی فنگس کو دور کرنے کے لیے متاثرہ حصے پر روزانہ کیسٹر آئل کے استعمال سے ناخنوں کا فنگس دور ہو جاتا ہے۔
" صدیوں کی روایت آج کا انداز"

اَرنڈ ہرنولی
اَرنڈ کا درخت زیادہ اُونچا نہیں ہوتا، اس کے بڑے بڑے پتّے ہوتے ہیں، جو ایک بڑی ہتھیلی کے مانند پانچ حصّوں میں بٹے ہوئے ہوتے ہیں۔ پھل گچھوں میں لگتے ہیں۔ ہر ایک پھل کے اوپر کانٹوں دار چھلکا ہوتا ہے۔ چھلکا اُتارنے سے اندر سے چتّی دار بیج نکلتے ہیں اور ان کے اندر سفید چکنی گری ہوتی ہے۔ اس سے تیل نکالا جاتا ہے، جو ارنڈی کا تیل کہلاتا ہے اور دست لانے کے لیئے دیا جاتا ہے۔

ارنڈ کا درخت ہندوستان میں عموماً ہر جگہ پیدا ہوتا ہے۔ عام طور پر اس کے پتّے، بیجوں کے مغز سے نکالا ہوا تیل بطور دوا استعمال کیئے جاتے ہیں۔

ارنڈ کے پتّے:
1۔ سوجن کو دور کرتے ہیں اور دردوں کو تسکیں دیتے ہیں۔ گٹھیا اور گلے کے ورم میں ارنڈ کے پتّے تیل میں چپڑ کر یا اُنکی بُھجیہ بنا کر ہلکی گرام باندھیں۔

2۔ ارنڈ کے پتّوں میں افیون، بچھناک اور سانپ کے زہر کو دُور کرنے کی تاثیر ہے، اگر کوئی شخص افیون یا بچھناک کھا لے یا سانپ ڈس لے تو اِن کے زہر دُور کرنے کے لیئے ارنڈ کی کونپلوں اور اسکے پنّوں کو کوٹ کر ان کا پانی نکالیں۔ چالیس تا پچاس مِلی لِیٹر تک پلائیں۔ اس کے پلانے سے قے اور دست آکر تمام زہر نکل جائے گا۔ اگر فائدہ نہ ہو تو دوبارہ پلائیں۔

ارنڈ کے بیج:
1۔ مغز تخم ارنڈ دست آور ہے اور اسکی یہ تاثیر تیل سے زیادہ تیز ہے۔ چار پانچ مغز کھلانے سے دست آجاتے ہیں جو فالج، گٹھیا، کھانسی، دمہ جیسے بلغمی امراض کے لیئے مفید ہے۔

2۔ تخم ارنڈ کے مغز پیس کر لیپ کرنے سے سخت سے سخت ورم گُھل جاتے ہیں۔ پیٹ کے عُضلے سخت ہو گئے ہوں تو دودھ میں اسکی کھیر سخت سی پکا کر پیٹ پر باندھنے سے پیٹ کے عُضلے نرم ہو جاتے ہیں۔

3۔ تخمِ ارنڈ کے مغز ۲۵۰ گرام لیکر ایک لیٹر دودھ میں کھویا بنائیں۔ پھر تھوڑا سا دیسی گھی ڈال کر بھون لیں۔ انکے برابر وزن چینی ملا کر محفوظ رکھیں۔ رات سوتے وقت روزآنہ 25 گرام ہمراہ دودھ نیم گرام لیں۔ پاخانہ کُھل کر آئے گا۔ جو فالج، گٹھیا، کھانسی، دمہ جیسے بلغمی امراض کے لیئے نہایت مفید ہے۔

4۔ روغن ارنڈ اعلٰی قبض کُشا دست آور ہے۔
عورتوں، بچّوں، جوانوں اور بوڑھوں سب کیلیئے یکساں مفید ہے۔ بوقتِ ضرورت ایک تا دو چمچ گرم دودھ سے رات سوتے وقت لیں۔

♦️خواتین خاص کر لڑکیوں کی 40 فیصد خوبصورتی کولہے کی بناوٹ اور 50 فیصد بریسٹ ہوتے ہیں.
اگر کسی لڑکی کی چهاتی کمزور ہو یا نشوونما نہ ہوئی ہو تو طریقہ شئیر کر رہا ہوں کہ اس پڑهے لکهے جاہل معاشرے میں.احساس کمتری سے بچا جا سکے.

جو اپنی چهاتی کی نشوونما کرنا چاہتی ہے وہ فروٹ کهائیں صبح باسی روٹی یعنی رات کی بچی ہوئی ایک روٹی کهائیں اور خوب پانی پئیں.
اس کے علاوہ مندرجہ ذیل میں سے کوئی ایک نسخہ بطور مالش استعمال کریں . ایک.ماہ.میں.رزلٹ اچها خاصا نظر آئے گا...
ﺑﺮﯾﺴﭧ ﺳﺎﺋﺰ ﺑﮍﮬﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﻧﺴﺨﮧ :
ﭼﮭﻮﭨﯽ ﻣﮑﮭﯽ ﮐﮯ ﺷﮩﺪ ﮐﻮ
ﺭﻭﻏﻦ ﺍﺭﻧﮉ ‏( ﺟﻮ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﭘﻨﺴﺎﺭﯼ ﮐﯽ ﺩﮐﺎﻥ ﺳﮯ ﻣﻞ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ‏) ﻣﯿﮟ ﻣﻼ ﮐﺮ
ﻧﯿﻢ ﮔﺮﻡ ﮐﺮﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﮨﻠﮑﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﺳﮯ ﺑﺮﯾﺴﭧ ﭘﺮ ﻣﺎﻟﺶ ﮐﺮﯾﮟ۔ یہ چند منٹ مساج راؤنڈ دی کلاک کریں-
20 دن ﺍﯾﮏ ﻣﮩﯿﻨﮧ ﮐﯽ ﻣﺎﻟﺶ ﺳﮯ ﺑﺮﯾﺴﭧ ﮐﮯ ﺳﺎﺋﺰ ﻣﯿﮟ ﺧﺎﻃﺮ ﺧﻮﺍﮦ ﺍﺿﺎﻓﮧ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ،عمل متواتر کریں-
ﺑﺮﯾﺴﭧ ﻣﯿﮟ ﻧﮑﮭﺎﺭ ﺍﻭﺭ ﺍﮐﮍﺍﺅ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﮭﯽ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯ، لٹکے ڈھیلی چھاتیوں کو بھی سڈول و سخت بناتا ہے۔

‼️ روغن مفاصل ۔
تھوہر کے پتے، دھتورے کے پتے، ارنڈ کے پتے، آک کے پتے، سنبھالو کے پتے، سوھانجنہ کے پتے، اور تازہ حرمل ھر ایک پچاس گرام۔ تمام اشیاء کو کوٹ کر ایک کلوگرام تلوں کے تیل میں جلائیں اور چھان کر محفوط رکھیں ۔
فوائد ۔
عضو ماوف کے لیے تو یہ تیل زندگی کی نوید ھے تھوڑا سا تیل گرم کر کے عضو ماوف پر ملیں اور پھر روئی نیم گرم باندھ دیں ۔
اس کے علاوہ فالج لقوہ اور جوڑوں کے درد میں بہت ھی مفید ہے۔ ۔
بنائیں اور خلق خدا کو فائدہ دیں مجھ خاکسار کے لیے دعا کر دیں ۔
✿نوٹ
پوسٹ پسند آئے تو ضرور اس کو لائک کریں۔
مفید معلومات، اور معلومات و مفاد عامہ
بتائے گئے طریقے کے مطابق خالص ادویہ خریدیں بنائیں اور مقدار خوراک سے تجاوز نہ کریں۔
بہترین و مجرب نسخہ جات کے لیے میری فیس بک آئی ڈی فالوکریں۔
آپکی صحت ہماری اول ترجیح ۔۔۔۔

*سفوفِ کایا پلٹ***مردانہ قوت، جوانی، اور ازدواجی اعتماد کی نئی زندگی دینے والا آزمودہ نسخہ**قدرتی اجزاء سے تیار کردہ یہ ...
11/11/2025

*سفوفِ کایا پلٹ*
**مردانہ قوت، جوانی، اور ازدواجی اعتماد کی نئی زندگی دینے والا آزمودہ نسخہ**
قدرتی اجزاء سے تیار کردہ یہ سفوف اُن حضرات کیلئے ہے جو جسمانی، ذہنی یا جنسی کمزوریوں سے پریشان ہیں — خاص طور پر وہ افراد جو **بچپن یا جوانی میں غلط عادات** یا **بڑھتی عمر کی کمزوریوں** کے باعث اپنی اصل طاقت کھو بیٹھے ہیں۔
*سفوفِ کایا پلٹ* ایک مکمل علاجی فارمولہ ہے جو جسم کی گہرائی سے اصلاح کرتا ہے، کمزور اعضاء کو دوبارہ طاقتور بناتا ہے، اور ازسرِنو جوانی جیسی تازگی عطا کرتا ہے۔
*اہم فوائد*
✅ جریان اور اح**ام میں واضح بہتری
✅ سرعتِ انزال (جلد انزال) میں کنٹرول اور اطمینان
✅ زکاوتِ حس (بڑھی ہوئی حساسیت) کو متوازن کرتا ہے
✅ منی کو گاڑھا، مقوی اور طاقتور بناتا ہے
✅ جنسی کمزوری اور سستی ختم کر کے جسمانی جوش بڑھاتا ہے
✅ اعصاب و پٹھوں کو مضبوط، جسم کو طاقتور بناتا ہے
✅ معدہ اور جگر کی کمزوری کو دور کرتا ہے
✅ بھوک میں اضافہ اور قبض سے نجات
✅ چہرے کی رنگت صاف اور پرکشش بناتا ہے
✅ بڑھاپے کے اثرات کم کر کے جوانی کی تازگی لوٹاتا ہے
*خاص طور پر مفید برائے*
* وہ حضرات جنہیں **بچپن یا جوانی کی غلط عادات** نے کمزور کر دیا ہو
* **نامردی، منی کی کمی، پتلا پن، اور کمزوری** میں مبتلا افراد
* جن کی طبیعت سست اور شہوت کم ہو گئی ہو
* جو اپنی ازدواجی زندگی میں اعتماد واپس پانا چاہتے ہوں
*طریقہ استعمال*
صبح نہار منہ اور رات سونے سے پہلے آدھا چمچ (5 گرام) نیم گرم دودھ کے ساتھ۔
(مزاج کے لحاظ سے ایک ہفتے میں فرق محسوس ہونا شروع ہو جاتا ہے، انشاءاللہ)
*خصوصیات*
* مکمل قدرتی اجزاء پر مشتمل
* سائیڈ ایفیکٹ سے پاک
* اعصابی و جسمانی طاقت بحال کرنے والا مجرب مرکب
* مردوں کیلئے مکمل توانائی بخش فارمولا
اگر آپ کئی نسخے آزما چکے ہیں مگر افاقہ نہیں ہوا، تو *سفوفِ کایا پلٹ* آزمائیں۔
انشاءاللہ اس کے استعمال سے **طاقت، اعتماد، اور ازدواجی سکون** دوبارہ حاصل ہو گا۔
ایک مکمل اور قابلِ اعتماد علاج — جس سے زندگی میں نیا جوش اور تازگی لوٹ آئے۔
📱 *رابطہ صرف واٹس ایپ پر*

Dr. M. H. Ansari
7007606461
9044922688

01/11/2025

بہت سے لوگوں کا رنگ اکثر خراب ہو جاتا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ چہرے کی رونق ماند پڑ جاتی ہے۔ کالج، یونیورسٹی اور آفس جانے والی لڑکیاں اور خواتین کو اس مشکل کا سب سے زیادہ سامنا ہوتا ہے۔ سورج کی دھوپ براہِ راست چہرے، ہاتھ اور پاؤں پر پڑتی ہے جس سے چہرے کی رونق برقرار نہیں رہتی۔
آج ہم آپ کو ایک ایسی چیز بتانے والے ہیں جس سے آپ کا رنگ بالکل صاف ہو جائے گا۔ جب کہ آپ کو یہ بنانے کے لیے انتہائی آسان اشیاء کی ضرورت ہو گی جو یقیناً آپ کے کچن میں موجود ہوں گی۔
* دو سے تین چھوٹی الائچی
* ایک کھانے کا چمچ سونف
* آدھے کھانے کا چمچ سفید زیرہ

ایک چھوٹا ٹکڑا دارچینی * * نیم گرم پانی ایک گلاس میں لیں، اس میں تمام اجزاء شامل کرلیں، اس کے بعد اچھی طرح چمچ سے ہلا لیں۔ ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک پانی کو ڈھانپ کر رکھ دیں۔

* اس کے بعد تمام اجزاء کا عرق نکل آئے گا اور پانی اپنا رنگ تبدیل کر لے گا۔ اس کے بعد چھنی سے چھان کر پانی الگ کر لیں اور رات سونے سے پہلے پی لیں۔
واضح رہے چھوٹی الائچی رنگ نکھارنے کے لیے بہترین ہے، سونف معدہ کی گرمی ختم کرے گی جس کی وجہ سے آپ کے چہرے پر ایکنی نہیں ہو گی، سفید زیرہ نظام انہضام کو بہتر بنائے گا جبکہ دارچینی جسم سے فاسد مادوں کے اخراج میں بہترین ہے.

Dr. M. H. Ansari
7007606461
9044922688

Address

Satyapremi Nagar
Barabanki
225001

Opening Hours

Monday 9am - 5pm
Tuesday 9am - 5pm
Wednesday 9am - 5pm
Thursday 9am - 5pm
Friday 9am - 5pm
Saturday 9am - 5pm

Telephone

+919044922688

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Amber Herbal Clinic & Hijama Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Amber Herbal Clinic & Hijama Center:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram