10/11/2025
🔴 یونانی طب میں مزاج کا تصور ایک مرکزی حیثیت رکھتا ہے، اور تمام تشخیص و علاج کی بنیاد اسی پر رکھی جاتی ہے۔ کلاسیکی کتب جیسے قانون ابنِ سینا، کاملالصناعہ، ذکریا رازی کی تحریریں وغیرہ میں اعضائے رئیسہ (قلب، جگر، دماغ، گردہ) کے مزاج کو اصولی اور نظریاتی بنیاد پر بیان کیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر:
- قلب کا مزاج: گرم و خشک
- جگر کا مزاج: گرم و تر
- دماغ کا مزاج: سرد و تر
- گردہ کا مزاج: سرد و خشک
تاہم، پچھلے 25 سالہ طبی تجربے میں میں نے بارہا مشاہدہ کیا ہے کہ کئی مریضوں میں ان اعضا کے مزاج ان سے مختلف پائے جاتے ہیں — خاص طور پر مرض کی حالت میں جیسے:
- بعض مریضوں میں قلب کا مزاج گرم و تر محسوس ہوتا ہے (مثلاً high-output states، tachycardia)
- جگر میں خشکی غالب آ جاتی ہے (fatty liver، hepatitis میں)
- گردے اکثر شدید خشک اور کمزور مزاج کی طرف مائل ہوتے ہیں chronic renal cases میں
یہ مشاہدات اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ صرف کلاسیکی نظریے پر انحصار کافی نہیں، بلکہ آج کے طبیب کو "عملی و اطلاقی (Applied) مزاج شناسی" سے بھی واقف ہونا چاہیے۔ یہی خلا میں نے محسوس کیا اور اسی کو بنیاد بنا کر میں نے کلینیکل مزاج پر ایک سلسلہ وار تحریر اور کتاب نویسی کا آغاز کیا ہے، خاص طور پر پریکٹس کرنے والے یونانی فزیشنز کے لیے
اس تحقیقی سفر کا مقصد نہ صرف یونانی طب کی کلاسیکی روح کو زندہ رکھنا ہے بلکہ اسے دورِ حاضر کی کلینکل ضروریات سے ہم آہنگ کرنا بھی ہے
🌍Clinical Mizaj Book
(Basic & Advance Mizaj)
🌍Applied Unani Book
(4 + volumes series)
🌍Unani GP Book
🌍Rheumatoid Arthritis (RA)
Unani Book
🌍Metaphysical Foundations of Unani Medicine
🌍Unani Series Book
All books r available on my telegram on paid version.