12/10/2025
پیاز کے دلچسپ حقائق کو جان لیں اور صحت سے بھرپور خصوصیات کا فائدہ اٹھائیں۔
1. قدیم تاریخ:
پیاز کی تاریخ تقریباً ۵۰۰۰ سال پر محیط ہے۔ مصر کے لوگ اسے مذہبی رسومات میں بھی استعمال کرتے تھے کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ پیاز کی گول تہیں زندگی اور کائنات کی ابدیت کی علامت ہیں۔
2. آنکھوں میں آنسو کیوں؟
پیاز کاٹنے پر سلفینک ایسڈ نامی کیمیائی مادہ آنکھوں سے پانی نکلواتا ہے، جو آنکھوں کو بچانے کا قدرتی ردِ عمل ہے۔
3. صحت کے خزانے:
پیاز وٹامن سی، فائبر، اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے، جو خون کو صاف کرتا ہے، دل کی صحت کے لیے مفید ہے، اور جسم سے زہریلے مادوں کو نکالنے میں مدد کرتا ہے۔
4. قدرتی جراثیم کش:
پرانے زمانے میں لوگ زخموں پر پیاز کا رس لگاتے تھے کیونکہ اس میں قدرتی جراثیم کش خصوصیات ہوتی ہیں۔
5. پیاز کی خوشبو کا راز:
پیاز کی تیز خوشبو میں موجود سلفر کی وجہ سے ہے، جو بالوں اور جلد کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
6. سردی اور نزلہ کے لیے مفید:
پرانے دیسی نسخوں میں پیاز کا شوربہ یا رس نزلہ زکام کے علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔
7. پیاز اور توانائی:
کھلاڑی اور مزدور قدیم زمانے میں پیاز کھا کر طاقت حاصل کرتے تھے۔ یونانی اولمپک کھلاڑی مقابلوں سے پہلے پیاز کھاتے اور اس کا رس پیتے تھے۔
حکیم ابو منظر
نیچرہیلتھ کیر
ریگی پورہ کپواڑہ
9682168269