AD Sajid Official

AD Sajid Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AD Sajid Official, Medical and health, Phnom Penh.

Entrepreneur | Explorer | Teacher
Living in Cambodia 🇰🇭 | From Pakistan 🇵🇰
Lucky Tour & Travel ✈️
Passionate about connecting people and cultures 🌍

https://whatsapp.com/channel/0029Vb5sO1wE50UoMpjbse16

وزیر اعلی پنجاب  محترمہ مریم نواز شریف سے خصوصی اپیل ! طلباء کا مستقبل بچائیں : چلان نہیں ، تربیت دیں AD Sajid OfficialA...
01/12/2025

وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے خصوصی اپیل !
طلباء کا مستقبل بچائیں : چلان نہیں ، تربیت دیں
AD Sajid Official
AD Sajid

� میری تدریس کا سفر — 2025 تک کے 14 سال 🌟الحمدللہ آج بیٹھ کر میں اپنے تدریسی سفر کو یاد کرتا ہوں تو دل شکر سے بھر جاتا ہ...
26/11/2025

� میری تدریس کا سفر — 2025 تک کے 14 سال
🌟

الحمدللہ آج بیٹھ کر میں اپنے تدریسی سفر کو یاد کرتا ہوں تو دل شکر سے بھر جاتا ہے۔ 2025 تک مجھے اس شعبۂ تعلیم سے وابستہ ہوئے چودہ سال مکمل ہو چکے ہیں—چودہ سال محنت، عزت، محبت اور دعاؤں کے۔

پاکستان میں جب میں نے تدریس شروع کی تو اللہ نے وہاں ہی سے اتنی عزت دی کہ بچے ہوں یا والدین… سب کی محبت اور اعتماد میرے لیے اعزاز بنا۔ میرے علاقے میں میرا نام، میری پہچان اور میری محنت—سب اللہ کے کرم سے تھا۔ پھر جب میں نے اپنے شہر سے باہر مختلف اداروں میں بطور ایجوکیٹر ذمہ داریاں نبھائیں تو وہاں بھی اللہ نے کامیابی اور عزت کے نئے دروازے کھولے۔

آج جب میں اپنے ملک سے دور، ایک دوسرے ملک میں بطور استاد پڑھا رہا ہوں تو یہاں کی عزت، احترام اور محبت کا لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے۔
میرا حالیہ سالگرہ میرے لیے کبھی نہ بھولنے والا دن بن گیا—اگرچہ اسکول میں کیک لانا منع تھا، لیکن میرے طلبہ پھر بھی کیک لے آئے، میری خوشی منائی، میرا دن خاص بنایا۔ ان کی آنکھوں کی چمک اور خلوص میرے لیے بڑی دولت ہیں۔

الحمدللہ، آج مجھے مختلف ملکوں سے—
🇧🇩 بنگلہ دیش
🇮🇹 اٹلی
🇲🇾 ملائیشیا
🇹🇭 تھائی لینڈ
🇻🇳 ویتنام
🇵🇭 فلپائن
سعودیہ عرب🇸🇦
دبئی🇦🇪
…اور کئی دیگر ملکوں سے مبارکباد اور دعاؤں کے پیغامات ملے۔
اور یہ سب اسی لیے کہ میں ایک استاد ہوں۔

میں آج پوری یقین سے کہتا ہوں کہ وقت کتنا بھی بدل جائے، ٹیکنالوجی کتنی بھی ترقی کر لے—
کوئی بھی چیز ایک استاد کی جگہ نہیں لے سکتی۔
استاد وہ ہے جو نسلیں بناتا ہے، جو سوچ جگاتا ہے، جو کردار تعمیر کرتا ہے۔
اور میں فخر سے کہتا ہوں:
میں ایک استاد ہوں… اور یہ میرا فخر ہے۔

الحمدللہ رب العالمین۔

— A.D. Sajid
(ایک فخر کرنے والا استاد)

پاکستان سے پانچ سات لاکھ لگا کر  ڈلیوری کے کام پر آنے سے اچھا ہے میرے بھائی کوئی ہنر سیکھ کر آؤ  یا کم از کم  ڈرائیور بن...
24/11/2025

پاکستان سے پانچ سات لاکھ لگا کر ڈلیوری کے کام پر آنے سے اچھا ہے میرے بھائی کوئی ہنر سیکھ کر آؤ یا کم از کم ڈرائیور بن جاؤ گاڑی سیکھ لو 🙏 کیوں کے گلف میں بائیک کا کام بہت ہی مشکل ہے یہاں گاڑی کی سپیڈ اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ بریک لگاتے لگاتے اوپر چڑھ جاتی ہے اور اپر سے ڈلیوری کا کام میں بھی جلدی ہوتی ہے نہیں تو آپکا کھانا ٹھنڈا ہو جائے گا جس کی وجہ سے آرڈر کینسل ہو سکتا ✌🏻

21/11/2025

پاکستانی حکّام  غریب آدمی کو آفلوڈ کر  کے بھی ظلم کو دستاویزی شکل دے رہے ہیں… آخر کیوں؟پاکستانی عوام کے دل میں یہ سوال ا...
21/11/2025

پاکستانی حکّام غریب آدمی کو آفلوڈ کر کے بھی ظلم کو دستاویزی شکل دے رہے ہیں… آخر کیوں؟

پاکستانی عوام کے دل میں یہ سوال اب چیخ بن چکا ہے:

اگر میرے پاس سارے ڈاکومنٹس مکمل ہیں…
اگر میرا ویزہ درست ہے…
اگر میرے پاس واپسی ٹکٹ، ہوٹل بُکنگ، اور ہر کاغذ قانون کے مطابق موجود ہے…
تو پھر مجھے ایئرپورٹ پر آف لوڈ کرنے کا جواز کیا ہے؟

یہ سوال کوئی ایک بندہ نہیں پوچھ رہا—
ہزاروں لوگ ہر روز پوچھ رہے ہیں۔

اصل مسئلہ یہ نہیں کہ کسی نے چپل پہنی ہے، یا شلوار قمیض میں ہے، یا اُس نے جیل لگائی ہے یا نہیں…
امیگریشن کا کام یہ چیزیں دیکھنا ہے ہی نہیں۔

امیگریشن کا قانون بالکل واضح ہے:
کاغذات صحیح ہیں → ایگزٹ اسٹیمپ → مسافر روانہ۔
بس بات ختم۔

مگر ہمارے یہاں کیا ہورہا ہے؟
• وزٹ ویزہ پر مکمل ڈاکومنٹس کے ساتھ جانے والے افراد کو بھی روک لیا جاتا ہے
• بغیر کسی جرم کے گھنٹوں بٹھایا جاتا ہے
• کسی واضح وجہ کے بغیر واپس گھر بھیج دیا جاتا ہے
• اور اوپر سے الزام عوام پر کہ وہ “غلط نیت” سے سفر کررہے تھے

یہ سب کیا ہے؟

یہ سختی نہیں… یہ ظلم ہے۔
یہ سیکیورٹی نہیں… یہ اختیار کا غلط استعمال ہے۔
اور سب سے تکلیف دہ بات یہ کہ
پاکستانی حکّام خود اس ظلم کو ایک نارمل طریقہ کار بنا کر اسے دستاویزی شکل دے رہے ہیں۔

جب ایک محنت کش 2 سال کی بچت سے ٹکٹ لیتا ہے، فیملی بیچ کر ویزہ لیتا ہے،
اور ایئرپورٹ پر بغیر جرم صرف “شک” کی بنیاد پر روک دیا جائے تو یہ صرف ناانصافی نہیں…
یہ اس کی زندگی کے خواب چرانا ہے۔

یہ رویہ نہ بھارت میں ہے، نہ بنگلہ دیش میں، نہ نیپال میں۔
صرف پاکستانی محنت کش کیوں ہمیشہ سب سے زیادہ ذلیل کیا جاتا ہے؟

اور سب سے بڑا سوال:

اگر سب کچھ مکمل ہے…
تو آف لوڈ کرنے کا قانونی جواز ہے ہی کیا؟

قوم آج اسی جواب کی منتظر ہے۔
اور جب تک اس نظام کی اصلاح نہیں ہوتی،
ہمارے نوجوان صرف ایئرپورٹس پر نہیں…
اپنے مستقبل کے دروازوں پر بھی روکے جاتے رہیں گے۔

پاکستانی محنت کش کی بدقسمتی یہ نہیں کہ وہ غریب ہے… بدقسمتی یہ ہے کہ اس کا اپنا ملک اسے عزت نہیں دیتا۔

ایئرپورٹ پر مکمل ڈاکومنٹس ہونے کے باوجود پاکستانی کو آف لوڈ کردیا جاتا ہے،
جیسے وہ کوئی مجرم ہو۔

اسی رویے نے آج حالات یہاں تک پہنچا دیے ہیں کہ
گلف کی نوکریاں انڈین، نیپالی اور دوسرے لے رہے ہیں،
اور پاکستانی ہر طرف دھکّے کھا رہا ہے۔

پاکستان میں روزگار نہیں…
باہر جانے دو تو ایئرپورٹ والے روک لیتے ہیں…
سفارتخانے مدد نہیں کرتے…
اور حکّام نے ظلم کو قانون بنا رکھا ہے



ایک گندی تحریر ....... شہری علاقوں میں اب کموڈ عام ہے. الباکستنیوں کی اکثریت اس کے استعمال سے نابلد ہے. اور الزام بھی کم...
20/11/2025

ایک گندی تحریر .......

شہری علاقوں میں اب کموڈ عام ہے. الباکستنیوں کی اکثریت اس کے استعمال سے نابلد ہے. اور الزام بھی کموڈ پر... کہ اس سے پاکی حاصل نہیں ہوتی. کچھ تو کموڈ پر بھی اکڑوں بیٹھ کر کاروائی ڈالتے ہیں، اللہ نہ کرے پاؤں پھسل جائے تو "مستقبل" مستقل خراب بلکہ تباہ ہونے کا شدید خطرہ ہوتا ہے.

کموڈ پر دو بٹن لگے ہوتے ہیں، ایک چھوٹا اور دوسرا قدرے بڑا. چھوٹا بٹن پانی کم استعمال کرنے کے لیے ہوتا ہے، اگر آپ نے چھوٹا کیا ہے تو خدارا بڑا بٹن دبا کر پانی ضائع نہ کریں. اور کچھ لوگ تو دونوں کو بیک وقت دبا دیتے ہیں. آپکے ایک بٹن دبانے سے 3 لیٹر پانی ضائع ہوتا ہے.

اب آ جائیں کموڈ کے استعمال پر.... فراغت کے بعد تھوڑا سا آگے کو سرکیں، اور پچھلا حصہ شاور کی مدد سے دھو لیں. اب پیچھے کی طرف آئیں اور اگلا حصہ دھو لیں. اگر آپکو اس طرح اطمینان نہ ہو تو ماہر نفسیات سے رجوع کریں. کیونکہ آپ بالکل پاک صاف ہونے کے باوجود بھی اگر وہم کا شکار ہیں تو یہ مسئلہ صفائ کا نہیں ہے.
لوگوں کی اکثریت کموڈ کے اندر لگا کور نہیں اٹھاتی جو انکے لیے مسائل کہ جڑ ہے. یہ کور بچوں کے لیے ہوتا ہے. عام طور پر اسے اٹھاے بغیر آپ آسانی سے یہ "کام" نہیں کر سکتے.... دوسری تصویر میں یہ کور اٹھایا گیا ہے.
خدارا کھڑے ہو کر کموڈ کی دیواروں پر پانی نہ پھینکیں تاکہ آپکے بعد آنیوالے آسانی سے واش روم استعمال کرسکیں.

کموڈ شیٹ کور اب باآسانی پاکستان میں بھی دستیاب ہیں، اگر آپ زیادہ احتیاط پسند ہیں یا پبلک واش روم یا ایئرپورٹ واش استعمال کر رہے ہیں تو یہ کموڈ سیٹ کور استعمال کر سکتے ہیں تاکہ کسی قسم کے جراثیم کا خطرہ ہی نہ رہے.

ہر ذی شعور انسان واش روم کو قابل استعمال حالت میں چھوڑتا ہے. آپ 99 فی دفاتر، کالجز کے کموڈ دن بارہ بجے کے بعد پیشاب کی وجہ سے زرد نظر آئیں گے. جو کہ بہت بری بات ہے.اپنے بچوں کی تربیت اس انداز میں کریں کہ وہ پبلک مقامات کو صاف رکھیں.

🎉Calling ASEAN Students to Monash University!Monash University has launched a $2.5 million first-of-its-kind awards prog...
19/11/2025

🎉Calling ASEAN Students to Monash University!

Monash University has launched a $2.5 million first-of-its-kind awards program to support students from Southeast Asia to study at Monash University campuses.

The Vice-Chancellor’s ASEAN Award supports high-achieving undergraduate students to study at Monash, reinforcing our deep commitment and connection to the region – socially, economically and culturally.

The program is designed to ease the full cost of study for international students – combining tuition support, travel and relocation assistance, visa fee coverage, and other services into one bundled award.

How to apply

When you apply for your course at Monash, you’ll automatically be assessed for your eligibility for this award – there’s no need to apply separately.

We encourage you to apply to your chosen undergraduate program as soon as possible, as there are limited awards available for 2026.

Deadline: Vary depending on the courses

Please check the link to apply in the comment.

Public Universities in Italy with ZERO Application Fees!اگر آپ اٹلی میں فری میں اپلائی کرنا چاہتے ہیں تو یہ یونیورسٹیاں ...
19/11/2025

Public Universities in Italy with ZERO Application Fees!
اگر آپ اٹلی میں فری میں اپلائی کرنا چاہتے ہیں تو یہ یونیورسٹیاں کوئی application fee نہیں لیتیں۔
Low tuition fees + Fully funded scholarship options (DSU, EDISU) بھی دستیاب ہیں!
Top Universities (No Application Fee):
University of Pisa
University of Modena
University of Genova
University of Palermo
University of Bologna
University of Verona
Parma Salerno
University of Milano Bicocca
University of Foggia
University of Messina
Salento (Marine Biology)
University of Calabria
University of Naples Federico II
University of Siena
University of Trento
University of Marche
Politecnico in Milan

The Pakistan Telecommunication Authority (PTA) is reportedly considering the removal or substantial reduction of mobile ...
18/11/2025

The Pakistan Telecommunication Authority (PTA) is reportedly considering the removal or substantial reduction of mobile phone taxes, according to senior government sources. A final decision is expected in the first 10 days of December, with officials indicating that the review is already in its final stages.

If the proposal is approved, prices of all major smartphone brands — including Apple iPhone, Samsung, Xiaomi, and other international and local manufacturers — are expected to drop across the market. Industry insiders believe this move will improve digital accessibility and stimulate smartphone sales nationwide.

🎓 ADB–Japan Scholarship Program | University of Tokyo | Fully Funded 🇯🇵✅ Key Eligibility:Applicants must have at least 2...
17/11/2025

🎓 ADB–Japan Scholarship Program | University of Tokyo | Fully Funded 🇯🇵

✅ Key Eligibility:
Applicants must have at least 2 years of full-time professional work experience after obtaining a bachelor’s degree.

📅 Application Deadline: December 10, 2025

Address

Phnom Penh
120103

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AD Sajid Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram