TIB E NABVI

TIB E NABVI Health care with herbal...

ادرک کا پانی بےشمار طبی فوائد کا حامل
09/04/2021

ادرک کا پانی بےشمار طبی فوائد کا حامل

ادرک کا پانی بےشمار طبی فوائد کا حامل

لیموں پانی کی افادیت سے تو سب ہی واقف ہیں لیکن اب طبی ماہرین نے ادرک پانی کے بھی بےشمار طبی فوائد بتا دیے ہیں۔

ادارک ہمارے کھانوں میں عام استعمال کی جاتی ہے اور عموماً سب کے ہی گھروں میں موجود بھی ہوتی ہے، اس کے پانی کا نہار منہ استعمال موٹاپے کے خاتمے، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں معاون ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ادرک پانی کا باقاعدگی سے استعمال ہائی بلڈپریشر کو کم کرتا ہے، اس میں موجود اینٹی انفلیمیٹری ایجنٹ اور اینٹی آکسیڈنٹ کینسر جیسے موذی مرض سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

ادرک پانی نظام انہضام کی خرابیوں کو دور کرتا ہے اور جوڑوں کے درد سے نجات دلاتا ہے۔

ادرک پانی بنانے کا طریقہ:
تھوڑی مقدار ادرک کے ٹکڑے، ڈیڑھ لیٹر پانی اور ایک لیموں لیں۔ پانی کو ابلنے کیلئے چولہے پر رکھیں، جب پانی ابلنے لگے تواس میں ادرک کے ٹکڑے ڈال دیں اور 15سے 20منٹ تک ہلکی آنچ پر اسے ابلنے دیں۔

پانی ابالنے کے بعد اسے ٹھنڈا کریں اور لیموں شامل کرکے پئیں، طبی ماہرین کہتے ہیں اگر یہ نسخہ صبح نہار منہ استعمال کیا جائے تو زیادہ فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ادرک پانی کے بہترین نتائج حاصل کرنے کیلئے ایک گلاس صبح ناشتے سے پہلے اور ایک گلاس رات کے کھانے سے پہلے ضرور پیا جائے۔

24/01/2020

Diabetes Control

26/11/2019
19/10/2019

سر کی خُشکی ختم کرنے کے گھریلو نسخے

سر میں خشکی مرد و خواتین دونوں میں عام ہے، یہ تکلیف کا باعث تب بنتی ہے جب اس کی وجہ سے سر میں بار بار خارش ہوتی ہے اور کسی محفل میں یہ یہ شرمندگی کا باعث بنتی ہے۔

سر میں خُشکی کی وجوہات:

خُشکی ختم کرنے کے گھریلو نسخے
سر میں خُشکی کی سب سے بڑی وجہ شیمپو کا زیادہ استعمال ہے، شیمپو میں پائے جانے والے کیمیکلز ہماری جلد کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں، اِس کے علاوہ ہر وقت سر کو ڈھانپ کر رکھنے سے خُشکی ہوتی ہے۔

بالوں کو صاف نہ رکھنے سےسر میں خُشکی کی پیداور ہوتی ہے اور ذہنی دباؤ بھی خُشکی کی ایک بڑی وجہ ہے۔

سر میں خُشکی کی علامات:

خُشکی ختم کرنے کے گھریلو نسخے
سر میں خُشکی کی سب سے عام علامت خارش ہے جو اِس قدر ہوتی ہے کہ لوگوں کے سامنے شرمندہ کرنے پر مجبور کر دیتی ہے۔

خُشکی کی واضح علامت یہ بھی ہے کہ سر کی جلد پر فنگس پائے جاتے ہیں جو دھوپ میں چمکتی ہے، بعض اوقات خُشکی ہمارے کپڑوں پر بھی گِرتی ہے اور گہرے رنگ کے لباس پر یہ زیادہ واضح ہوتی ہے۔

سر کی خُشکی ختم کرنے کے لیے مرد و خواتین مہنگے مہنگے اینٹی ڈینڈرف شیمپو اور کیمیکلز کا استعمال کرتے ہیں لیکن یہ کم ہونے کے بجائے اور زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔

اب پیسے بچائیے، گھریلو نسخوں سے خُشکی سے نجات پائیے۔

لیموں کا رس:

خُشکی ختم کرنے کے گھریلو نسخے
لیموں میں قُدرتی طور پر سائٹرک ایسڈ پایا جاتا ہے جو سر سے خُشکی کے ذرّات کو نکالنے میں مدد کرتا ہے، خُشکی سے نجات پانے کے لیے لیموں کے رس کا استعمال اِس طرح سے کیا جائے کہ روئی لے کر اُس کو لیموں کے رس میں بھگوئیں اور سر کی جِلد پر جہاں جہاں خُشکی ہے وہاں لگائیں اِس نسخے سے خُشکی ختم ہونے میں مدد ملے گی۔

ناریل کا تیل:

خُشکی ختم کرنے کے گھریلو نسخے
ناریل کا تیل سر کی خُشکی ختم کرنے کا ایک موثر علاج ہے، ناریل کے تیل سے خُشکی ختم کرنے کے لیے پہلے اپنے حساب سے ناریل کے تیل کی مقدار لے کر اُس کو ہلکا گرم کرلیں اور پھر اُس میں لیموں کا رس مِلا لیں، اِس کے بعد اِس تیل کو اپنے سر کی جِلد پر لگائیں اور تھوڑی دیر مساج کریں، یہ عمل سر کی خُشکی ختم کرنے میں مفید ہے۔

نیم کا تیل:

خُشکی ختم کرنے کے گھریلو نسخے
نیم میں قُدرتی طور پر اینٹی بیکٹیریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں اور اِس کا تیل سر سے خُشکی ختم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے، جن لوگوں کو خُشکی ہوتی ہے اُن کو چاہیے کہ نیم کے تیل کا مساج کریں اِس سے خُشکی سے چھٹکارا مِل جائے گا۔

پیاز کا رس:

خُشکی ختم کرنے کے گھریلو نسخے
پیاز میں اینٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو سر کی خُشکی جیسےفنگس کو ختم کرتی ہے، اِس کے لیے آپ پیاز لے کر اُس کا رس نِکال لیں اور پھر اُس رس کو سر کے اُس حصے پر لگالیں جہاں خُشکی اور فنگس کے ذرات موجود ہیں، اِس نسخے سے جلد ہی خُشکی سے نجات مِل جائے گی۔

کھانے کا سوڈا:

خُشکی ختم کرنے کے گھریلو نسخے
کھانے کا سوڈا ہر گھر کے باورچی خانے کا اہم جزو ہے، اِس میں موجود اینٹی فنگس خصوصیات سر کی جِلد سے خُشکی ختم کرنے میں اور سر کی جِلد پر قُدرتی تیل پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اِس کا طریقہ استعمال یہ ہے کہ پہلے اپنے بالوں کو گیلا کرلیں اور سر کی جلد پر کھانے کا سوڈا لگائیں، اِس کے بعد اپنے ہاتھ سے رگڑیں اور کُچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں، کُچھ دیر کے بعد اپنے سر کو صرف پانی سے دھولیں، شروع میں آپ کو اپنے بال خُشک لگیں گے لیکن بعد میں آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ کے سر کی جِلد پر قُدرتی تیل پیدا ہورہا ہے اور خُشکی ختم ہر رہی ہے۔

آملہ:

خُشکی ختم کرنے کے گھریلو نسخے
آملہ بالوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے، خُشکی کی وجہ سے سر میں بہت زیادہ خارش ہوتی ہے اِس خارش سے نجات پانے کے لیے آملہ اپنے سر پر لگائیں اور زیادہ اچھا ہوگا کہ اپنے بالوں کو شیمپو کے بجائے آملہ کے پاؤڈر سے دھوئیں، اِس سے خُشکی بھی ختم ہوگی اور خُشکی کی وجہ سے بال جھڑنے کا عمل بھی رُُُک جائے گا۔

انڈے کی زردی:

خُشکی ختم کرنے کے گھریلو نسخے
انڈے کی زردی میں اینٹی ڈینڈرف کی خصوصیت موجود ہوتی ہیں، انڈ ے کی زردی سر کی جلد پر لگانے سے خارش بھی ختم ہوگی اور اِس کے علاوہ خُشکی سے بھی نجات ملے گی۔

ایلو ویرا:

خُشکی ختم کرنے کے گھریلو نسخے
ایلو ویرا وٹامنز، پروٹین اور معدنیات کی خصوصیات سے مالا مال ہے اور اِس میں اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل کی خصوصیات بھی ہوتی ہیں، ایلو ویرا سے سر کی خُشکی ختم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ خُشکی والے حصوں پر ایلو ویرا جیل لگالیں اور کُچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں، پھر سر کو دھولیں، اِس سے خُشکی ختم ہوجائے گی۔

لہسن کا پیسٹ:

خُشکی ختم کرنے کے گھریلو نسخے
لہسن میں اینٹی فنگل، اینٹی بیکٹیریل اوراینٹی بائیوٹیک کی خصوصیات ہوتی ہیں، لہسن کے ذریعے سر سے خُشکی ختم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ لہسن کو پیس لیں اور اِس کا پیسٹ بنا کر سر پر لگالیں اور پھر کُچھ دیر بعد دھولیں، خُشکی سے نجات مل جائے گی۔
jang.com.pk

APPLE SMART WATCH ONLY RS. 1650
19/08/2019

APPLE SMART WATCH ONLY RS. 1650

Buy Smart Watch Bluetooth Smartwatch with Camera for Iphone and Android Smartphones For Men And Women High Quality D Z Zero Nine online at Daraz pakistan with ✓ Ease & Speed ✓ 100% Genuine Product ✓ Fastest Delivery all over pakistan.

04/07/2019

فشار خون

30/05/2019

مارکیٹ میں دستیاب انرجی ڈرنکس آپ کو وقتی طور پر تو آپ کو بھرپور توانائی فراہم کر سکتے ہیں لیکن ان کے بڑھتے ہوئے استعمال پر ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا اور خبردار کیا ہے کہ ان میں صحت کیلئے نقصان دہ اجزاء شامل ہیں۔ جرنل آف امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والے تحقیقی مقالے میں بتایا گیا ہے کہ کیفین سے بھرپور انرجی ڈرنکس دھڑکن بے ترتیب کرنے کے ساتھ ہائی بلڈ پریشر کا سبب بنتی ہیں۔ تھامس جے لانگ اسکول آف فارمیسی کے پروفیسر سچن شاہ کا کہنا ہے کہ انرجی ڈرنکس کے استعمال سے دل کے سکڑنے اور پھیلنے کا عمل خراب ہو جاتا ہے تاہم ایسے افراد جو انرجی ڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں اور مخصوص نوعیت کی دوائیں بھی استعمال کرتے ہیں ان میں Arrythmia کی بیماری بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوائوں کی طرح صارفین کے استعمال کی پراڈکٹس اور سپلیمنٹس پر اُس انداز سے تجربات نہیں ہوتے جس انداز سے دوائوں پر کیے جاتے ہیں۔ انرجی ڈرنکس بنانے والوں نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ ان کی ڈرنکس میں ایسے اجزاہوتے ہیں جو روزمرہ کے کھانوں میں شامل ہیں۔ ان میں کیفین، وٹامن بی، قانوناً استعمال ہونے والے اسٹیمیولنٹس جیسا کہ گوارانا (یہ ایسا پودا ہے جو امیزون کے جنگلات میں پایا جاتا ہے)، مچھلیوں اور گوشت میں پایا جانے والا ٹارین نامی امائنو ایسڈ اور توانائی کو چربی میں تبدیل کرنے والا مواد ایل کارنیٹائن شامل ہیں۔ امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر روچیسٹر سے تعلق رکھنے والی خوراک کی ماہر ڈاکٹر کیتھرین زیراتسکی کہتی ہیں کہ تشویش اس بات پر ہے کہ اگرچہ یہ تمام اجزاء روزمرہ کے کھانے کی چیزوں میں شامل ہیں لیکن ڈرنکس میں ان کی مقدار مقررہ حد سے زیادہ استعمال کی جاتی ہے۔ یونیورسٹی آف ٹیکساس کے میک گورن میڈیکل اسکول کے ڈاکٹر جان ہیگنز کیتھرین کی بات سے اتفاق کرتے ہیں۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) کا کہنا ہے کہ یہ ڈرنکس عوام کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس نے ہدایت کی ہے کہ بچے ان ڈرنکس کا استعمال نہ کریں۔ اس صورتحال کے باوجود دنیا بھر میں انرجی ڈرنکس کی طلب بڑھ رہی ہے اور توقع ہے کہ 2021ء تک ان کی فروخت 61؍ ارب ڈالرز تک جا پہنچے گی۔
Jang.com.pk

Adres

Schiphol

Meldingen

Wees de eerste die het weet en laat ons u een e-mail sturen wanneer TIB E NABVI nieuws en promoties plaatst. Uw e-mailadres wordt niet voor andere doeleinden gebruikt en u kunt zich op elk gewenst moment afmelden.

Contact De Praktijk

Stuur een bericht naar TIB E NABVI:

Delen

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Health Care

Health cure with natural herbs in urdu