23/12/2025
پامال کی مصنف زنجبیل عاصم شاہ نے پاکستانی ڈراموں کی کہانیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں ساس بہو کی کہانی کا رواج ہندوستان کے ڈراموں کی وجہ سے آیا ورنہ اگر آپ پرانے پی ٹی وی کے ڈرامے اٹھا کر دیکھیں تو آپ کو بیوی اور شوہر کے رشتے، بہن بھائیوں کی کہانیاں، جائنٹ فیملی کی کہانی اور ایسی مختلف کہانیاں ملیں گی، ساس بہو کی دشمنی کا کہیں نام و نشان نہیں تھا، ہم نے تو پڑوس سے یہ چیزیں اپنائیں ہیں، اب ان سے جان چھڑوانا مشکل ہو گیا ہے کیونکہ خواتین یہ ڈرامے دیکھ رہی ہیں اور جب تک ایسی کہانیاں دیکھی جائیں گی تب تک ہمیں ایسے ڈرامے لکھنے پر مجبور کیا جائے گا