17/12/2025
سفوفُ السر
معدہ اور آنتوں کی جلن کے لیے معاون یونانی نسخہ
اگر آپ معدہ کے السر، سینے میں جلن، کھٹی ڈکاریں، غذا کا نالی سے اوپر آنا، پیٹ درد اور آنتوں کی کمزوری جیسے مسائل کا شکار ہیں، اور روزانہ کیپسول یا گولیاں استعمال کرنے کے باوجود مکمل افاقہ نہیں ہو رہا، تو یہ قدرتی سفوف بطور معاون مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
اہم فوائد
معدہ کی جلن اور تیزابیت میں کمی
سینے اور گلے تک تیزاب کے آنے میں آرام
معدہ اور آنتوں کی جھلی کو سکون
پیٹ درد اور بے چینی میں کمی
ہاضمے کو بہتر بنانے میں معاون
اجزاء
ملیٹھی مقشر پاؤڈر 100 گرام
چھلکا اسپغول 100 گرام
بیل گری پاؤڈر 100 گرام
ترکیب تیاری
تمام اجزاء کو علیحدہ علیحدہ باریک پیس لیں۔
پھر آپس میں اچھی طرح مکس کر لیں۔
سفوف تیار ہے۔
طریقہ استعمال
ایک چمچ صبح
ایک چمچ دوپہر
ایک چمچ شام
سادے پانی کے ساتھ استعمال کریں
یا معالج کے مشورے کے مطابق
مدت استعمال
10 سے 15 دن مسلسل استعمال کیا جا سکتا ہے، اکثر افراد کو چند دن میں سکون محسوس ہوتا ہے۔
اہم احتیاط
شدید السر، خون کی الٹی، کالا پاخانہ، یا پرانے معدہ کے مریض باقاعدہ استعمال سے پہلے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔
زیادہ مرچ مصالحہ، چائے، کافی اور خالی پیٹ تیزابیت والی اشیاء سے پرہیز کریں۔
نوٹ
یہ پوسٹ مفادِ عامہ اور تعلیمی مقصد کے لیے ہے۔
کسی بھی بیماری کے علاج کے لیے اپنے ہیلتھ فزیشن یا مستند معالج سے رجوع کریں۔
مقدارِ خوراک سے تجاوز نہ کریں۔
بلا تشخیص دوا استعمال نہ کریں۔
📱 رابطہ صرف واٹس ایپ پر: 03160552670