03/01/2026
دردِ انسانیت ویلفیئر فاؤنڈیشن (DIWF) کے چیئرمین جناب طارق ساگر نے ڈسٹرکٹ آفس ہری پور کا ایک اچانک اور سرپرائز دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری عقیل عباسی اور پوری ٹیم نے خلوصِ دل سے چیئرمین صاحب کا پرتپاک استقبال کیا۔
یہ دورہ محض ملاقات نہیں بلکہ خدمتِ انسانیت کے عزم کی تجدید تھا۔ اجلاس کے دوران نئے ممبران کی شمولیت، ڈسٹرکٹ کیبنٹ کی تنظیمِ نو اور تمام یونٹس (Units) کے ساتھ مشاورت کی گئی۔
چیئرمین صاحب نے ٹیم کی محنت کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ DIWF کا مشن صرف مدد نہیں بلکہ وقار کے ساتھ مدد ہے۔ اس ملاقات نے ٹیم میں نیا جذبہ، نئی توانائی اور خدمت کا نیا حوصلہ پیدا کیا۔
ملاقات کے دوران نئے نوجوانوں کو خدمت خلق کی مزید دعوت دیتے ہوئے اس امر کی ضرورت بتائی گئی۔
ہم سب مل کر اس عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں کہ انسانیت کی خدمت ہی ہماری پہچان ہے۔