20/11/2025
ایک شخص نے اپنی مسجد کے امام کو کہا کہ کل سے میں مسجد نہیں آئؤں گا۔۔
امام نے احتراماً کہا کیا میں وجہ جان سکتا ہوں
اس شخص نے کہا ہاں جی کیوں نہیں ۔۔ وجہ یہ ہے کہ میں جب بھی مسجد آتا ہوں تو کوئی فون پے بات کر رہا ہوتا ہے تو کوئی دعا کے دوران بھی میسجز کر رہا ہوتا ہے
کسی کونے میں غیبت ہورہی ہوتی ہے تو کوئی کسی پر تپسرے کر رہا ہوتا ہے ۔۔
امام صاحب نے کہا کہ ممکن ہو تو مسجد چھوڑنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے ایک عمل کرو۔۔۔
اس نے کہا جی امام صاحب ضرور
امام صاحب نے کہا کہ تم ایک پانی کا گلاس فل بھر کر مسجد کے چاروں کونوں میں چکر لگا کر آؤ لیکن یاد رہیں کہ پانی کا ایک قطرہ بھی گرے نا یہ آپ کی ذمداری ہے
اس شخص نے یہ عمل کیا اور بنا پانی گرائے امام تک پہچان گیا ۔۔
اور کہا کہ امام صاحب پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں گرا۔۔۔
امام صاحب نے کہا اچھا بتاؤ اس وقت فون پے کون لگا ہوا تھا غیبت کون کر رہا تھا
اس نے کہا امام صاحب یہ تو میں نے دھیان نہیں دیا میری ساری توجہ پانی پہ تھی ۔۔میری وہ ذمداری تھی۔۔
امام نے کہا بس تمہارے ذمداری بھی صرف اپنے آپ کی ہے اس پہ توجہ دو باقی سب سے ہٹا کر۔۔
زندگی کی الجھنیں ختم ہو جائے گی۔۔۔