14/12/2025
Public Awareness message
''Super Flu ''OR H3N2
تیزی سے پاکستان میں پھیل رہی ہے، جسے "سپر فلو" کا نام دیا گیا ہے۔ یہ عام طور پر موسمی نزلہ زکام سے زیادہ شدید ہے اور اس کی علامات کورونا وائرس سے ملتی جلتی ہیں۔
⚠️ اہم علامات (Symptoms):
🔹 اچانک تیز بخار (High Grade Fever)
🔹 شدید جسم اور سر میں درد
🔹 گلے میں خرابی اور خشک کھانسی
🔹 شدید تھکاوٹ اور کمزوری
🩸 شوگر (Diabetes) کے مریضوں کے لیے خاص انتباہ:
بطور میڈیکل اسپیشلسٹ، میں اپنے شوگر کے مریضوں کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ یہ فلو شوگر مریضوں کیلئے خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔ اس کے علاؤہ دل کے مریض اور گردوں کے مریض بھی زیادہ اختیاط کریں
* اپنی شوگر بار بار چیک کریں۔
* پانی کا استعمال زیادہ کریں )۔
* اگر بخار کنٹرول نہ ہو تو فوری ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
🛡️ بچاؤ کی تدابیر:
✅ ہجوم والی جگہوں پر ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔
✅ بار بار ہاتھ دھوئیں اور سینیٹائزر استعمال کریں۔
✅ فلو ویکسین (Flu Vaccine) لگوائیں، خاص طور پر بزرگ اور کمزور قوت مدافعت والے افراد۔
گھبرائیں نہیں، بلکہ احتیاط کریں! یہ وائرس قابلِ علاج ہے لیکن لاپرواہی پیچیدگیوں کا باعث بن سکتی ہے۔
ڈاکٹر محمد نثار
میڈیکل اسپیشلسٹ و ماہر امراضِ ذیابیطس