24/11/2025
بچوں کی ذہنی صحت کے حوالے ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا احوال
تاریخ 24/11/2025
بروز پیر
عائشہ موسیٰ چیریٹیبل ہسپتال کڈھن روڈ بدین میں ایک دن کا مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں آٹیزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر ویلفیئر ٹرسٹ (ASDWT) کراچی کی ٹیم نے محترمہ ڈاکٹر سلمہ خلیل (ماہر نفسیات) کی سربراہی میں بچوں کا طبی معائنہ کیا، والدین کو مفید مشورے اور آگاہی فراہم کی اور آئندہ جڑے رہنے کی یقین دہانی کرائی۔
طبی کیمپ کا افتتاح DHO بدین محترم ڈاکٹر ظہور احمد عباسی صاحب نے کیا۔
آخر میں دعائے خیر سے کیمپ اختتام پذیر ہوئی۔