27/12/2025
وہ لڑکی لال قلندر تھی…
27 دسمبر صرف بے نظیر بھٹو کی شہادت ھی نہیں بلکہ
،
یہ پاکستان کے دل پر لگا وہ زخم ہے
جو ہر سال تازہ ہو جاتا ہے۔
وہ صرف ایک رہنما نہیں تھی،
وہ امید تھی، چراغ تھی،
آمریت کے اندھیروں میں جلتی ہوئی مشعل تھی۔
بی بی جب بولتی تھیں تو خوف ٹوٹ جاتا تھا،
جب مسکراتی تھیں تو آمریت لرزتی تھی۔
وہ لال قلندر تھی —
سرخ، بے خوف، سرکش، عوام کی بیٹی۔
آج بھی یہ مٹی پوچھتی ہے:
بی بی واپس کیوں نہ آئیں؟
شہید بے نظیر بھٹو —
آپ کا لہو جمہوریت پر قرض ہے،