Salman Baloch

Salman Baloch Politician | Central General Secretary BAP Youth Wing

ہہم ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں!بلوچستان کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی! دشمن عناصر بلوچستان میں انتش...
11/03/2025

ہہم ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں!
بلوچستان کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی! دشمن عناصر بلوچستان میں انتشار پھیلانے کے درپے ہیں، لیکن ہم ریاست، اداروں اور پاکستان کے استحکام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بلوچستان کا مستقبل پاکستان سے جُڑا ہے، اور ہم کسی کو بھی اسے سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے!

|  | 

بلوچستان کی محرومیاں ختم کب ہوں گی ؟  لوچستان کے نوجوان آج بھی تعلیم، روزگار، اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ حکمرانوں ...
09/03/2025

بلوچستان کی محرومیاں ختم کب ہوں گی ؟
لوچستان کے نوجوان آج بھی تعلیم، روزگار، اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ حکمرانوں کے وعدے صرف کاغذوں تک محدود ہیں۔ ترقیاتی فنڈز کہاں جا رہے ہیں؟ بلوچستان کے عوام کو ان کا حق کب ملے گا؟ ہم خاموش نہیں رہیں گے!

|

عوام عدم تحفظ کا شکار، حکمران خوابِ غفلت میں!جعفرآباد سمیت پورے بلوچستان میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے عوام کو بے...
08/03/2025

عوام عدم تحفظ کا شکار، حکمران خوابِ غفلت میں!

جعفرآباد سمیت پورے بلوچستان میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔ حکومت کی نااہلی اور غیرسنجیدگی کے باعث چوری، ڈکیتی، اور قتل و غارت میں خوفناک اضافہ ہو چکا ہے۔ سوال یہ ہے کہ موجودہ حکمران عوام کے تحفظ کے لیے کیا اقدامات کر رہے ہیں؟ اگر حکومت نااہل ہے تو اقتدار چھوڑ دے!

| |

جعفرآباد میں بدامنی عروج پر، پولیس کی مجرمانہ خاموشی ناقابلِ قبول!جعفرآباد میں بڑھتی ہوئی بدامنی نے عوام کی زندگی اجیر...
07/03/2025

جعفرآباد میں بدامنی عروج پر، پولیس کی مجرمانہ خاموشی ناقابلِ قبول!

جعفرآباد میں بڑھتی ہوئی بدامنی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، لیکن ڈسٹرکٹ پولیس جعفرآباد خوابِ غفلت میں مبتلا ہے! چوری، ڈکیتی، قتل و غارت اور جرائم کا بازار گرم ہے، مگر پولیس بے حسی کی انتہا پر پہنچ چکی ہے۔ عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں، لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ کیا ڈسٹرکٹ پولیس جعفرآباد صرف تنخواہ لینے کے لیے بیٹھی ہے؟ اگر پولیس عوام کو تحفظ نہیں دے سکتی تو مستعفی ہو جائے! جعفرآباد کے شہری مزید ظلم و ناانصافی برداشت نہیں کریں گے، اب جواب دہی کا وقت آ چکا ہے!
SALMAN BALOCH
Central General Secretary BAP Youth Wing

06/03/2025

اشاعت فاؤنڈیشن کراچی کے تعاون سے منعقدہ افطاری پروگرام میں سلمان بلوچ اور کامران لاشاری کی زیر نگرانی خوبصورت نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے خوشگوار لمحات گزارے، باہمی محبت اور یکجہتی کو فروغ دیا۔ رمضان کی برکتوں میں سب نے مل کر دعا کی اور اس پرامن محفل کو یادگار بنایا۔

نصیر آباد ڈویژن میں بھی بزنس انکیوبیشن سینٹرز قائم کیے جائیں تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع مل سکیں اور انہیں ...
03/03/2025

نصیر آباد ڈویژن میں بھی بزنس انکیوبیشن سینٹرز قائم کیے جائیں تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع مل سکیں اور انہیں مثبت سرگرمیوں سے جوڑ کر کاروبار کی طرف راغب کیا جا سکے۔ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں، لیکن وسائل کی کمی کے باعث وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار نہیں لا پاتے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس خطے میں کاروباری مواقع فراہم کرے تاکہ نوجوان خود کفیل بن سکیں اور بلوچستان کی معیشت کو ترقی ملے۔

سلمان بلوچ
جنرل سیکریٹری، بی اے پی یوتھ ونگ

یہ حکومت بلوچستان کی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی کی انتہا ہے!دو سال پہلے ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کرنے کے باوجود ی...
01/03/2025

یہ حکومت بلوچستان کی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی کی انتہا ہے!

دو سال پہلے ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کرنے کے باوجود یہ نوجوان آج بھی بےروزگار ہیں۔ عدالتیں بھی ان کے حق میں فیصلہ دے چکی ہیں، لیکن وزیراعلیٰ بلوچستان اور ان کی حکومت مسلسل ان کے حقوق سلب کر رہی ہے۔

جب یہ مظلوم نوجوان اپنا حق مانگنے کوئٹہ پریس کلب پہنچے، تو انصاف دینے کے بجائے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ کیا یہی ہے بلوچستان حکومت کا نوجوانوں کے ساتھ رویہ؟ وزیراعلیٰ بلوچستان کو اس ظلم کا جواب دینا ہوگا!

سلمان بلوچ
مرکزی جنرل سیکرٹری
بلوچستان عوامی پارٹی یوتھ ونگ

قومی سطح پر ایک مضبوط ٹریڈ یونین کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایسی تنظیم ضر...
01/03/2025

قومی سطح پر ایک مضبوط ٹریڈ یونین کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایسی تنظیم ضروری ہے جو حکومت اور نجی اداروں کی پالیسیوں پر اثر انداز ہو سکے۔ یونین کو صرف مطالبات تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ عملی اقدامات اور قانون سازی کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے۔ ٹریڈ یونین کو سیاست سے بالاتر ہو کر مزدوروں کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔ اگر مزدور طبقہ متحد ہو کر آواز بلند کرے تو ان کے حقوق غصب کرنا ناممکن ہو جائے گا۔

بلوچستان حکومت کی پالیسیوں میں شفافیت اور میرٹ کی عدم موجودگی نے نوجوانوں میں بےچینی پیدا کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان ...
28/02/2025

بلوچستان حکومت کی پالیسیوں میں شفافیت اور میرٹ کی عدم موجودگی نے نوجوانوں میں بےچینی پیدا کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کو چاہیے کہ ملازمتوں کے مواقع میرٹ پر فراہم کریں اور غیر قانونی اقدامات سے اجتناب کریں۔ SBK بھرتیوں میں بے ضابطگیوں اور کنٹریکٹ بنیادوں پر اساتذہ کی تقرری جیسے فیصلے تعلیم دشمن پالیسیوں کا ثبوت ہیں۔ مستقل نوکریاں دینے کے بجائے کنٹریکٹ سسٹم متعارف کرانا نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر میرٹ پر بھرتیاں یقینی بنائے اور شفافیت کو فروغ دے تاکہ بلوچستان کے نوجوانوں کا اعتماد بحال ہو۔
SALMAN BALOCH
Central General Secretary BAP Youth Wing

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ میر خالد خان مگسی کو وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے پر دلی مبارکباد! یہ نہ صرف بلوچ...
27/02/2025

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ میر خالد خان مگسی کو وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے پر دلی مبارکباد! یہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک فخر کا لمحہ ہے۔

آپ کی قیادت اور خدمات ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے رہنمائی کا باعث بنی ہیں۔ امید ہے کہ آپ اپنی نئی ذمہ داریوں کو بھی اسی عزم اور دیانتداری کے ساتھ نبھائیں گے۔

— سلمان بلوچ
مرکزی جنرل سیکرٹری، بلوچستان عوامی پارٹی یوتھ ونگ

27/02/2025

جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کے واقعات بڑھ گئے ہیں، جس نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ پولیس اور مقامی ایم پی اے کی سرپرستی میں یہ جرائم بڑھتے جا رہے ہیں اور عوام کی شکایات بے اثر ہو رہی ہیں۔ حکومتی اداروں کو چاہیے کہ فوری طور پر سخت اقدامات کریں اور ان جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کی کارکردگی میں بہتری لائیں۔ مقامی انتظامیہ کو بھی اس صورتحال پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے موثر حکمت عملی اپنانی چاہیے۔ عوامی شکایات کو نظرانداز کرنا مزید مسائل کا سبب بنے گا، اور حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر اس سلسلے میں کارروائی کرے۔

SALMAN BALOCH
Central General Secretary BAP Youth Wing

شاہد رند کی بات بالکل درست ہے کہ آزادی کے نام پر پھیلائی جانے والی افواہیں اور پروپیگنڈا دراصل انتشار پھیلانے کی سازشیں ...
26/02/2025

شاہد رند کی بات بالکل درست ہے کہ آزادی کے نام پر پھیلائی جانے والی افواہیں اور پروپیگنڈا دراصل انتشار پھیلانے کی سازشیں ہیں۔ بلوچستان پاکستان کا دل ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ سیاسی نظریات مختلف ہو سکتے ہیں، لیکن سب سے پہلے پاکستان ہے۔ ہمیں ہر اس بیانیے کو مسترد کرنا ہوگا جو ہمارے اتحاد اور سالمیت کے خلاف ہو۔ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں اور دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔ ترقی، امن، اور استحکام ہی بلوچستان کا مستقبل ہے۔ پاکستان زندہ باد!

Address

Bahawalpur

Telephone

+923182509068

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Salman Baloch posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Salman Baloch:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram