herbal research centre bwp

herbal research centre bwp °°°دارالعلاج°°°
پروفیسر حکیم الحاج یسین اکرم (گولڈ میڈلسٹ)
سابق ہاؤس فزیشن گورنمنٹ طبیہ کالج بہاولپور
انچارج شعبہ طب ابنِ سینا (جدہ) سعودی عرب

*کیلا عام طور پر صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے، لیکن کچھ حالات میں اس کا استعمال ممکنہ نقصان دہ ہو سکتا ہے:*1. اگر آپ کو ...
29/10/2025

*کیلا عام طور پر صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے، لیکن کچھ حالات میں اس کا استعمال ممکنہ نقصان دہ ہو سکتا ہے:*

1. اگر آپ کو شوگر زیادہ ہو تو زیادہ کیلا کھانے سے بلڈ شوگر بڑھ سکتا ہے۔
2. اگر آپ کو گردوں کی بیماریاں ہیں تو کیلے میں پوٹاشیم زیادہ ہوتا ہے جو نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
3. کھانے کے فوراً بعد یا رات کو سونے سے پہلے زیادہ کیلا کھانا ہضم میں مسئلہ یا معدے میں گیس کر سکتا ہے۔
دارالعلاج ہربل ریسرچ سینٹر بہاولپور
03002020600

مکئی کے ریشمی بالوں کی افادیتمکی کے اس بال کو اردو میں مکی کے ریشمی بال انگریزی میں corn silk اور بلتی زبان میں مکی اپو ...
27/10/2025

مکئی کے ریشمی بالوں کی افادیت
مکی کے اس بال کو اردو میں مکی کے ریشمی بال انگریزی میں corn silk اور بلتی زبان میں مکی اپو کہتے ہیں
اس کا سائنسی نامstigma maydis ہے
مکی کے اس بال میں زیادہ مقدار میں پوٹاشیم کیلشیم اور وٹامنز B ,K وغیرہ موجود ہیں
مکی کے ریشمی بالوں کی افادیت درج ذیل ہیں
1۔ مکی کے بال کا قہوہ پینے سے پیشاب کی نالی کے زخم ٹھیک ہو جاتا ہے
2۔ مکی کے ریشمی بالوں کا قہوہ پینے سے پروسٹیٹ غدود کے بیماریوں کے علاج کے لیے مفید ہوتے ہیں
3۔ مکی کے ریشمی بالوں کا قہوہ پینے سے گردے کی پتھری کو ریزہ ریزہ کر کے نکال لی جاتی ہیں
4۔ مکی کے ریشمی بالوں کا قہوہ پینے سے بسترے میں پیشاب ہونے والے مریضوں کو شفا ملتی ہے
5۔ مکی کے ریشمی بالوں کا قہوہ پینے سے بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے
6۔ مکی کے ریشمی بالوں کا قہوہ پینے سے کولیسٹرول کو کم کرتا ہے
8۔ مکی کے ریشمی بالوں کا قہوہ پینے سے شوگر لیول کو کنٹرول کرتا ہے
9۔ مکی کے ریشمی بالوں کا قہوہ پینے سے تھکاوٹ دور کرتا ہے
10۔ مکی کے ریشمی بالوں کا قہوہ پینے سے آنکھوں کی تھکاوٹ دور کرتا ہے
طریقہ استعمال
مکی کے ریشمی بالوں کا قہوہ جس میں 400 سے 450 ملی گرام ریشمی بالوں کا پاؤڈر یا تازہ بال دن میں دو دفعہ استعمال کریں
نوٹ بہت سے بہن، بھائی سوال پوچھتے ہیں کمینٹ میں کہ اس پر کوئی تجربہ کیا ہے ۔
بالکل ی ہم نے تجربہ اور تحقیق کرکے پوسٹ کیا ہے باقی شفاء اللّٰہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے
تمام ناظرین سے گزارش ہے اس نسخے کو بنانے پر صرف 0 پیسہ خرچ ہوتا ہے تجربہ کرکے دیکھ لے ان شاءاللہ کامیابی ہوگی ۔
دارالعلاج ہربل ریسرچ سینٹر بہاولپور
03002020600

نفسیات کے مطابق ہر انسان کو زندگی میں کبھی نہ کبھی ایسے خواب آتے ہیں، خاص کر بلوغت کے دور میں اور یہ بالکل عام بات ہے۔جب...
22/10/2025

نفسیات کے مطابق ہر انسان کو زندگی میں کبھی نہ کبھی ایسے خواب آتے ہیں، خاص کر بلوغت کے دور میں اور یہ بالکل عام بات ہے۔
جب ہم سوتے ہیں، تو ہمارا جسم تو آرام کر رہا ہوتا ہے، لیکن دماغ پوری طرح بند نہیں ہوتا۔ خاص طور پر نیند کا وہ حصہ جسے REM Sleep کہتے ہیں، اُس میں دماغ بہت سرگرم ہوتا ہے۔ اُسی وقت ہمیں خواب آتے ہیں۔ اب ہمارے دماغ میں دن بھر کی باتیں، یادیں، احساسات، اور دبی ہوئی خواہشیں جمع ہوتی رہتی ہیں۔ کچھ چیزیں ہم دن میں نظرانداز کر دیتے ہیں، لیکن نیند میں وہی چیزیں خوابوں کی شکل میں سامنے آ جاتی ہیں۔ جنسی خیالات بھی انسان کی ایک فطری ضرورت اور جذبات کا حصہ ہیں، اسی لیے نیند میں جب دماغ لاشعوری طور پر کام کر رہا ہوتا ہے، تو ایسے خواب بن سکتے ہیں۔
یہ ضروری نہیں کہ آپ کچھ ایسا سوچ بھی رہے ہوں، تب ہی خواب آئے۔ کبھی کبھار تو دماغ بس اپنی مرضی سے پرانی یا گہرائی میں چھپی ہوئی باتیں اُٹھا کر خواب بنا دیتا ہے۔ اس لیے ایسے خواب آنا نہ بیماری، نہ شرمندگی کی بات۔ یہ صرف انسان کے دماغ کا ایک قدرتی عمل ہے، جو سب کے ساتھ کبھی نا کبھی ہوتا ہے بس کوئی بتاتا ہے، اور کوئی چُپ رہتا ہے۔
ایسے خوابوں سے بچنے کے لیے چند سادہ عادتیں مددگار ہو سکتی ہیں سوتے وقت صاف ذہن رکھیں فحش مواد یا غلط خیالات سے بچیں۔ سونے سے پہلے دعا، قرآن کی تلاوت کریں ذہن کو روحانی سکون ملتا ہے۔ سونے کا وقت اور ماحول بہتر بنائیں پرسکون اور صاف جگہ نیند کو بہتر بناتی ہے۔ دن میں مصروف اور مثبت رہیں دماغ کو فضول خیالات سے ہٹانے میں مدد ملتی ہے۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق، اگر آپ روزانہ انرجی ڈرنکس پیتے ہیں تو یہ آپ کے پٹھوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔ ورزش کے بعد جسم کو...
19/10/2025

ایک نئی تحقیق کے مطابق، اگر آپ روزانہ انرجی ڈرنکس پیتے ہیں تو یہ آپ کے پٹھوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔ ورزش کے بعد جسم کو جو پٹھے ٹھیک کرتے ہیں، انرجی ڈرنکس اس عمل کو کمزور کر دیتے ہیں۔ اس سے جسم کی ریکوری سست ہو جاتی ہے اور پٹھے کمزور ہونے لگتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی پایا گیا ہے کہ اگر انرجی ڈرنکس کا روزانہ استعمال کیا جائے تو یہ نئے پٹھے بننے کے عمل کو روک سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ جم کرتے ہیں یا جسمانی طاقت بڑھانا چاہتے ہیں، تو انرجی ڈرنکس کا زیادہ استعمال آپ کے مقصد کے خلاف جا سکتا ہے۔

زیادہ مشہور انرجی ڈرنکس میں شامل ہیں:
ریڈ بل Red Bull
مونسٹر Monster
سٹینگ Sting
روک اسٹار Rockstar
این او ایس NOS
ان ڈرنکس میں بہت زیادہ کیفین، چینی، مصنوعی کلرز اور مصنوعی ذائقے یا کنسرونٹس ہوتے ہیں۔ یہ چیزیں جسم کے ہارمونی توازن کو متاثر کرتی ہیں، نیند خراب کرتی ہیں، اور پٹھوں کی مرمت اور نشوونما کے لیے جو عمل ضروری ہوتا ہے، اسے سست یا بند کر دیتی ہیں۔ یہ ڈرنکس اکثر امتحانات، دیر تک جاگنے، یا ورک آؤٹ کے دوران پئیے جاتے ہیں، مگر طویل مدت میں نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔
دارالعلاج ہربل ریسرچ سینٹر بہاولپور

کس مرض میں کون سا جوس پئیں !1️⃣ خون کی کمی (Anemia)انار کا جوس، گاجر کا جوس، چقندر کا جوس — آئرن & فولک ایسڈ سے بھرپور، ...
17/10/2025

کس مرض میں کون سا جوس پئیں !
1️⃣ خون کی کمی (Anemia)
انار کا جوس، گاجر کا جوس، چقندر کا جوس — آئرن & فولک ایسڈ سے بھرپور، خون بنانے میں مددگار۔
2️⃣ قبض 🚽
آلو بخارا کا جوس، پپیتے کا جوس، امرود کا جوس — آنتوں کو نرم اور ہاضمہ بہتر۔
3️⃣ بلڈ پریشر زیادہ
کھیرا جوس، لیموں پانی، تربوز کا جوس — جسم کو ٹھنڈک، پریشر کنٹرول۔
4️⃣ بلڈ پریشر کم
گاجر + چقندر + سیب کا مکس جوس — خون کی گردش بہتر، پریشر بڑھائے۔
5️⃣ جگر کی کمزوری
گنے کا رس، مولی کا جوس، لیموں پانی — جگر کی طاقت اور صفائی۔
6️⃣ گردے کی صفائی
کرپالا (Cranberry) جوس، تربوز کا جوس، کھیرا + لیموں مکس — فاضل مادے اور یورک ایسڈ خارج۔
7️⃣ ذیابطیس (شوگر)
کریلا جوس، سیب کا جوس (بغیر چینی)، سبز پتوں کا جوس — شوگر لیول کنٹرول۔
8️⃣ نزلہ زکام
سنگترے کا جوس، لیموں پانی، انناس کا جوس — وٹامن C سے قوتِ مدافعت میں اضافہ۔
9️⃣ کمزوری و تھکن
سیب کا جوس، گاجر + چقندر کا جوس، آم کا جوس — توانائی اور وٹامنز سے بھرپور۔
🔟 پتھری (گردہ یا مثانہ)
لیموں پانی، کرپالا جوس، تربوز کا جوس — پتھری گھلانے میں مددگار ہے ۔
دارالعلاج ہربل ریسرچ سینٹر بہاولپور
03002020600

16/10/2025
✨ زعفران (Saffron) – قدرتی خزانہ ✨🌸 زعفران کیا ہے؟زعفران دنیا کا سب سے قیمتی اور خوشبودار مصالحہ ہے جو کروکس کے پھول کے ...
16/10/2025

✨ زعفران (Saffron) – قدرتی خزانہ ✨
🌸 زعفران کیا ہے؟
زعفران دنیا کا سب سے قیمتی اور خوشبودار مصالحہ ہے جو کروکس کے پھول کے دھاگوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔ یہ صرف کھانوں کو ذائقہ اور خوشبو نہیں دیتا بلکہ بے شمار طبی فوائد بھی رکھتا ہے۔
🌿 زعفران کے فوائد:
یادداشت اور دماغی کمزوری میں مفید 🧠
ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کم کرنے میں مددگار 😊
جلد کو نکھارتا اور دانے دھبے کم کرتا ہے ✨
ہاضمہ بہتر کرتا ہے اور بھوک کو متوازن کرتا ہے 🍽
خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے ❤
حیض کے مسائل میں خواتین کے لیے مفید 🌸
⚠ زعفران کے نقصان:
زیادہ مقدار (زیادہ چمچ) کھانے سے متلی، سر درد، اور دل کی دھڑکن تیز ہو سکتی ہے ⚡
زیادہ استعمال حمل ضائع ہونے کا سبب بن سکتا ہے (حاملہ خواتین کے لیے خطرناک) 🚫👶
مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ حساس مزاج افراد میں الرجی بھی پیدا کر سکتا ہے ❌
⏰ کب کھائیں؟
دودھ میں ڈال کر رات کو یا صبح نہار منہ 🥛
کھانے کے بعد ہاضمے کے لیے تھوڑی مقدار میں 🍲
موسم سرما میں توانائی کے لیے بہترین 🔥
🙋 کن کو کھانا چاہیے؟
کمزوری اور یادداشت کے مریض
ڈپریشن اور تناؤ کے شکار لوگ
جلد اور رنگت بہتر بنانے کے خواہش مند
🙅 کن کو نہیں کھانا چاہیے؟
حاملہ خواتین 🚫
زیادہ خون بہنے کے مسئلے والے افراد
وہ لوگ جو روزانہ پہلے ہی طاقتور ادویات استعمال کر رہے ہوں
✅ ہمیشہ تھوڑی مقدار (چٹکی یا آدھا چمچ) ہی استعمال کریں تاکہ فائدہ ہو، نقصان نہ ہو۔
دارالعلاج ہربل ریسرچ سینٹر بہاولپور
03002020600

🔥 پیٹ کی چربی فوراً کم کرنے والا ڈیٹاکس ڈرنک! 🍏🥒🍋🍃 اجزاء:ایک چھوٹا گچھا اجوائن کے پتے (سیلری) 🌿آدھا کھیرا 🥒آدھا لیموں 🍋ا...
14/10/2025

🔥 پیٹ کی چربی فوراً کم کرنے والا ڈیٹاکس ڈرنک! 🍏🥒🍋
🍃 اجزاء:
ایک چھوٹا گچھا اجوائن کے پتے (سیلری) 🌿
آدھا کھیرا 🥒
آدھا لیموں 🍋
ایک بڑا گرین ایپل 🍏
ادرک کا ایک انچ کا ٹکڑا 🫚
🥤 طریقہ تیاری:
1. تمام اجزاء کو اچھی طرح دھو لیں۔
2. چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
3. ایک کپ پانی کے ساتھ بلینڈر یا جوسر میں ڈالیں۔
4. اچھی طرح بلینڈ کریں اور ضرورت ہو تو چھان لیں۔
5. تازہ جوس فوراً پی لیں
📌 طریقہ استعمال:
بہترین نتائج کے لیے اسے روزانہ صبح نہار منہ پئیں۔
مسلسل 7 دن پینے سے پیٹ کی چربی میں واضح فرق آتا ہے۔
بہتر نتائج کے لیے چینی اور جنک فوڈ سے پرہیز کریں۔
💚 فوائد:
سیلری اور کھیرا → جسم سے فالتو پانی اور زہریلے مادے نکالیں، پیٹ کم کریں۔
لیموں → میٹابولزم تیز اور ہاضمہ بہتر کرے۔
گرین ایپل → فائبر سے بھرپور، بھوک کم کرے۔
ادرک → چربی جلانے اور سوزش کم کرنے میں مددگار۔
دارالعلاج ہربل ریسرچ سینٹر بہاولپور
03002020600

Address

Qasim Town Near Police Line Bahawalpur
Bahawalpur
6300

Telephone

+923002020600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when herbal research centre bwp posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to herbal research centre bwp:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram