Medical & General Talk's

Medical & General Talk's Information about �
Surgical, Health, Anesthesia, Dental, pathological, Radiological .

ParamedicaL
Exam,
Paper pattern,
Question,
Answer,
ParamedicaL job advertisment
ParamedicaL Droit

26/07/2025

21/02/2025
20/02/2025

What happened when entered Air to veins???

وٹیلیگو (برص) ایک جلدی بیماری ہے جس میں جلد پر سفید دھبے نمودار ہوتے ہیں۔ اس کی وجوہات، علامات، علاج، اور احتیاطی تدابیر...
20/02/2025

وٹیلیگو (برص) ایک جلدی بیماری ہے جس میں جلد پر سفید دھبے نمودار ہوتے ہیں۔ اس کی وجوہات، علامات، علاج، اور احتیاطی تدابیر درج ذیل ہیں:

وجوہات:

خود کار قوت مدافعت کی خرابی (Autoimmune Disorder): جسم کا مدافعتی نظام غلطی سے میلانوسائٹس (جلد کو رنگ دینے والے خلیات) پر حملہ کرتا ہے، جس سے جلد کی رنگت ختم ہو جاتی ہے۔

جینیاتی عوامل: خاندانی تاریخ میں وٹیلیگو ہونے سے اس بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ماحولیاتی محرکات: جلد پر کیمیائی مادوں کی نمائش، سورج کی جلن، یا جسمانی چوٹیں بھی وٹیلیگو کو متحرک کر سکتی ہیں۔

علامات:

جلد پر سفید یا بے رنگ دھبوں کا نمودار ہونا، جو عام طور پر ہاتھوں، چہرے، بازوؤں، پیروں، اور جنسی اعضاء کے آس پاس ظاہر ہوتے ہیں۔

بالوں، پلکوں، بھنوؤں، یا داڑھی کا قبل از وقت سفید ہونا۔

منہ اور ناک کی اندرونی جھلیوں میں رنگ کا نقصان۔

علاج:

وٹیلیگو کا کوئی مکمل علاج موجود نہیں ہے، لیکن مختلف طریقوں سے اس کی علامات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں دستیاب ادویات اور ان کے استعمال کا طریقہ درج ذیل ہے:

1. ٹاپیکل کورٹیکوسٹیرائڈز (Topical Corticosteroids):

مثال: کلوبیٹاسول پروپیونیٹ (Clobetasol Propionate) کریم۔

استعمال کا طریقہ: متاثرہ جگہ پر دن میں دو بار (صبح اور رات) ہلکی تہہ لگائیں۔

مدت: 8 سے 12 ہفتے تک استعمال کریں۔

احتیاط: چہرے یا نازک جلد پر استعمال سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

2. کیلسینورین انہیبیٹرز (Calcineurin Inhibitors):

مثال: ٹاکرولیمس (Tacrolimus) 0.1% مرہم۔

استعمال کا طریقہ: متاثرہ جگہ پر دن میں دو بار لگائیں۔

مدت: 12 ہفتے یا ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق۔

احتیاط: سورج کی روشنی سے بچیں اور سن اسکرین کا استعمال کریں۔

3. فوٹو تھراپی (Phototherapy):

طریقہ: الٹرا وائلٹ بی (UVB) لائٹ تھراپی۔

دورانیہ: ہفتے میں 2-3 بار، 6 ماہ تک۔

احتیاط: یہ علاج صرف ماہر امراض جلد کی نگرانی میں کروائیں۔

احتیاطی تدابیر:

سورج کی روشنی سے بچنے کے لیے سن اسکرین (SPF 30 یا اس سے زیادہ) استعمال کریں۔

جلد کو نمی بخشنے کے لیے موئسچرائزر کا استعمال کریں۔

جلد کو چوٹ، جلن، یا رگڑ سے بچائیں۔

ہربل علاج:

1. جِنکگو بلوبا (Ginkgo Biloba):

طریقہ: روزانہ 60 ملی گرام جِنکگو بلوبا سپلیمنٹ لیں۔

مدت: 3 سے 6 ماہ تک یا ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق۔

احتیاط: استعمال سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

2. ایلو ویرا (Aloe Vera):

طریقہ: تازہ ایلو ویرا جیل متاثرہ جگہ پر دن میں دو بار لگائیں۔

مدت: مسلسل استعمال کریں۔

احتیاط: اگر جلن یا الرجی ہو تو استعمال بند کر دیں۔

3. کالونجی کا تیل (Black Seed Oil):

طریقہ: متاثرہ جگہ پر دن میں دو بار کالونجی کا تیل لگائیں۔

مدت: 6 ماہ تک یا ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق۔

احتیاط: استعمال سے پہلے پیچ ٹیسٹ کریں۔

نوٹ: کسی بھی علاج یا دوا کے استعمال سے پہلے ماہر امراض جلد سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔

19/02/2025

❌❌🙅🙅

18/02/2025

Procedure used for

18/02/2025

no smell and high temperature

بعض حضرات یہ سوال کرتے ہیں کہ مطالعہ تو کرتے ہیں پر کچھ یاد نہیں رہتا ! تو پھر مطالعہ کا فائدہ کیا_؟؟جواب:-شیخ سلمان الع...
30/07/2023

بعض حضرات یہ سوال کرتے ہیں کہ مطالعہ تو کرتے ہیں پر کچھ یاد نہیں رہتا ! تو پھر مطالعہ کا فائدہ کیا_؟؟

جواب:-
شیخ سلمان العودہ اپنی کتاب "زنزانہ' میں لکھتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے اپنے شیخ سے شکایت کی کہ میں نے ایک کتاب پڑھی، لیکن مجھے اس میں سے کچھ یاد نہیں رہا!

چنانچہ انھوں نے مجھے ایک کھجور دی، اور فرمایا:
لو_ یہ چباؤ ! پھر مجھ سے پوچھا:
کیا اب تم بڑے ہوگئے ؟ میں نے کہا: نہیں !
فرمایا: لیکن یہ کھجور تمھارے جسم میں گھل مل گئی ، چنانچہ اسکا کچھ حصہ گوشت بنا، کچھ ہڈی، کچھ پیٹھ، کچھ کھال، کچھ بال، کچھ ناخن اور مسام وغیرہ!!

تب میں نے جانا کہ جو کتاب بھی میں پڑھتا ہوں، وہ تقسیم ہوجاتی ہے۔
چنانچہ اس کا کچھ حصہ میری لغت مضبوط کرتا ہے، کچھ میرا علم بڑھاتا ہے، کچھ میرا اخلاق سنوارتا ہے ، کچھ میرے لکھنے بولنے کے اسلوب کو ترقی دیتا ہے، اگرچہ میں اسکو محسوس نہیں کر پاتا ہوں۔

1987ء میں امریکی شہری سٹیون روتھسٹین نے امریکن ایئر لائنز کی پرکشش پیشکش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گولڈن ٹکٹ خرید لیا ۔ جس کی...
30/07/2023

1987ء میں امریکی شہری سٹیون روتھسٹین نے امریکن ایئر لائنز کی پرکشش پیشکش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گولڈن ٹکٹ خرید لیا ۔ جس کی قیمت $250,000 تھی۔
اس گولڈن ٹکٹ کے ذریعے امریکن ایئر لائن سے دنیا بھر میں فرسٹ کلاس سفر مفت کیا جاسکتا تھا اور وہ بھی تاحیات.
اس کے علاوہ اس ٹکٹ کی شرائط میں ایک شق یہ بھی شامل تھی کہ گولڈن ٹکٹ کا مالک جب بھی چاہے وہ اپنے ساتھ کسی بھی ایک شخص کو سفر پر مفت لے جاسکتا ہے، اور دوسرے شخص کے لیے اس ٹکٹ کی قیمت $150,000 تھی اس نے گولڈن ٹکٹ کے ساتھ یہ ٹکٹ بھی خرید لیا ۔

پھر ہوا یوں کہ اسٹیو نے اسی گولڈن ٹکٹ پر 10,000 سے زیادہ بار ہوائی سفر کیا ۔
کبھی اس کا دل کرتا کہ فلاں ملک کے کسی خاص اور مشہور ریستوران کا سینڈوچ کھایا جائے، یا کسی دور دراز کے ملک میں بننے والی مشہور برانڈ کی آئسکریم وہاں جاکر کھائی جائے،
کبھی کبھی وہ صبح سویرے کینیڈا کا سفر کر کے کینیڈا سے بیوی کی پسند کا کھانا خریدتا جو محض 50 ڈالر کا ہوتا تھا. اور دوپہر کے کھانے سے پہلے واپس بھی آجاتا تھا
صرف جولائی 2004 میں اس نے 18 ممالک کا سفر کیا۔
اور وہ ہمیشہ کہتا تھا:
میں کسی بھی وقت دنیا کے کسی بھی کونے میں جاسکتا ہوں.
صرف 2008 تک
(تقریباً 20 سال):
سٹیو نے 10,000 بار سفر کیا تھا۔
اور یہ سارا سفر 10 ملین میل کا فضائی سفر بنتا تھا۔
40 ملین فلائٹ پوائنٹس حاصل کئے۔
انگلینڈ کا 500 بار سفر کیا
آسٹریلیا کا 70 بار سفر کیا
ٹوکیو کا 120 بار سفر کیا۔
اس اسکیم سے امریکی ایئرلائنز کو فقط ایک شخص اور ایک ٹکٹ کی وجہ سے 21 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔

کمپنی اس سے نالاں تھی، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کا رویہ اور ردعمل بھی سخت ہوتا گیا.
ٹکٹ کے ایسے استعمال اور پہنچنے والے نقصان سے فضائی کمپنی اس کے گولڈن ٹکٹ کو کسی بھی طرح روکنے یا ختم کرنے کے لیے پرعزم ہوچکی تھی ۔

13 دسمبر 2008ء کو
وہ حسب معمول اپنے ایک دوست کے ساتھ سفر کے لیے ایئرپورٹ آیا.
تو اسے ائیرپورٹ پر سیکیورٹی اور جہاز کے عملے نے روک لیا، اور اسے مطلع کرتے ہوئے کہا، اس کا ٹکٹ اب ناقابل استعمال ہوچکا ہے، اور کمپنی نے اس کا اکاؤنٹ بند کردیا ہے ۔
یہ سٹیو کے لیے ایک بڑا جھٹکا تھا۔
اپنے دوست سے اس نے معذرت کی، اور سخت صدمے کی حالت میں گھر واپس آگیا، وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہوگیا اور کئی دنوں تک سو نہ سکا۔

چند دن بعد اسے خیال آیا کہ، امریکن ایئرلائنز پر مقدمہ کرنا چاہیے کہ ایک تو اس کی ہتک ہوئی تھی اور دوسرا ایرلائن نے اپنے وعدے کی خلاف ورزی کی تھی ۔
اس نے عدالت میں مقدمہ دائر کردیا، اور شکایت میں لکھا کہ امریکہ آزادی، انصاف اور جمہوریت کا علمبردار ملک ہے. اور امریکن ائرلائن نے اسے اس کے پسندیدہ مشغلے (سفر) سے دور رکھ کر جہاں اس کی شخصی آزادی پر قدغن لگائی ہے، وہاں پر ہی ناانصافی کی وجہ سے اس کی زندگی برباد ہو کر رہ گئی ہے ۔
ایرلائن کمپنی اپنے وعدوں سے صریحاً انحراف کرتے ہوئے، زیادتی اور ناانصافی کی مرتکب ہوئی ہے. ٹکٹ کینسل کرنے والے عہدیداران اور ذمہ داران نے، ایرلائن کمپنی، عوام اور ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سراسر دانستہ کوشش کی ہے. اس کی ابتر ذہنی حالت کی وجہ کمپنی کا غلط فیصلہ ہے، لہٰذا میں کمپنی پر ہرجانے کا دعویٰ کرتا ہوں، اور عدالت سے استدعا کرتا ہوں کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے.

گولڈن ٹکٹ کی شرائط و ضوابط کے مطابق کمپنی کا فیصلہ غلط ثابت ہوا اور سٹیون روتھسٹین کو 3 ملین ڈالر کا ہرجانہ اد کیا گیا۔ اور ساتھ ساتھ اس کا تاحیات سفری گولڈن ٹکٹ بھی بحال کردیا گیا.

Address

Bannu
14928

Telephone

+923338867896

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Medical & General Talk's posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Medical & General Talk's:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram