Built in 1986, Chattha Hospital is located on G.T Road, Muridke.
11/05/2025
چٹھہ ہسپتال مریدکے کا گائنی ڈیپارٹمنٹ: معذور میاں بیوی کے لیے امید، انسانیت کی جیت
مریدکے(کرامت بھٹی نیوز)
سلطان پارک، مریدکے کے رہائشی معذور میاں بیوی کے ہاں چٹھہ ہسپتال اینڈ گائنی کیئر میں نارمل ڈلیوری کے ذریعے صحت مند بچے کی ولادت ایک ایسی مثال ہے جو جدید طب، خلوص اور انسانی خدمت کی بہترین جھلک پیش کرتی ہے۔
خاتون صبح ساڑھے 8 بجے ہسپتال لائی گئیں، اور تقریباً 12 گھنٹے بعد، رات سوا 8 بجے ایک نارمل ڈلیوری ممکن بنائی گئی۔ یہ وہ وقت تھا جب اکثر ہسپتال فوری سیزیرین آپریشن کا فیصلہ کر لیتے ہیں، لیکن چٹھہ ہسپتال کی ماہر گائناکالوجسٹ ڈاکٹر ماریہ مظہر رسول (ایف سی پی ایس) اور ان کی ٹیم نے اپنی مہارت، صبر اور خلوص کے ساتھ اس ماں کو قدرتی طریقے سے صحت مند بچے کی ولادت کا موقع فراہم کیا۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ چٹھہ ہسپتال کے پاس نہ صرف جدید آپریشن تھیٹر اور ماہر عملہ موجود ہے بلکہ یہاں مستحق مریضوں کے لیے علاج میں خصوصی رعایت بھی دی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حالیہ عرصے میں یہاں 86 گائنی کیسز کامیابی سے مکمل ہوئے، جن میں 47 نارمل ڈلیوریز شامل ہیں۔ مستحق مریضوں کو تقریباً 28 لاکھ روپے کا ریلیف بھی فراہم کیا گیا، جو وومنز ہیلتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور دیگر مخیر حضرات کے تعاون سے ممکن ہوا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق چٹھہ ہسپتال صرف ایک طبی ادارہ نہیں، بلکہ یہ مریدکے کی خواتین کے لیے امید، تحفظ اور عزت کی علامت بنتا جا رہا ہے۔
24/03/2025
چٹھہ ہسپتال مریدکے کا گائنی ڈیپارٹمنٹ: مستحق مریضوں کے لیے امید کی کرن
(کرامت بھٹی نیوز)
چٹھہ ہسپتال مریدکے کا جدید گائنی ڈیپارٹمنٹ مستحق خواتین کے لیے ریلیف اور اعلیٰ طبی سہولیات کی علامت بن گیا۔ حالیہ عرصے میں یہاں 86 گائنی آپریشنز کیے گئے، جن میں 47 نارمل ڈیلیوریز جبکہ 39 کیسز میں سیزرین آپریشنز کیے گئے۔ اس دوران وومنز ہیلتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن مریدکے اور نیک دل مخیر حضرات کے تعاون سے مستحق مریضوں کو تقریباً 28 لاکھ روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا۔
یہ تمام آپریشنز معروف گائنی اسپیشلسٹ ڈاکٹر ماریہ مظہر اور ڈاکٹر وجیہہ خالد کی مہارت، جبکہ انستھیزیا کنسلٹنٹ ڈاکٹر حافظ عاطف صابر کے پیشہ ورانہ تعاون سے مکمل کیے گئے۔ یاد رہے کہ چٹھہ گائنی ہسپتال کا مستعد اور تربیت یافتہ عملہ 24 گھنٹے گائنی مریضوں کے علاج و معالجے کے لیے خدمات فراہم کر رہا ہے۔
ہسپتال کے روحِ رواں بابر حسین گھمن نے بتایا کہ مستقبل میں ہسپتال میں جدید نرسری قائم کی جائے گی تاکہ نوزائیدہ بچوں کو بہترین دیکھ بھال فراہم کی جا سکے۔ اس کے علاوہ، جدید جنرل انستھیزیا مشین کی خریداری کا بھی منصوبہ ہے، جس سے مریضوں کو مزید بہتر اور جدید طبی سہولتوں کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔
Be the first to know and let us send you an email when Chattha Hospital & Ultrasound Center Muridke posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Contact The Practice
Send a message to Chattha Hospital & Ultrasound Center Muridke: