20/12/2025
حکیم علامہ عبدالخالق قریشی ھاشمی روٹی چاول چھوڑنے سے شوگر کنٹرول نہیں ہوتی بلکہ غذائی قلت پیدا ہوتی ہے
روز مرہ پریکٹس میں ایک مسئلہ بار بار سامنے آتا ہے
مریض شوگر کنٹرول کرنے کے چکر میں روٹی، چاول، اچھے پھل سب چھوڑ دیتے ہیں
اور صرف گوشت چکنائی / پروٹین پر آ جاتے ہیں۔
پھر چند ہفتوں بعد ان کی علامات خود بتا دیتی ہیں کہ جسم اندر سے کمزور ہو چکا ہے۔
غذائی قلت کیا ہے؟
غذائی قلت وہ حالت ہے جب جسم کو ضروری غذائیں، وٹامنز، منرلز، فائبر، کاربوہائڈریٹس اور پروٹین مناسب مقدار میں نہ ملیں۔
جب غذائی قلت ہو جائے تو کیا ہوتا ہے؟
کمزوری
چکر آنا
تھکن
قبض یا ہاضمے کی خرابی
بالوں کا گرنا
جلد کی خشکی
قوتِ مدافعت کم ہونا
شوگر کے اتار چڑھاؤ میں اضافہ
یعنی آپ شوگر کنٹرول کرنے نکلتے ہیں اور جسم کو مزید نقصان پہنچا دیتے ہیں۔
روٹی چاول چھوڑ کر غذائی قلت کیوں ہو جاتی ہے؟
کیونکہ روٹی، چاول اناج پھل وہ غذائیں ہیں جو جسم کو فائبر، توانائی، بی وٹامنز، آئرن، میگنیشیم اور ضروری کاربوہائڈریٹس دیتی ہیں۔
جب آپ یہ ساری خوراکیں کاٹ دیتے ہیں تو جسم کا
میٹابولزم سست ہو جاتا ہے
جس سے بھوک اور شوگر الٹا بڑھنے لگتی ہے
اور کمزوری بڑھتی جاتی ہے
قبض رہنے لگتی ہے۔
شوگر کنٹرول صرف گوشت کھا کر نہیں متوازن خوراک سے ہوتا ہے۔
ٹائپ 2 شوگر میں اصل مسئلہ انسولین ریزسٹنس ہے۔
اور انسولین ریزسٹنس متوازن خوراک سے بہتر ہوتی ہے، نہ کہ خوراک کاٹنے سے۔
ایک صحت مند پلیٹ میں
روٹی یا چاول کی مناسب مقدار
دال یا پروٹین
سبزی
سلاد
دہی یا کوئی اچھی چربی جیسا کہ دیسی گھی / زیتون کا تیل وغیرہ
شامل ہوتے ہیں
جب آپ توازن سیکھ لیتے ہیں تو
شوگر ایک دم ہائی نہیں ہوتی
وزن بہتر ہوتا ہے
انسولین حساسیت بڑھتی ہے
جسم کو مکمل غذائیت ملتی ہے
یاد رکھیں
شوگر کنٹرول کا نام روٹی چاول چھوڑنا نہیں… صحیح کھانا ہے۔
متوازن خوراک ہی اصل علاج ہے۔ ایک بار میری ادویات کھا کر دیکھیں ان شاء اللہ تعالیٰ رب شفاء دیں گے