08/11/2025
ڈاکٹر سارا صفدر سی ای او ہیلتھ سرگودہا کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال کے ڈاکٹر منیب شہزاد اور ڈاکٹر نجم الحسن صاحب کو خراج تحسین انتہائی دباؤ والے حالات میں بہترین ممکنہ علاج فراہم کرنے کے لیے اپ کی وابستگی اپ کی پیشہ ورانہ طرز عمل بطور میڈیکل افیسر اپ کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے اس دوران اپ کی ٹیم کی جانب سے دکھائی گئی لگن اور ہمدردی واقعی قابل تعریف تھی اور اس نے مریض کو غیر معمولی حد تک تسکین فراہم کی مریضوں کے ہجوم کے دوران ایمرجنسی میڈیکل کیئر کی اعلی ترین معیار کو برقرار رکھنے میں اپ کی شاندار خدمات اور صلاحیتوں کو دل سے سراہتے ہوئے سی ای او ہیلتھ سرگودھا ڈاکٹر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی اور باقی تمام لوگوں کے لیے اپ کو مثال بناتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ دل سے کام کریں تاکہ مریضوں کی بہتر طریقے سے دیکھ بھال کی جا سکے