03/12/2025
بھمبر
ضلعی ہیلتھ آفیسر آفس بھمبر کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عمران صدیق کی زیر نگرانی ضلع بھر میں ڈی وارمنگ مہم کامیابی سے جاری ہے۔ مہم کے دوران مختلف سکولوں، کالجوں اور عوامی مقامات پر خصوصی آگاہی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جن میں بچوں اور والدین کو پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ، صفائی ستھرائی اور صحت بخش عادات اختیار کرنے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔
ڈاکٹر عمران صدیق نے بتایا کہ ڈی وارمنگ پروگرام کا مقصد 5 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنا اور ان کی ذہنی و جسمانی نشوونما کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں ضلع بھرمیں تعلیمی اداروں کا دورہ کر رہی ہیں جہاں بچوں کو محفوظ اور معیاری دوا دی جا رہی ہے۔
اس موقع پر اساتذہ، والدین اور سول سوسائٹی کو بھی مہم میں بھرپور تعاون کی ہدایت کی گئی تاکہ ضلع بھمبر کے تمام بچے اس قومی پروگرام سے مکمل فائدہ اٹھا سکیں۔