31/01/2026
چنار فری ڈائیلائسز سنٹر بھمبر میں معزز اور قابلِ احترام صحافتی شخصیات کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر معزز مہمانوں نے ادارے کا تفصیلی دورہ کیا، مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی مفت اور معیاری طبی سہولیات کو سراہا۔
تقریب میں حاجی نعیم اقبال صدر گلیانہ پریس کلب
سید زولفقار علی شاہ چیئرمین
آصف حسین عطاری جنرل سیکرٹری
زولفقار بٹ فنانس سیکرٹری
خالد پرویز ممبرشپ کمیٹی چیئرمین
ڈاکٹر محمد رشید چیئرمین ایڈمن کمیٹی
محمد شہباز سابق صدر
عمر وقاص وائس چیئرمین مجلس عاملہ
وقار قادری وائس چیئرمین پریس کلب انصرفاروق مغل گروپ لیڈرنے خصوصی شرکت کی
معزز مہمانوں کی چنار فری ڈائیلائسز سنٹر آمد پر ادارے کی انتظامیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا اور استقبالیہ تقریب کے دوران انہیں ادارے کی فلاحی خدمات، کارکردگی اور مستقبل کے منصوبہ جات کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی گئی۔
اس موقع پر چنار فری ڈائیلائسز سنٹر کی جانب سے معزز مہمانوں کو ان کی سماجی خدمات اور ادارے کے ساتھ تعاون کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں، جس پر مہمانوں نے خوشی اور تشکر کا اظہار کیا۔
مہمانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ چنار فری ڈائیلائسز سنٹر جیسے فلاحی اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ تقریب کے اختتام پر ادارے کی انتظامیہ نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اس ادارے کو مزید ترقی اور استحکام عطا فرمائے۔